Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ایف ۔ 35 اور اسلحہ کی فروخت روک دی

نئے صدر جو بائیڈن کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹروں نے اس معاہدے پر بدگمانی اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ امریکی قانون سازوں کو خدشہ ہے کہ اسلحہ فروخت کے ان معاہدوں سے اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی

نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے سابقہ صدر ٹرمپ کی منظور کردہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایف 35 طیاروں اور ڈرون طیاروں کی ڈیل منجمد کر دی ہے۔ اس کے سعودی عرب کو جدید ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے بھی منجمد کر دئے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے ساتھ فائٹر جیٹ، ڈرون طیاروں اور دیگر ہتھیاروں کے معاہدوں کا مکمل جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ دفاعی فروخت کے کئی معاہدوں پر عمل درآمد کو عارضی طور پر روک رہی ہے۔ اس کا مقصد نئی امریکی قیادت کو ان معاہدوں کے بارے تفصیلی جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدوں کو عارضی طور پر منجمد کرنا معمول کی انتظامی کارروائی ہے ۔ یہ اقتدار کی منتقلی کے دوران شفافیت کیلئے ضروری ہے۔ امریکہ کی نئی انتظامیہ حساس معاہدوں کو ذمہ داری سے مکمل کرنا چاہتی ہے۔

امریکی مبصرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکی اسلحے کی فروخت کے معاملات میں اس بات کو یقینی بنانا ہے ۔ کہ مضبوط ، باہمی تعاون کے قابل اور قابل اعتماد حلیفوں کے ساتھ تعلقات میں امریکی اسٹریٹجک مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ  ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر اور ڈرون طیاروں کی فروخت کا 23 بلین ڈالرز کی دفاعی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

 

بھارت میں کسان احتجاج کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

ہندوستان کسان ریلی نے دہلی کے لال قلعہ پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ دو سکھ نوجوان ہلاک درجنوں زخمی

نئے صدر جوبائیڈن کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹروں نے اس معاہدے پر بدگمانی اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ امریکی قانون سازوں کو خدشہ ہے کہ اس معاہدے سے اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ لیکن ایسا موقف رکھنے والے طبقات سابق صدر ٹرمپ کے مضبوط فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ میں اس فروخت کے معاہدے کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔

سابق صدر ٹرمپ نے تجارتی بنیادوں پر اسلحہ کی فروخت کی حمایت میں کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی مینوفیکچررز سے خرید کر امریکہ میں نئی ملازمتوں میں معاون بن رہے ۔

امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت  نے یمن میں انسانی حقوق کی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بھارت میں دفاعی اتحاد کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات ، بھارت اور فرانس مشترکہ جنگی مشقیں اور فضائی تعاون کریں گے

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

1 Comment

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

1 Comment

Leave a Reply

%d bloggers like this: