پاکستان نے دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار میں خود کفالت کی منزل کی طرف کامیاب سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ صد شکر الہی کہ پاکستان نے اپنے تیار کردہ جدید ترین ملٹی لانچر گائیڈڈ راکٹ سسٹم میزائل فتح ون کی کامیاب آزمائشی پرواز کی ہے۔ الفتح ون نامی یہ شارٹ رینج میزائل 140 کلومیٹر کی دوری تک روایتی وار ہیڈ کے ساتھ حملہ کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہتھیاروں میں الفتح ون کی شمولیت سے دشمن کے علاقوں میں دور تک عین نشانوں پر حملہ کرنے کی صلاحئت میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دفاعی ماہرین کے مطابق روائتی ہتھیار فائر کرنے کے اہل اس فتح ون کا اگلا ورژن روائتی وار ہیڈ کے ساتھ ساتھ ایٹمی وار ہیڈ صلاحیت کا بھی حامل ہو گا۔
پاکستان کے صدر ، وزیر اعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فتح ون کے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر شریک فوجیوں اور میزائیل پروگرام کی کامیابی کے روح رواں ڈیفنس سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی میزئیل حتف کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں
پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ
پاکستان کے کامیاب ایٹمی پروگرام میں شاہین ، غوری ، غزنوی ، حتف ، بابر اور رعد جیسے ٹیکٹیکل ، کروز اور بیلسٹک میزائیل شارٹ رینج سے لانگ رینج تک ایٹمی وار ہیڈ کے ساتھ تباہ کن حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں
[the_ad id=”2155″]
یاد رہے کہ پاک فوج کے پاس اس وقت چھوٹے فاصلے کیلئے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل (ایس آر بی ایم) ، درمیانے فاصلوں پر حملوں کیلئے میڈیم رینج بیلسٹک میزائل ((ایم آر بی ایم) ، دور مار بیٹیل فیلڈ بیلسٹک میزائل (بی بی ایم) ، بحری جہاز یا سطح سے سرفیس تک مار کرنے والے کروز میزائل (ایس ایس سی ایم) اور راکٹ آرٹلری کی وسیع رینج موجود ہے۔ جبکہ پاک فضائیہ کے استعمال میں فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے ملکی و غیر ملکی ساختہ میزائیل ہیں۔ پاکستان کی بری ، فضائی اور بحری فوج کے زیر استعمال کئی جدید میزائیل ایٹمی ہتھیار فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گذشتہ برس فروری میں پاکستان نے 290 کلو میٹرز ( 180 میل ) کی رینج رکھنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔ جس کے کچھ دن بعد بھارت نے اپنے آبدوز سے چلائے جانے والے کے 4 فور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
پاکستان کے الخالد 2 ٹینک کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں
پاکستان کا نیا ٹینک ۔ الخالد – 2 ، ترکی ساختہ الیکٹرانکس اور آپٹیکل سینسرز سسٹم کے ساتھ