Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

شکست خوردہ آرمینی فوج نے کاراباخ چھوڑتے ہوئے گھر ہسپتال اور جنگلات نذرِ آتش کر دیے

ستائیس سال بعد قبضہ چھوڑنے والے شکست خوردہ آرمینی آج صرف گھروں کو نہیں بلکہ علاقے کے اسکولوں ، ہسپتالوں ، کاروباری مراکز ، سرکاری عمارات اور جنگلات کے درختوں تک کو جلا کر تباہ کر رہے ہیں

روس کی مداخلت اور ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے سمجھوتے کے مطابق شکست خوردہ آرمینی مقبوضہ علاقے چھوڑ رہے ہیں ۔ لیکن یہ افسوس ناک امر عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہے کہ 27 سالہ قبضے کے بعد کیل بیجیر کے شہر سے نکلتے ہوئے غاصب آرمینیوں نے رہائشی مکانات، سرکاری عمارات  اور جنگلات کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا اور روسی خبر رساں اداروں کی ویب سائٹ سے نشر ہونے والے ویڈیو مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ کیل بیجیر کے مختلف علاقوں میں مقیم آرمینی لوگ شہر سے نکلنے سے پہلے رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش اور توڑ پھوڑ کرتے رہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمینی لوگ 27 سال قبل یہاں سے نکالے جانے والے آذربائیجانی عوام کے پرانے گھروں کی کھڑکیاں دروازے توڑ کر انہیں آگ لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ صرف گھروں کو نہیں بلکہ اسکولوں ، ہسپتالوں ، عوامی مراکز اور جنگلات کے درختوں تک کو جلایا اور تباہ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے آذربائیجان کے مغرب میں آرمینی فوجوں نے سرحد پر واقع پہاڑی قارا باغ  کے شمال مغربی علاقے کیل بیجیر پر 27 برس قبل 1993 کو قبضہ کیا گیا تھا۔ آرمینیا نے اس غاصبانہ قبضے سے پہلے یہاں علاقے کے مختلف حصوں میں غیر قانونی شکل میں آرمینی شہریوں کو آباد کیا اور مابعد علاقے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا۔

آرمینیا کے قبضے کے وقت شہر کیل بیجیر کے مرکز اور قریب و جوار کے 128 کے قریب دیہات مییں مقیم تقریباً 60 ہزار آذری باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ آج  27 سال بعد نگورنوکاراباخ کی حالیہ جنگ میں آذربائیجان کی آرمینیا کیخلاف عظیم فتح کے بعد یہ علاقہ آذری انتظام ریاست میں واپس آ رہا ہے۔ لیکن قابل ِ مذمت ہے کہ یہاں کے پرانے باشندوں کے اس وقت چھوڑے ہوئے اپنے گھر آرمینی وحشی لوگوں کی طرف سے جلائے جانے کے بعد تباہ شدہ حالت میں واپس مل رہے ہیں۔

 

آذربائیجان جنگ کے حوالے سے میرا یہ مضمون پڑھیں

بھارت ترکی کے تباہ کن ڈرون ٹی بی 2 اور پاک ترک دوستی سے خوف زدہ کیوں ہے؟

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply