Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

فرانس نے پاکستانی میراج طیارے اور اوگسٹا آبدوزیں اپ گریڈ کرنے سے انکار کر دیا

ٹیکنیکل انفارمیشن افشا ہونے کے خوف سے فرانس نے قطر سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی ٹیکنیشنوں کو رافیل کے سکوارڈرن میں کام کرنے کی اجازت نہ دیں۔ بھارت نے فرانس کے رافیل طیارے فرنٹ لائن پر تعینات کردیے ہیں۔ جبکہ چین اور پاکستان کیخلاف فرانس بھارت کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ 

پاکستانی عوام اور حکومت نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام کیخلاف متنازعہ بیانات پر کڑی تنقید کی ہے۔ حکومت نے عوام کی طرف سے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبات سے بھی اتفاق کیا ہے۔

جبکہ اس کے جواب میں فرانس نے  پاک فضائیہ کے فرانسسی ساختہ میراج لڑاکا طیاروں اور پاک بحریہ کی اوگسٹا 90 بی کلاس آبدوزوں کو اپ گریڈ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے فرانس کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی پریس میڈیا اس بارے بڑی گرم جوشی سے خبریں نشر کر رہا ہے کہ فرانس اور اٹلی ساختہ ائر ڈیفنس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے اپنی اگسٹا کلاس آبدوزوں کو ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن اے آئی پی سسٹمز کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد ان میں زیادہ دن پانی کے اندر رہنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ لیکن فرانس کے سفارت کار کے مطابق فرانس نے بھی اسے مسترد کردیا ہے۔

پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت کا مالک ہے ، بھارت کو حاوی نہیں ہونے دیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ پاک فضائیہ میں فرانس کی فرم ڈسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ 150 کے قریب میراج لڑاکا طیارے ہیں۔ جنہیں اب تک پاکستان ہی میں اوورہال اور اپ گریڈ کیا جاتا رہا ہے۔ جبکہ اب جدید ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اختیار انہیں تیار کرنے والی فرانسسی فرم کے پاس ہے۔ پاکستان بحریہ میں تین اگوسٹا 90 بی کلاس کی آبدوزیں خالد ، سعد اور حمزہ ہیں۔ فرانس کی طرف سے لڑاکا طیاروں اور آبدوزوں کو اپ گریڈ نہ کرنے کے فیصلے سے پاکستان کی دفاعی قیادت متبادل انتظامات کیلئے سرگرم ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کی طرف سے فرانسیسی سامان کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے پر طنز و تنقید کر رہا ہے۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا اب پاکستان فرانسیسی سامان کا بائیکاٹ کرے گا؟

۔

پاک فضائیہ کے میراج طیاروں کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں

پاک فضائیہ کے پاکستان میراج ری بلڈ فیکٹری میں اپ گریڈڈ میراج لڑاکا طیارے

بھارت اور فرانس رافیل طیاروں کی ٹیکنیکل انفارمیشن لیک آؤٹ ہونے سے خوف زدہ

ٹیکنیکل انفارمیشن افشا ہونے کے خوف سے فرانس نے اپنے رافیل طیارے خریدنے والے  قطر سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی نژاد ٹیکنیشنوں کو رافیل طیاروں کے سکواڈرن کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہ دیں۔ بھارت نے رافیل طیارے فرنٹ لائن پر تعینات کردیے ہیں۔ جبکہ چین اور پاکستان کیخلاف فرانس بھارت کو مسلسل مدد فراہم کر رہا ہے۔ 

عالمی پریس کے مطابق فرانس کا یہ فیصلہ ایک فرانسیسی سکول ٹیچر کے قتل کے بعد صدر میکرون کی طرف سے اسلام کا مذاق اڑانے کیخلاف پاکستان کی شدید تنقید کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔ اس حوالے سے پاکستانی عوام  نے فرانس کے صدر میکرون کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی سامان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

میرے مطابق فرانس کی طرف سے میراج طیاروں اور اوگسٹا 90 بی آبدوزوں کو اپ گریڈ کرنے سے انکار کی بلیک میلنگ کے بعد پاکستانی فضائی اور وار شپ ٹیکنالوج انجیئرز پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی میراج طیاروں اور دیگر ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے میں کامیاب رہنے والے پاکستانی ایروناٹیکل انجینئرز اس بار بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے


۔

پاکستانی ایف 16 اور بھارتی رافیل کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں

پاک فضائیہ کے ایف ۔ 16 فالکن اور انڈین رافیل طیاروں کا موازنہ اور حقائق

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply