Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

بھارتی جاسوس ڈرون ہو یا ابھی نندن کا طیارہ ‘ مار گرایا جائے گا

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے مطابق یہ اس سال مار گرایا جانے والا آٹھواں انڈین جاسوس ڈرون ہے

افواج پاکستان کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعہ کے روز کشمیر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر کے قریب ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
 
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹ بیان میں بتایا ہے کہ مار گرایا جانے والا بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاکستانی سرحد کے پانچ سو میٹر اندر پرواز کر رہا تھا۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اس سال کے دوران مار گرایا جانے والا آٹھواں انڈین جاسوس ڈرون ہے۔ جبکہ پچھلے ہفتے بھی آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل بابر افتخار  کے مطابق ایک بھارتی ڈرون اس وقت مار گرایا گیا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول کراس کے اندر آزاد کشمیر میں داخل ہوا تھا
 
گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی اور خارجہ امور پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ جواب میں پاکستانی فورسز کی طرف سے مونہ توڑ جواب بھی جاری ہے۔ جن سے دونوں جانب جانی اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے۔
[the_ad id=”2155″]
یاد رہے کہ دس روز قبل لداخ کی سرحد پر چینی فوج نے بھارتی قبضہ کے علاقے میں کئی میل اندر داخل ہو کر بھارت کی طرف سے سرحدی جارحیتوں کا عملی جواب دیا ہے۔ اس کے بعد بھارت کی طرف سے جنگی ساز و سامان اورر فوجی نفری بڑھائی جا رہی ہے۔
گذشتہ کئی روز سے چینی فوج اپنی فوجی چوکیاں مظبوط کر رہی ہے۔ لیکن چین کی مضبوط فوجی قوت سے خوف زدہ بھارتی فوج تا حال کسی مزاحت سے قاصر ہے۔ جس کے بعد چین اور بھارت مے مابین سرحدی کشیدگی کے فوری بعد بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحد پردباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
 

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

1 Comment

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

1 Comment

Leave a Reply