Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

چین نے بھارت کی سیاچن کی سپلائی لائن کاٹ کر سرحدوں پر میزائل نصب کر دیے

چین نے سیاچن کیلئے بھارتی سپلائی لائن کاٹ کر مشرقی لداخ میں بھاری تعداد میں فوجی دستے اور جنگی ساز و سامان جمع کر لیا ۔ سرحد پر انٹی ایئر کرافٹ میزائیل لانچرز نصب کر دیے گیے

چین نے سیاچن کیلئے بھارتی سپلائی لائن کاٹ کر مشرقی لداخ میں بھاری تعداد میں فوجی دستے اور جنگی ساز و سامان جمع کر لیا ۔ سرحد پر انٹی ایئر کرافٹ میزائیل لانچرز نصب کر دیے گیے

مشرقی لداخ میں دیپسانگ کا علاقہ سرحد پر چین کی فوجی سرگرمیوں کا تازہ ترین مرکز بن رہا ہے۔ مصنوعی سیارہ کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ چین سیاچن کیلئے بھارتی سپلائی کے ممکنہ راستے کاٹ کر مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے بالکل پیچھے بھاری تعداد میں فوجی دستے اور جنگی ساز و سامان جمع  کر رہا ہے۔
 

گذشتہ دنوں کی خونریز جھڑپ کے بعد چین کی تازہ ترین فوجی سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہے کہ چین تمام بھارتی دعوے مسترد کر کے کسی صورت پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

[the_ad id=”2155″]
 
میکسر ٹیکنالوجی کی 22 جون کی سیٹلائٹ تصاویر سے واضح اشارے ملتے ہیں کہ چین گیلوان وادی میں بھارتی قبضہ والےعلاقوں میں مذید اندر داخل ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز بھارت کے دولت بیگ سیکٹر کے مخالف سمت میں ڈیپسانگ کے میدانی علاقے میں بھی چینی فوجیں اپنی چوکیوں سے کئی کلومیٹرز آگے بڑھ کر نئی چوکیاں بنا رہی ہے۔ یہاں سیٹیلائٹ پر چین کی طرف سے نئی جنگی تعمیرات بھی دیکھی جا رہی ہیں
 
جنگی نقطہ نظر سے یہ انتہائی اہم ڈیویلپمنٹ چین کی اہم کامیابی ہے کہ چین اب لداخ سیکٹر میں اس مقام تک پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ نہ صرف دولت بیگ سیکٹر کے اوپر ہوائی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔ بلکہ یہاں سے وہ سیاچن گلیشیر تک بھارت کی ہر بری اور فضائی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھ سکتا ہے۔
 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے اپنے جنگی طیاروں کو چینی سرحد کے نزدیک ایئر بیس پر پہنچانے کے بعد چین نے فوری طور پر لداخ سرحد پر اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم اور جدید ترین انٹی ایئر کرافٹ میزائیل نصب کر دئے ہیں۔ چین واضع اشارات دے رہا ہے کہ وہ بھارت کی جارحیت کو کسی خاطر میں نہیں لائے گا اور جنگ کیلے پوری طرح تیار ہے۔ ۔
[the_ad id=”2155″]
 
ذرائع کے مطابق نریندر مودی کا پارلیمنٹ میں بیان بازی اور حقائق پر پردہ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو رہی ہیں ۔ ہندوستانی حکومت سمارٹ بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ چین نے ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت نے چین کیخلاف جارحیت اور جنگی مہم جوئی کی کوشش کی جس کے جواب میں 20 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک اور ساٹھ کے قریب شدید زخمی ہوئے۔
 
نریندر مودی یا بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ کذب بیانی کہ صورت حال بھارت کے کنٹرول میں ہے، صرف اپنےعوام کو فریب دینے والی بات ہے۔ جبکہ سیٹلائٹ تصاویر تک رسائی رکھنے والےعالمی دفاعی مبصرین ہی نہیں پوری دنیا بھارتی شکست کے تمام حقائق سے پوری طرح واقف ہے۔
 
FAROOQ RASHID BUTT
FAROOQ RASHID BUTThttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply