پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں کنٹرول لائن کے آر پار سے بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے میں چار شہری اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا ہے۔ جبکہ پاکستان آرمی کی جوابی کاروائی میں بھارتی بنکروں کی تباہی کے ساتھ 8 بھارتی فوجی، ایک بی ایس ایف کا جوان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کے مناسب جواب میں ہندوستانی فوج کو بھاری فوجی اور دفاعی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی اخبار ہندو جیسے بھارتی میڈیا کی طرف سے بھارتی پریس کی روائیتی کذب بیانی اور حسب معمول جھوٹی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندو کے مطابق بھارت کے چھ شہری ، تین فوجی اور ایک بارڈر سیکورٹی فورس سپاہی سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ چند روز سے پاکستانی فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر کے چار اضلاع میں 20 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے
پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ہندوستانی بزدل فوج کنٹرول لائن کے پار شہریوں کی آبادی کو ہدف بنا رہی ہے! عام شہریوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم میں شامل ہے۔
ہندوستانی فوج نے بھارتی عوام میں اپنے لیے بڑھتی ہوئی ذلت دور کرنے کیلئے 13 نومبر کو بھاری توپوں اور مارٹر گنوں سمیت بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کا براہ راست نشانہ شہری آبادیاں تھیں۔
ہندوستانی فوج نے جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں وادی نیلم کے نیکرون ، کیل ، شارڈا ، دودھنیال ، شاہکوٹ ، جورا ، نوسری سیکٹر، وادی لیپا کے ڈنہ، منڈل اور کیانی سیکٹر، وادی جہلم کے چھم اور پانڈو سیکٹر اور وادی باغ کے پیرکاندھی، سانک ، حاجی پیر، بیڈوری اور کیلر سیکٹر شامل ہیں۔
[the_ad id=”2155″]
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی فوج کو زبردست جواب دیا۔ اور ان بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جن سے بے گناہ شہریوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پاکستانی فوج کی اس جوابی کاروائی سے بھارت کو جو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اسے بھارتی میڈیا نے بھی قبول کیا ہے۔ لیکن ہندوستان کو ہونے والے جانی اور دفاعی نقصانات دراصل بھارت کی طرف سے تسلیم کیے جانے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے خون اور جانوں کی قیمت پر بھی مادر وطن کی حفاظت اور اپنے کشمیری بھائیوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی تمام اشتعال انگیز حرکتوں کا مونہ توڑ جواب آہنی انداز دیا جائے گا۔
ایک ٹویٹ میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شہری ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے لکھا ، غیر مسلح شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے اور یہ بھارتی فوج کے مجرمانہ سلوک کی عکاسی کرتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے بارے یہ بھی پڑھیں
کشمیر میں بھارتی فوج کی 35 ہلاکتوں پر خودکشی کی خبریں دھوکہ اور انکاؤنٹرز جعلی ہیں