Friday, March 24, 2023

صدر کے جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت کے مضبوط آئینی اقدام

جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر چیئرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف ہوں گے

وزیر اعظم پاکستان نے لفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر دلشاد کو چیئرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صدر ِ پاکستان عارف علوی کی جانب سے آرمی چیف کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت پاکستان نے حفظ ما تقدم کے طور پر ایک اہم آئینی قدم اٹھاتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ۔ آرمی سروس رولز کے تحت اس آئینی آپشن اور بروقت فیصلے سے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد ہوگئی۔

وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس کی شق 15 اے میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والی جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کرلی۔

 اب اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے رکاوٹ ڈالنے کیلئے ان کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر عارف علوی نے منفی حربے کے طور پر اگر جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف کی تقرری کی سمری روکے رکھی اور کسی بدنیتی کے طور پر صدر نے یہ سمری جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرنے کے بعد واپس کی تو اب وہ بھی غیر موثر ہوگی۔

اس صورت حال میں اگر صدرپاکستان بالفرض اگر 25 دن تک بھی سمری روکے رکھیں گے تو بعد میں بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہی ہونگے۔ صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں وزیر اعظم آئینی طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

پاکستان ائر فورس میں فائیٹر پائلٹ بننے کے امیدوار میرا یہ آرٹیکل پڑھیں 

پاکستان ائر فورس میں فائٹر پائیلٹ بننے کے امیدواروں کیلئے لازمی اہلیت اور قابلیت

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

DEFENCE BLOG

OUR GULF ASIA NEWS SITE

GULF ASIA NEWS

Leave a Reply