Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

بھارت نے پاکستان اور چین کو غیر ملکی سرزمین پر جنگ کی دھمکی دے دی

نریندر مودی کے مشیر اجیت ڈوول نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی ملک بھارتی سیکورٹی کیلئے خطرہ بنا تو بھارت نہ صرف اپنی سرزمین سے بلکہ اس ملک کیخلاف غیر ملکی سر زمین پر بھی جنگ لڑے گا

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھارت کے مخالفیں کو دوسرے ممالک کی سرزمین پر جنگ کی دھمکی دیکر ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ عالمی مبصرین کے مطابق اس دھمکی کا مقصد بظاہر چین اور پاکستان کو باور کروانا ہے۔ اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک بھارت کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن گیا تو بھارت نہ صرف اپنی سرزمین سے بلکہ اس کیخلاف غیر ملکی سرزمین پر بھی لڑے گا۔ جبکہ عالمی مبصرین اسے بھارت امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ سوال اٹھ رہے ہیں کہ بھارت کی طرف مخالف ممالک کو آخر کس غیر ملکی سرزمین پر جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
 
ٹائمز آف انڈیا نے اجیت ڈووال کے حوالے سے مودی سرکار کے” نئے ہندوستان ” کے جنگی نظریے پر تبصرہ کرے ہوئے کہا کہ اجیت ڈوول کے بیان سے ہندوستان کی سابقہ اسٹریٹجک سوچ میں ایک واضع تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ اس طرز عمل کو سیکیورٹی کے خطرے کو بے اثر کرنے کیلئے عمل کیا جا سکتا ہے۔ نریندا مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے ” پہلے حملہ آور نہ ہونے” کے نظریے کو بار بار چیلنج کیا جارہا ہے۔
 
اس سال جون میں ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ سخت کشیدگی کے پیش نظر ایٹمی ہتھیاروں کے لئے اپنی ” ایٹمی ہتھیار پہلی بار استعمال نہ کرنے” کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، “ہندوستان نے اس نظریہ پر سختی سے عمل کیا ہے کہ ہم جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہیں کریں گے ۔ لیکن اب مستقبل میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کا انحصار اس وقت کے حالات پر ہو گا “۔
[the_ad id=”2155″]
ہندوستان اور چین کے مابین الفاظ کی جنگ حال ہی میں تیز ہوگئی ہے۔  چینی وزیر اعظم ژی جنپنگ نے کہا ، ”چین پر حملہ آوروں سے ان کی زبان میں بات کرنا ضروری ہے، ہمیں جارحیت اور جنگ کو روکنے کے لئے بھی جنگ لڑنی ہوگی ۔ ہم کسی بھی بیروبی جارحیت اور تشدد آمیز کارواائیوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔
 
اجیت ڈوول نے ویڈیو میں ایک مذہبی آشرم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر بھارت کو کہیں سے خطرہ ہوتا ہے تو ملک کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ اسے ختم کیا جائے ۔ لیکن اب یہ ضروری نہیں کہ اب ہم صرف وہیں  لڑیں گے جہاں آپ لڑنا چاہتے ہیں ۔ ہم اپنے ذاتی مفادات کیلئے کبھی بھی جارحیت نہیں کرتے ۔ ہم اپنی سرزمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرزمین پر بھی لڑیں گے۔
 
تاہم بھارتی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں نے اجیت ڈوول کی واضع دھمکی کی  بات کو بدلتے ہوئے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ڈووال کی تقریر روحانی تناظر میں کی گئی تھی اور اسے توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا جانا چاہئے۔ اے این آئی کے مطابق ، ہندوستانی عہدیداروں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اجیت ڈووال کسی خاص ملک یا کسی خاص صورتحال کا ذکر نہیں کررہا تھا

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply