Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

ترک ایف 16 نے آرمینیا کا ایس یو 25 طیارہ مار گرایا، باکو میں نعرہ تکبیر کی گونج

ترکی نے کہا ہے کہ وہ آرمینائی علیحدگی پسندوں کے قبضہ سے مقبوضہ ناگورنا کاراباخ واپس لینے کیلئے جنگ کرنے والے آذرجائیجان کی مدد کیلئے مکمل طور پر پر عزم اور تیار ہے۔

آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق  ترکی کی ائر فورس کے ایف 16 جنگی طیارے نے آرمینیائی سرزمین پر آرمینیا کی ائر فورس کے ایس یو 25 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔ جبکہ طیارے کے ساتھ پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آذربائیجان نے آرمینائی دفاع کو مکمل تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ آرمینیا کی نسل پرست آرمی کو بھاری جانی اور جنگی نقصان کا سامنا ہے ۔
 
آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان شوشان سٹیپیان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا کے ایس یو 25 جنگی طیارے کو جس ترک ایف 16 طیارے نے گرایا ہے وہ آذربائیجان کے ائر بیس سے اڑا تھا۔ جبکہ آذر بائیجان نے ترکی کی طرف سے آرمینیا کا طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق عالمی میڈیا اینڈ پریس اور الجزیرہ ٹی وی پر اس خبر کی تصدیق کے بعد آذربائیجان کا دارالحکومت باکو شہر نعرہء تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

[the_ad id=”2155″]
۔
ترکی کے مطابق اس نے برادر اسلامی ملک کی مقبوضہ اراضی آزاد کرانے کیلئے آذربائیجان کی جنگ کی حمایت کی ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کے پریس معاون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحران سے متعلق بحث سے قبل بتایا کہ ترکی علیحدگی پسندوں کے قبضہ سے ناگورنا کاراباخ واپس لینے کیلئے آذرجائیجان کی مدد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
 
فرحتین الٹون نے ٹویٹ کیا ہے کہ ترکی آذربائیجان کو اپنی مقبوضہ سرزمین واپس لینے کی جنگ اور ملکی حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی قانون کے تحت مدد کرنے کیلئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کا اجلاس اس مسئلہ کے حل کیلئے مضبوط بنیاد قائم کرے گا۔
۔
[the_ad id=”2155″]

روس نے ترکی سے ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کیلئے کوششوں کی اپیل کی ہے۔ روس نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ ناگورنو کاراباخ کی خون ریز جھڑپوں کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے کام کرے

 

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply