Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

چین کے صدر نے فوج کو بھارت کیخلاف جنگ کیلئے ہائی الرٹ کا حکم دے دیا

چین نے ستمبر میں بھارتی سرحدوں پر اپنی فوجی طاقت میں دوگنا اضافہ اور ڈیفنس سسٹم میزائیل نصب کرنے کے ساتھ جدید لڑاکا اور بمبار جنگی طیارے ہندوستانی سرحد کے قریب ائر بیسوں پر تعینات کیے تھے۔

چین کے صدر جنپنگ نے گوانگ ڈونگ کے فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر چینی افواج کو ذہنی اور جسمانی طور پر ہندوستان کیخلاف پوری طاقت کے ساتھ جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ چین نے گذشتہ ماہ  بھارتی سرحدوں پر اپنی فوجی طاقت میں دوگنا اضافہ اور ڈیفنس سسٹم میزائیل نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جدید لڑاکا اور بمبار جنگی طیارے ہندوستانی سرحد کے قریب ائر بیسوں پر تعینات کیے تھے۔
 
صدر جنپنگ نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی میرین کور کے معائنہ کے موقع پر فوج کو بھارتی سرحدوں پر جنگ کیلئے ہائی الرٹ کی حالت برقرار رکھنے ، اپنے ملک سے مکمل وفاداری قائم رکھنے اور قابل اعتماد رہنے پر زور دیا ہے۔ عالمی مبصرین کے مطابق چینی صدر نے بحریہ جنوبی چین میں ہندوستان اور امریکی بحری فوجوں کی مشترکہ جنگی مشقوں اور چین کیخلاف ہندوستان کو سپورٹ کرنے کے جواب میں جارحانہ انداز اختیار کر کے کسی بھی وقت جنگ کیلئے مکمل تیار ہونے کا عندیہ دیا ہے
 
اتفاق سے چینی صدر کا یہ فوجی دورہ اس وقت ہوا ہے کہ جب چین اور امریکہ کے مابین کئی دہائیوں سے شروع ہونے والے تائیوان تنازعہ اور کورونا وائرس وبائی بحران کے اختلافات سے پیدا ہونے والا تناؤ اپنے عروج پر ہے ۔ اور واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین ایک دوسرے کیخلاف تند و تیز بیان بازی اور تیز تفریق پیدا ہوئی ہے۔

امریکہ چین کے دشمنوں سے دوستی کی پالیسی کے تحت تائوان کو جدید ہتھیار اور ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے پیر کو امریکی کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ تائیوان کو تین اعلی درجہ ہتھیاروں کے نظام کی فروخت کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ جن میں جدید ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہمارس بھی شامل ہیں ۔

 
جس کے سخت ردعمل میں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے کسی بھی منصوبے کو فی الفور منسوخ کریں اور امریکہ تایوان کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات کا خاتمہ کرے۔ اگرچہ تائیوان کبھی بھی چین کے زیر کنٹرول نہیں رہا لیکن چین کا دعوی ہے کہ تائوان چین کا لازمی حصہ ہے۔ اور چینی صدر جنپنگ اس پر قبضہ کرنے کیلئے فوجی طاقت کے استعمال کی ضرورت سے انکار نہیں کرتے ہیں
۔
[the_ad id=”2155″]
۔
گژشتہ ماہ ستمبر میں 40 سے زیادہ ایچ – 6 بمبار ، جے – 10 ، جے – 11 اور جے 16 جیسے جدید ترین چینی جنگی طیاروں نے تائیوان کے آبنائے کی درمیانی لائن کی خلاف ورزی کی ۔ تائیوان کے صدر نے اس کو طاقت کا خطرہ قرار دیا ۔ لیکن چین نے امریکہ یا تائیوان کے رد عمل کی پرواہ کئے بغیر تائیوان کے آس پاس اپنی فوجی مشقیں مذید بڑھا کر اپنی جارحانہ حکمت عملی ظاہر کی ہے، جو اس امر کا واضع اعلان ہے کہ چین تائیوان کے امریکی آقاؤں کو کسی خاطر میں نہیں لائے گا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ چین بحری طاقت میں امریکہ سے مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے بیجنگ پر مہلک اثر و رسوخ کا لیبل لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس طاقت کے توازن کو اپنے کے حق میں کرنے کیلئے شکاری معاشیات ، سیاسی بغاوت اور فوجی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

 
امریکی وزیر دفاع ایسپر نے اس اکتوبر میں اپنے “بیٹل فورس 2045 ” منصوبے کا اعلان کیا ، جس میں 2045ء تک امریکی فضائیہ میں بغیر پائلٹ کے 500 جنگی جہازوں کی شمالیت اور امریکی بحریہ کو جدید تر بنانے کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے ۔
۔
۔

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply