Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

متحدہ عرب امارات ، بھارت اور فرانس مشترکہ جنگی مشقیں اور فضائی تعاون کریں گے

 متحدہ عرب امارت کے بھارت کیلئے دوستانہ اقدام کو عرب ممالک اور بھارت کے گہرے دوستانہ تعلقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گذشہ مہینوں میں انڈین ائرفورس کے سیخوئی جنگی طیارے دوبئی کی فضائی حدود میں اڑتے دیکھے گئے ہیں

بھارت کے سرکاری پریس کی خبروں کے مطابق ، ہندوستان ، فرانس اور متحدہ عرب امارات مشترکہ سہ فریقی فوجی مشقیں کریں گے۔ جبکہ ہندوستان سے دوستی کے رشتے مضبوط بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات اس جنوری میں تین رافیل جیٹ طیاروں کو ہندوستانی فضائیہ تک پہنچانے میں مدد فراہم کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اپریل 2021 تک دس مزید رافیل طیارے  بھارتی فضائیہ میں شامل ہوجائیں گے۔ یہ لڑاکا طیارے ہندوستان کے امبالا ائر بیس پر بھارتی فضائیہ کے گولڈن ایروز اسکواڈرن میں شامل ہونے کیلئے فرانس کے بورڈو میرگینک  فضائی اڈے سے آٹھ گھنٹے بغیر رکے بھارت روانہ ہوں گے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ، بھارت کے دوست ملک متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے ایئربس ملٹی رول ٹرانسپورٹ ٹینکر ان کو دو بار پرواز کے دوران ری فیولنگ کریں گے۔

 متحدہ عرب امارت کی طرف سے بھارت کیلئے دوستانہ اقدام کو خلیجی ممالک کے ساتھ بھارت کے گہرے دوستانہ تعلقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گذشہ مہینوں میں بھارتی ائرفورس کے ایس یو 30 سیخوئی جنگی طیارے دوبئی کی فضاؤں میں اڑتے دیکھے گئے ہیں۔ عرب مبصرین کے مطابق ، متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کا بھارتی فضائیہ کے ساتھ جنگی تعاون کا اقدام اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات اپنے باہمی سیکیورٹی تعلقات اور جنگی اتحاد کو تیزی سے مستحکم کررہے ہیں۔

شمالی کوریا کے آبدوزی میزائیل کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

شمالی کوریا نے دنیا کے طویل اور طاقتور ترین آبدوزی بیلسٹک میزائیل کی نمائش کر دی

بھارتی دفاعی مبصرین کے مطابق خطے میں فرانس ، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کی مشترکہ جنگی مشقیں یقینی اور اتحادی سرگرمیاں بیحد اہم ہیں۔

ہندوستان کو اب تک 36 میں سے 8 رافیل لڑاکا طیارے مل چکے ہیں۔ اپریل تک ، ہندوستانی فضائیہ کے پاس 21 رافیل طیارے سنگل  نشست اور سات ڈبل سیٹ ہوں گے، چین کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران ، ہندوستان نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ رافیل طیاروں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے۔

نئے رافیل طیاروں کو ہماچل پردیش اور لداخ کے پہاڑی علاقے کے نزدیکی فضائی اڈوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ فی الحال کچھ رافیل جودھ پور میں فرانسیسی فضائیہ اور خلائی فورس کے ساتھ انڈو فرانسیسی فضائی مشق ڈیزرٹ نائٹ 21 میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان نے 2016 میں حکومت سے حکومت کے معاہدے میں 7 8.7 بلین کی لاگت سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ جبکہ ڈاسالٹ ایوی ایشن اب ہندوستان میں رافیل  طیاروں کی اسمبلنگ شروع کرنے کا منتظر ہے ۔ اس بارے فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون نے رواں ماہ کے شروع میں اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران اشارہ دیا تھا۔

چین کی فوجی مشقوں کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی لداخ کے اہم مقامات پر جنگی مشقیں جاری ہیں

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply