Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان ائر فورس میں جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کا دوسرا سکواڈرن قائم کر دیا گیا

عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں میں کے ایل جے - 7 اے  ریڈار سسٹم اور پی ایل - 10 ، پی ایل - 15 گائیڈڈ میزائلوں کی تنصیب کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ فضائی مقابلے میں "گیم چینجر" قرار دیا ہے

پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا دوسرا سکواڈرن قائم کرنے کا اعلان کیا یے۔ پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق یہ اسکواڈرن پی اے ایف مسرور ائربیس کراچی میں قائم کیا جائے گا جو پاکستان ائیر فورس کی سروس سے سبکدوش ہونے والے پرانے میراج طیاروں کے اسکوارڈن 8 حیدر کی جگہ لے گا۔

 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کے 18 فائٹر طیاروں کے آپریشنل ہونے کا عمل آئیندہ چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔  یہ ملٹی رول سکواڈرن ساؤدرن کمانڈ کے انڈر مسرور ائر بیس کراچی پر دفاع وطن کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حیدر کے نام سے پاکستان ائر فورس کا اٹھواں سکواڈرن ابتدائی طور پر میری ٹائم اسٹرائیک کیلیے تعینات کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 1983 سے میراج لڑاکا طیاروں کا یہ سکواڈرن ٹیکٹیکل حملوں  کیلیے استعمال کیا جاتا رہا۔ پاکستان ائر فورس اپنے زیر استعمال میراج 3 اور 5 ورژن کے لڑاکا طیاروں کو بتدریج ریٹائرڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ان پرانے طیاروں کی جگہ جدید ترین جے 10 سی ڈریگن فائٹر  اور جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیارے لے رہے ہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو پاکستان اور چین نے چینگڈو ایئر کرافٹ انڈسٹری گروپ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں ممشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ امید ہے کہ 2030 تک تمام پرانے میراج طیاروں کی جگہ جے 10 سی فائٹر جیٹس اور جے ایف 17 تھنڈر کے اے ، بی اور سی ورژن مکمل طور پر فعال ہوں گے ۔ جس سے وطن عزیز کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر ہو گا۔

 حال ہی میں پاکستان فضائیہ نے اپنے جے 10 سی ڈریگن فائٹر اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو ایران کے سرحدی علاقے سیستان میں چھپے ہوئے بلوچستان کے مسلح دہشت گرد گروہوں کے خلاف جوابی فضائی حملوں کے لیے استعمال کیا تھا۔ یہ فضائی حملے ایران کی طرف سے پاکستان کے اندر کے بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔

پاک فضائیہ نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے ایران کی سرزمین استعمال کرنے والے اینٹی پاکستان مسلح دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں پر کامیاب میزائل حملے بھی کیے ہیں۔

عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن بلاک 3 طیاروں میں کے چین سے درامد ایل جے – 7 اے  ریڈار سسٹم اور پی ایل – 10 ، پی ایل – 15 گائیڈڈ میزائلوں کی تنصیب کے بعد روایتی حریف بھارت کے ساتھ فضائی مقابلے میں “گیم چینجر” قرار دیا ہے

ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

LATEST NEWS

Pakistan destroyed not just 6 but more than 21 Indian jets and AWACS

The revelation by former Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto has created a stir worldwide that the Pakistan Air Force had completely locked down twenty...

India fled before the war started

The loss of precious lives in India's self-inflicted terrorism in Pahalgam is extremely regrettable. Amid the Modi government's accusations against Pakistan and the clamor...

اور بھارت جنگ سے بھاگ گیا ۔ ۔ ۔ ۔

پہلگام میں بھارت کی خود ساختہ دہشت گردی میں دو درجن سے زیادہ انسانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔ جس...

Leave a Reply