Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

چین کا نیا ائر بورن ڈسپنسر میزائل ملٹری پاورز کیلئے تباہ کن خطرے کا الارم

چین کا نیا ائر بورن ملٹی میونیشن ڈسپنسر میزائل بھارت ، تائیوان اور جاپان کیلئے ایک ایک تباہ کن انتباہ ہے

چین نے اپنا تیارکردہ ایک نیا تباہ کن ہتھیار” ایئربورن میونیشن ڈسپنسر” چینی فورسز کے حوالے کیا ہے۔ اسے ایئر ٹو گراؤنڈ میزائل یا ڈراپ ایبل گائڈڈ بم میں رکھ کر بلاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ میونیشن ڈسپنسر فضا میں سینکڑوں بارودی گولے بلاسٹ کرتا ہے۔ جس سے ائر فیلڈ مکمل طور پر مفلوج ہو جاتی ہے۔ فضا میں بارودی مواد پھیلنے اور ائر فیلڈ مفلوج ہونے سے رافیل ، جیگوار ، ایف 16 ایس یا ایف 35 جیسے جدید ترین طیاروں کیلئے بھی اٹیک یا ڈیفنس کا کوئی آپشن باقی نہیں رہتا۔
 
گائیڈ گلائڈ ڈسپنسر کی ٹرمینالوجی کے بموں سے مطابقت رکھنے والے اس ماڈیولرائزڈ ہتھیار کا وزن 500 کلو گرام ہے۔ اگرچہ یہ ایک میزائل ہی کی طرح ہے لیکن اس میں مختلف کیٹیگری کا مذید بارودی اسلحہ رکھنے کیلئے ملٹی پل مربع کراس سیکشن ہیں ۔
 

گلوبل ٹائمز نے چائنا سنٹرل ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا کہ اس کے ڈیزائن میں سرچنگ ریڈار کراس سیکشن کو غیر فعال بنانا شامل ہے۔ اس صلاحیت کی وجہ سے اس کی دشمن کے ریڈار سے اوجھل خاموش وار کرنے کی قابلیت اس کے خطرناک حملے کو روکنا مزید مشکل بنا دیتی ہے۔

[the_ad id=”2155″]
فائر ہونے کے بعد یہ ڈسپنسر میزائیل اپنے پروں کو کھول سکتا ہے۔ جو اسے اضافی لفٹ پاور اور متوازن کنٹرول دیکر 60 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسے فائر کرنے والا طیارہ دشمن کی دفاعی فضائی زون میں داخل ہوئے بغیر مطلوبہ فضائی حدود کی طرف فائر کر سکتا ہے۔
 

چائنہ نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن نے اسلحہ سازی کے ایک سینئر انجینئر کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈسپنسر میں ذیلی بموں کیلئے چھ اقسام کے 240 خانے موجود ہیں جو چھ ہزار مربع میٹر سے زیادہ گنجائش رکھتے ہیں۔

 
یہ ٹینکوں یا بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنانے کیلئے سینکڑوں اینٹی ٹینک سبونیمیمس بارودی بموں کا استعمال کرسکتا ہے۔ جو ٹینکوں کے اندر گھس کر انہیں مکمل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبکہ ائرفورس تنصیبات جیسی بڑی ائر فیلڈ پر حملہ کیلئے اسے فضائی اور زمینی ایریا کو لاک ڈاؤن کرنے والے سب میونیشن ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔
[the_ad id=”2155″]
ایک خاص نوعیت کے ہتھیاروں کا ایسا ڈسپنسر صرف ایک شاٹ کے ساتھ طویل دورانیے کیلئے ایک ایر فیلڈ کو مکمل ناکارہ بنا سکتا ہے۔ کیونکہ سیکنڑوں کی تعداد میں سب میونیشنز پھٹنے سے ائر بیس کا پورا رن وے تباہ کر دیتا ہے۔ مزید برآں اس کے سب میونیشن میں زمیں میں دھنس جانے والی بارودی سرنگیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں، جس کے بعد تباہ شدہ رن وے کو فوری بحال کرنے کی کوشش انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
 
سی سی ٹی وی کی ایک گذشتہ رپورٹ میں ایک چینی جے 16 جنگی طیارہ دکھایا گیا تھا جو اس ائرمیونیشن ڈسپنسر سے ملتا جلتا نظر آتا تھا۔ دفاعی مبصرین کے مطابق اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نیا تباہ کن میزائیل نما ہتھیار انہی دنوں میں چینی زمینی فورسز اور ایئر فورس کے حوالے کیا گیا تھا۔
 

دفاعی ماہرین کے مطابق سینکڑوں ذیلی بموں سے لیس اس میزائیل نما ہتھیار کو چین کے جے 16 ملٹی رول طیاروں کے علاوہ جے ایچ 7 فائٹر بمبار اور ایچ 6 بمبار میں بھی نصب کیا جا سکتا ہے ۔

[the_ad id=”2155″]
گلوبل ٹائمز کی اس رپورٹ میں تائیوان کے 66 امریکی ایف 16 وی لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر بھی بات کی گئی ہے۔ چینی فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چین کو تائیوان ضم کرنے پر مجبور کیا گیا تو چینی فورسز تائیوان کے ایر فیلڈز اور کمانڈ سنٹروں کو تباہ کردیں گی۔ جس سے ایف 16 طیاروں کو بھی اڑنے کا موقع نہیں ملے گا۔ اور ائر فیلڈ مفلوج ہونے کے باعث فضا میں موجود طبیاروں کیلئے بھی لینڈ کرنا ناممکن ہو گا۔
 
یورو ایشین ٹائم سے بات چیت میں اپنے نام پوشیدہ رکھنے کے خواہشمند دفاعی ماہرین کے مطابق ، چین کا یہ نیا ہتھیار بھارت اور جاپان کیلئے ایک بالواسطہ انتباہ ہے۔ بھارت نے حال ہی میں فرانس سے رافیل جیٹس لئے ہیں اور جاپان نے امریکہ سے اسٹیلتھ ایف – 35 خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ جبکہ چین کا یہ جدید ترین ائرفیلڈ میونیشن ہتھیار رافیل اور ایف 16 جیسے تمام جدید جنگی طیاروں کیلئے ایک بڑے تباہ کن خطرے کا الارم ہے۔

تحریر : فاروق رشید بٹ

Chinese airborne munitions dispenser

حوالہ خبر کیلئے یہ لنک کلک کیجئے

ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری

FAROOQ RASHID BUTT
FAROOQ RASHID BUTThttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply