Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

سعودی عرب میں دس ایرانی عسکریت پسند خودکار اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار

ان افراد سے جاسوسی کے آلات ، بارودی ہتھیار بنانے کا جدید سامان ، دیسی ساخت کے بم ، کلاشنکوف رائفلیں ، جی تھری رائفل ، سنائپر رائفل ، پستول ، شکاری رائفل ، لائیو ایمونیشن ، مشین گنوں اور پستول کے میگزین برامد ہوئے ہیں۔

سعودی عرب سرکاری حکام کے مطابق مشتبہ ایرانی دہشت گردوں کا ایک سیل پکڑا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس سیل کے ارکان نے ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

سعودی عرب کی پریزیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی نے سوموار کو اس سیل کے دس تربیت یافتہ شدت پنسدوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ حکم کے مطابق کہ ان ایرانی عسکریت پسندوں سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی (ایس پی اے) نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے اس سیل سے وابستہ تین افراد نے ایران میں پاسداران ِ انقلااب سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔ جہاں ان لوگوں نے دہشت گردی کیلئے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے مختلف طریقے بھی سیکھ رکھے ہیں۔ جبکہ باقی سات افراد اس منظم سیل میں مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں نبھانے کیلئے موجود تھے۔
.
[the_ad id=”2155″]
.
ذرائع کے مطابق سعودی انٹیلی جنس ادارے گرفتار ہونے والے ان دس افراد سے کڑی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ابھی تک ان ایرانی دہشت گردون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ اس خبر کے بارے ایرانی حکام کی طرف سے کوئی ردعمل یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
سعودی سکیورٹی ادارے کی ابتدائی تحقیقات سے اس دہشت گرد سیل کے ارکان کی بنیادی شناخت اور ان کے استعمال رہنے والے ان دو مقامات کا انکشاف ہوا ہے جنہیں ان دہشت گرد گروہ کی طرف سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ان افراد سے برامد سامان میں دیسی ساخت کے 9 بم ، 67 ویپن فیوز، 51 دھماکہ خیز سٹن گک پیسیٹرز ، الیکٹرک ٹرانسفارمر اور الیکٹرانک ٹرانزسٹرز کی بڑی تعداد شامل ہے جو دہشت گردی کیلئے بم بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

.

[the_ad id=”2155″]

.

ان ہتھیاروں کے علاوہ 5 کلو گرام بارود، کیمیکلز کے 17 کین ، 13 الیکٹریکل ٹرانسمیٹرز اور ریسیور، دو سرکٹ سوئچ ، خفیہ آواز سننے کے چار جدید آلات، ایک ویلڈنگ مشین، چار کلاشنکوف ، ایک جی تھری رائفل، ایک سنائپر رائفل ، دو پستول، ایک شکاری رائفل ، 4620 لائیو ایمونیشن ، مشین گنوں اور پستول کے 18 میگزین ، 14 خنجر ، فوجی وردیاں ، رات میں دیکھنے والی نائٹ ویژن دور بین، سنائپر رائفل دوربین ، تین وائرلیس سیٹ، ایک لیپ ٹاپ، لوکیشن فائینڈر کے دو آلات، خفیہ کیمرے والی عینک، 11 موبائل فون، دو ٹیبلٹ اور 11 میموری کارڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
.
Hand made weapons of Irani militants caught in Saudi Arabia
سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ایرانی عسکریت پسندوں سے برامد ہونے والے دستی لڑائی میں استعمال ہونے والے دیسی ساختہ ہتھیار
سعودی سرکاری ٹیلی ویژن الاخبریا اور بحرین کے اخبار الخلیج نے اتوار کو یہ اطلاعات دی تھی کہ وزارت داخلہ کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قاسم سلیمانی بریگیڈ کے نام سے ایک نئے ایرانی دہشت گرد گروپ نے بحرین میں متعدد سرکاری اور ڈیفنس انفراسٹرکچر پر حملوں کا کا منصوبہ بنایا تھا۔

عالمی مبصرین اور  ملکی خبر رساں ذرائع  اس امر سے واقف ہیں کہ پاکستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں اور بھارتی آلہ کاروں کو بھی ایرانی معاونت حاصل رہی ہے۔ جبکہ  ایرانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے پاکستانی سرحدی محافظوں پرمتعدد بار بلا جواز فائرنگ کے واقعات میں اب تک کئی پاکستانی جوان شہید ہو چکے ہیں۔

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply