At least 23 Indian soldiers have been killed and more than 30 injured in a bloody clash between Maoist militants and the Indian forces in the central Indian state of Chhattisgarh.
It may be recalled that for the last several decades, India has been pursuing a policy of promoting terrorism in Pakistan and other neighboring countries. After the conflict between India and China in Ladakh, international observers had predicted that China could now also help militants inside India.
Indian officials acknowledge that military activities inside India, which have been going on for decades, are gaining momentum again.
A large number of Indian security personnel were conducting a clean-up operation in a dense forest around Bijapur district. Maoist insurgents hiding in the jungle ambushed and attacked Indian security forces.
Avinash Mishra, deputy superintendent of police said 23 Indian soldiers were killed and 31 security personnel were injured in the attack. The Maoist militants also took the weapons of the slain Indian soldiers
PAST FACTS
According to the South Asian Terrorism Portal based in New Delhi, about 65,257 people have lost their lives in terrorist incidents in different parts of India in the last 20 years. These include 24,082 civilians, 9,803 security personnel and 30,672 terrorists.
Also read this article on Indian terrorism
بھارتی ریاست چھتیش گڑھ میں ماؤ عسکریت پسندوں اور بھارتی فوج کے مابین خونی ٹکراؤ میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے 23 جوان اور افسر ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں شر پسندوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مدد سے خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی خطرناک پالیسی پر گامزان ہے۔ جبکہ لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان خونی تنازعہ کے بعد عالمی مبصرین نے پیشین گوئی کی تھی کہ اب چین بھی بھارت کے اندر عسکریت پسندوں کی مدد کر سکتا ہے۔
بھارتی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے اندر کئی دہائیوں سے جاری مسلح شورشیں اور عسکری گروپوں کی سرگرمیاں پھر سے زور پکڑ رہی ہیں ۔
عالمی پریس کے مطابق انڈین سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد ضلع بیجا پور کے اطراف میں واقع ایک گھنے جنگل میں کلین اپ آپریشن کر رہی تھی۔ جنگل میں چھپے ہوئے ماؤ باغیوں نے انڈین سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
بیجا پور میں پولیس نائب سپرنٹنڈنٹ ، اویناش مشرا کے مطابق اس حملے میں 23 بھارتی فوجی ہلاک اور 31 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ حملہ آور عسکری پسند اس خونی تصادم میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
بھارت کی ساؤتھ ایشین ٹیررازم پورٹل کے مطابق بھارت کے مختلف شورش زدہ علاقوں میں گزشتہ 20 برس میں 65,257 کے قریب افراد دہشت گردی اور انکاؤنٹرز میں ہلاک و چکے ہیں ۔ ان میں 24,082 عام شہری ہیں ۔ جبکہ 9,803 سرکاری سیکیورٹی اہلکار اور 30,672 عسکریت پسند یا دہشت گرد شامل ہیں۔
Also read this column about the Indian support of terrorism
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سی پیک کیخلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے