بھارتی پولیس کے مطابق افواج پاکستان کے ادارے آئی ایس آئی کو بھارتی جنگی طیاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کے الزام میں ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ کا ملازم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ریاست کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ناشک یونٹ کو اس شخص کے بارے میں آئی ایس آئی کے ساتھ مستقل رابطوں کی قابل اعتماد انٹیلی جنس رپورٹس ملی تھیں ۔
بھارتی طیارہ ساز فیکٹری ہال کے ناشک ڈویژن میں ساختہ مگ سیریز کے طیاروں کی بحالی اور ایس یو 30 ایم کے آئی طیارے کی مرمت اور اوور ہال کی جاتی ہے۔
مہاراشٹر پولیس کے مطابق ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ کا ملازم یہ شخص بھارتی لڑاکا طیاروں اور ان کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے بارے میں خفیہ معلومات افواج پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو فراہم کر رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ناسک یونٹ کو اس شخص کے بارے میں قابل اعتماد انٹلیجنس رپورٹس ملی ہیں کہ ملزم آئی ایس آئی کے ساتھ مستقل رابطے میں تھا۔
۔
[the_ad id=”2155″]
۔
ناشک کے قریب اوجھر میں ایچ اے ایل کے طیارہ سازی یونٹ ، ایئر بیس اور مینوفیکچرنگ یونٹ کے اندرونی ممنوعہ علاقے میں تعینات ہال کے ایک آفیسر نے بتایا کہ 41 سالہ شخص کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناشک اے ٹی ایس یونٹ کے عہدیداروں نے اسے ناشک میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضہ سے تین موبائل سیٹس کے ساتھ پانچ سم کارڈز اور دو میموری کارڈز قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فونز اور سم کارڈز کو فراانزک سائنس لیبارٹری کو معائنہ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا ، اور اسے اے ٹی ایس کی تحویل میں 10 دن کیلئے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی طیارہ ساز ڈویژن ناشک میں لائسنس کے تحت مگ 21 ایف ایل طیاروں اور کے 13 میزائلوں کی تیاری کیلئے 1964 میں قائم کیا گیا ۔ یہ ادارہ اوجاڑ میں ناسک سے 24 کلومیٹر اور ممبئی سے 200 کلومیٹر دور واقع ہے۔
۔
[the_ad id=”2155″]
۔
بھارت کے اس طیارہ ساز ڈویژن نے روسی لائسنس کے تحت مگ 21 ایم ، مِگ 21 بی آئی ایس ، مِگ 27 ایم اور جدید ایس یو 30 ایم کے آئی سمیت مگ طیروں کے مختلف ورژن بھی تیار کیے ہیں ۔ ایچ اے ایل کے اس ڈویژن میں مگ سیریز کے جنگی طیارے کی اوور ہالنگ ، ایس یو 30 ایم کے آئی طیارے کی مرمت اور اوور ہالنگ بھی کی جاتی ہے۔
رپورٹ : فاروق درویش