سعودی عرب کے ابھا سولین ائرپورٹ پر حوثی باغیوں کا تباہ کن ڈرون حملہ

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان نے اس خبر کی تائید کی کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ اس ڈرون اٹیک ‏کے نتیجے میں ایک مسافر بردار طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

عالمی خبر رساں ایجنسیوں پر شائع ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر یمن کے حوثی باغیوں نے تباہ کن ڈرون حملہ کیا ہے۔ اطلاات کے مطابق ائیرپورٹ پر کھڑے ایک مسافر بردار طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی ۔ البتہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عالمی پریس اینڈ میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم  فوجی اتحاد کے ترجمان نے اس خبر کی تائید کی کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ اس ڈرون اٹیک ‏کے نتیجے میں ایک مسافر بردار طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم حکام کے مطابق اس آگ پر فوری قابو پا لیا گیا ہے۔

ترجمان سعودی فوج کے مطابق ابھا کے سویلین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا جانا ایک جنگی جرم ہے۔ اس مذموم حملہ میں شہری مسافروں کی جان کو خطرہ میں ڈالا ہے۔ سعودی آرمڈ فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ حکومت شہریوں کو حوثی حملوں کے خطرات سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ سعودی فورسز حملہ آوروں کیخلاف مونہ توڑ جوابی کارروائی کریں  گے۔


سعودی امریکہ اسلحہ ڈیل کے برے یہ خبر بھی پڑھیں

دوسری جانب حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حوثی ترجمان یحییٰ ساریہ کے مطابق ابھا ائیرپورٹ پر حملہ ان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان نے مذید بتایا کہ اس حملے میں چار مسلح ڈرون استعمال کیے گئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس سے سعودی عرب حوثی باغیوں کے حملوں کا نشانہ بن رہ ہے ، اس حوالے سے جون 2019 میں ابھاء کے اسی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر راکٹوں کے شدید حملے میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

۔

سعودی عرب میں سینما اور فلم کے فروغ کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

سعودی عرب میں سینما کے فروغ اور ماڈرن فلم پروڈکشن کیلئے شاہی سرپرستی بڑی غیر متوقع تبدیلی ہے

 

DEFENCE ARTICLES

دنیا کے جدید ترین طیاروں سے لیس ہندوستانی فضائیہ طیاروں اور عملے کی تعداد کے اعتبار سے...
مل ماسکو ہیلی کاپٹر پلانٹ روس کا تیار کردہ ایم آئی ۔ 35 ایم ملٹی رول اٹیک...
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے 23 فروری 1987ء کو یہ انکشاف شائع کیا کہ اسرائیل نے پاکستانی...
نیٹو کی جنگی مشقوں کے علاوہ ایف 16 اور رافیل جیٹس کبھی کسی بھی فضائی لڑائی میں...
سنہ 1953ء میں پاک فوج میں امریکن آرمی کی مدد سے پہلا ایلیٹ کمانڈو یونٹ تشکیل دیا...
پاکستان ڈیفنس ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو جدید وی ٹی - 4 مین بیٹل ٹینکوں...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

OUR INSTAGRAM

DEFENCE BLOG

OUR GULF ASIA NEWS SITE

GULF ASIA NEWS

Leave a Reply