پاکستان گذشتہ تین دہائیوں سے مسلسل دہشت گرد حملوں کی ذد میں رہا ہے۔ پاکستانی عسکری اداروں کے مطابق دہشت گردی کی کاروائیوں کی تحقیقات میں واضع ثبوت ملتے رہے ہیں کہ ایسے حملوں میں اکثر و بیشتر بھارتی ایجنسییوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔
۔
پاکستانی تفتیشی اداروں کے مطابق گذشتہ دنوں روشنیوں کے شہر کراچی میں دستی بم حملوں کی حالیہ دہشت گرد کاروائیوں کے پیچھے بھی بھارتی ایجنسیوں کی منصوبہ بندی شامل تھی . سیکیورٹی حکام کو مکمل چھان بین کے بعد واضع اشارے ملے ہیں کہ نامعلوم دہشت گردوں کو امن کو تباہ کرنے کی سازشوں کی محرک بھارتی ایجنسیوں کی سپورٹ اور سہولت کاری حاصل ہوتی ہے ۔
دہشت گردی کے معاملات کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افیسروں کے مطابق ، صوبہ سندھ اور خاص طورپر کراچی میں آر جی ڈی – 1 بارودی مواد والے دستی بموں کے جو حملے کئے گیے، ان کا مقصد ملک میں بد امنی پھیلانا اور عام شہریوں کی ہلاکتوں سے خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
[the_ad id=”2155″]
تفتیشی اداروں کے مطابق ان تمام حملوں میں پھینکے جانے والے دستی بموں میں ایک ہی طرح کا روسی ساختہ آر جی ڈی 1 ٹائپ کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کے واضع اشارے ملے ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں علیحدہ چھاپوں کے دوران درجن بھر افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ ان تمام افراد کو دھماکوں والے مقامات کے قریب نصب شدہ وڈیو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ تمام افراد فی الحال تفتیشی عمل سے گزر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دستی بموں کے حملے کراچی کے با رونق علاقوں گلشن حدید ، حب چوکی ، منزل پمپ ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد شہر کے ایریاز میں کیے گئے ہیں۔ جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاوہ صوبہ سندھ کے دوسرے شہروں گھوٹکی اور لاڑکانہ کے علاقوں میں بھی اسی طرح کے دستی بموں کے حملے کئے گئے ہیں۔
[the_ad id=”2155″]
کراچی پولیس نے گلشن حدید میں 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ہونے والے دستی بم دھماکے کے سلسلے میں میٹروپولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے بعد 12 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعہ کیے گئے دستی بم دھماکے کے دوران اپنے فرائض منصبی میں سنگین غفلت برتنے پر ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کو فوری معطل کردیا ہے۔
حوالہ خبر : پاکستان ڈیفنس ، آے آر وائی نیوز