Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

اقوام متحدہ میں بھی کشمیر اور فلسطین کیلئے صدر اردوغان کی آواز گونجتی ہے

صدر اردوغان نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ رکھنے والے ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی تجاویز اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے جبر و استحصال کا شکار کشمیری مسلمانوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ صدر اردوغان فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں بولنے والوں میں بھی سب سے آگے ہوتے ہیں۔
 

صدر اردوغان نے عالمی برادری میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلیے بہت اہم ہے۔ یہ اب بھی ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے “۔

 
صدر اردوغان کے اس جرات مندانہ بیان پر پاکستانی عوام اور بھارتی ظلم و جبر کا شکار مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں نے اظہار تشکر جبکہ بھارتی ترجمان نے سخت اعتراض کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے ٹی ایس تری مورتی نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بارے میں صدر اردوغان کا تبصرہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور یہ بھارت کیلیے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ ترکی کو کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ۔
[the_ad id=”2155″]
یاد رہے کہ بھارت نے گذشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور پوری ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ جس پر کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کرتے ہوئے شدید اعتراضات اٹھائے تھے۔ جبکہ پاکستان ، ترکی ، چین اور ملائشیا سمیت کئی ممالک نے بھارتی ترمیم کے حوالے سے سخت رد عمل یا ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا
 
گذشتہ دنوں ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کھلے الفاظ میں تنقید کی تھی۔ اُس وقت بھی بھارتی ترجمان نے انہیں بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔ جبکہ عالمی برادری دیکھ رہی ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے نہتے کشمیری مسلمانوں کو اپنی آزادی کی جدوجہد میں بھارتی فوج اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی سفاکانہ مظالم کا سامنا ہے۔
 
اس سال فروری میں صدر اردوغان نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بڑے واضع الفاظ میں یہ کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر ترکی کے عوام کیلیے اُتنا ہی اہم ہے جتنا یہ پاکستانیوں کیلئے ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ” ہم مذاکرات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی توقعات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے حق میں ہیں “۔
.
[the_ad id=”2155″]

صدر اردوغان نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ رکھنے والے ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی تجاویز اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اور اس سے فلسطینی مسلمانوں کے مسائل مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔

 
صدر اردوغان نے گذشتہ سال بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

ترکی کے ڈرون طیاروں کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

دنیا ترکی کے تیار کردہ ڈرون اور ٹینک شکن میزائیلوں سے خوف زدہ کیوں؟

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

1 Comment

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

1 Comment

Leave a Reply