Friday, March 24, 2023

محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم ٹھکرا کر بھارت کو پاکستان پر ترجیح دینے کی غلطی کا اعتراف کر لیا

کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے انتہا پسند مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے شدت پسندانہ منشور نہیں بلکہ بھارتی آئین پر عمل کرنا چاہئے

بھارتی ریاستی دہشت گردی اور فوج کے وحشیانہ کے شکار مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ اعتراف کرتی ہیں کہ پاکستان کی بجائے ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرنے والے غلط تھے. اور ہم نے پاکستان پر بھارت کو ترجیح دیکر غلطی کی ۔ انہوں نے واضع طور پر کہا کہ جب تک کشمیر کا پرچم بحال نہیں ہوتا تب تک بھارت کا پرچم ہماری سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔
 
مقبوضہ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی پریس کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ہندوستانی قومی پرچم ہٹا دیا گیا۔ اور پریس کانفرنس کے دوران صرف ریاست کشمیر اور پی ڈی پی کے پرچم آویزاں تھے.انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کو مذہبی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھا کر تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ فوج کی مذید تعیناتی سے ہم سے اختلاف رائے کا حق چھین کر کشمیری عوام پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے۔
 
محبوبہ مفتی نے کہا ہے ، جب تک کشمیری پرچم اور آئین کا آرٹیکل 370 کو بحال نہیں کیا جائے گا اس وقت تک میرا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے۔


۔
[the_ad id=”2155″]

محبوبہ مفتی نے مذہبی انتہا پسند نریندر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے مذہب کی شدت پسندی کے منشور پر نہیں بلکہ بھارت کے آئین پر عمل کرنا چاہئے۔

 
محبوبہ مفتی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کشمیری پرچم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مود کی سرکار سن لے کہ ہمارا پرچم یہ کشمیری پرچم ہے ۔ جب یہ پرچم واپس آجائے گا تو ہم بھی ہندوستانی پرچم لہرائیں ۔ ایک سال تک نظر بند قید میں رہنے کے بعد گذشتہ ماہ رہا ہونے والی سابقہ وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے کشمیری جھنڈے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں ۔
 
سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہم میں سے کوئی بھی کشمیر کی حیثیت ختم کرنے والے اس دن کشمیری قوم کی توہین اور ذلت کو فراموش نہیں کرسکتا۔ اب ہم سب کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ مذہبی شدت پسند مودی حکومت نے 5 اگست کو غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے کیا کیا۔ انہوں نے ہم کو کیا دیا اور ہم سے کیا لیا ، آئین میں تبدیلی سے کشمیری قوم کی توہین اور تذلیل کی ہے۔

 بھارتی اخبارات میں شائع ہونے  والی تازہ ترین خبروں کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے کشمیر کی سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ان بیانات کو بھارت سے بغاوت قرار دیکر ان کی دوباری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے


DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

DEFENCE BLOG

OUR GULF ASIA NEWS SITE

GULF ASIA NEWS

Leave a Reply