بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چین پاکستان کی اقتصادی راہداری کیخلاف براہ راست دہشت گردی کا سیل چلا رہے ہیں۔ یہ انکشاف حکومت اور پاک فوج کے اعلی عہدیداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔ نریندرا مودی کی طرف سے بھارتی انٹیلیجنس را کو سی پیک پروجیکٹس میں رکاوٹ ڈالنے اور کمزور کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ سیل پراکسی حربوں اور منفی پریپیگنڈا کی اشاعتی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
ابتدائی طور پر دہشت گردی سیل کیلئے 500 ملین کی رقم دی گئی۔ سی پیک معاشی راہداری کے کچھ حصوں میں دہشت گردی میں اضافے کے اعداد و شمار ان دعوؤں کی تائید کرتے ہیں۔ 2013 ء میں سی پیک کے باضابطہ اعلان کے بعد بلوچستان ، آزاد جموں و کشمیر، اور گلگت بلتستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا تھا
بھارت سی پیک کو نقصان پہنچا کر پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اس کیلئے بھارت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذریعہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ بھارت ہمارے ملک کی اندرونی سرگرمیوں میں مداخلت اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے تخریب کار عناصر کو سرمایہ فراہم کررہا ہے۔
پاکستان نے ان دہشت گرد تنظیموں اور اندرونی عناصر کا نام بھی لیا ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارتی سرمایہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کیلئے 2.88 ارب ، بلوچی علیحدگی پسند دہشت گردوں کیلئے 18.57 ارب اور الطاف حسین گروپ اور دیگر عسکریت پسندوں کیلئے دس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
حقائق و واقعات بتا رہے ہیں کہ سیکولرازم کے ساتھ شروع ہونے والا بھارت اب فاشزم میں ڈھل گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار ریاست ایک خطرناک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو رہی ہے
امریکہ چین تنازعہ کے بارے میہ خبر بھی پڑھیں
چین نے ٹرمپ کی امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملکی قانون نافذ کر دیا
وار اگینسٹ ٹیرر میں پاکستان کو 2001 سے 2020 تک 19،130 دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جن میں 83 ہزار زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ ان میں 32 ہزار لوگ شہید ہوئے ۔ ان 23 ہزار شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 9 ہزار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے جوان و افسران تھے۔
اقتصادی اثرات کے معاملے میں ، پاکستان کو 126 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ اس میں کھوئے ہوئے معاشی مواقع کی لاگت شامل نہیں ہے کیونکہ ان کا حساب لگانا آسان نہیں ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ جب پاکستان عالمی امن کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف تھا ، تب بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک بنا رہا تھا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کررہا تھا۔ وہ اس مقصد کے لئے ہمسایہ ممالک کی زمین بھی استعمال کررہا ہے۔آج پاکستان کے پاس ناقابل تردید حقائق ہیں جو ہم قومی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔
۔
بھارتی دہشت گرد سرگرمیوں کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں
کراچی اور اندرون سندھ کے دستی بم حملوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں