Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

متحدہ عرب امارات کی مسلم ملک الجزائر کیخلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی

الجزائر کے صدر نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر عرب امارات نے شدید غم و غصہ کے ردعمل میں کہا تھا کہ الجزائر کی تنقید عرب امارات سے کھلی عداوت کا اعلان ہے ۔

متحدہ عرب امارات نے الجزائر کو ترکی کے ساتھ  دوستانہ تعلقات اور تعاون کے نتیجے میں پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ فرانس کی نیوز ویب سائٹ ویسٹرن انٹلیجنس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اماراتی حکام نے ستمبر میں الجزائری ہم منصبوں کو چھپے الفاظ میں دھمکیاں دی تھیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ الجزائر بھی ان گیارہ اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے شہریوں پر متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبو بون نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر عرب امارات نے شدید غم و غصہ کے ردعمل میں کہا تھا کہ الجزائر کے صدر کی تنقید عرب امارات سے کھلی عداوت کا اعلان ہے ۔

 عرب امارات میں الجزائر کے سابقہ فوجی اتاشی جنرل رشیدی کے ذریعے پیغام میں کہا گیا اگر الجزائر حکومت عرب امارات کی مخالف لابیوں کے ساتھ تعاون رکھے گی تو متحدہ عرب امارات الجزائر کیخلاف معاشی اور سیاسی پابندیاں لگانے سے دریغ نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ  امارات اور الجزئر کے درمیان فوجی رہنما احمد گیڈ صلاح کے دور میں سازگار تعلقات رہے ہیں ۔ لیکن یہ تعلقات تبو بون کے صدر منتخب ہونے کے بعد کشیدہ ہوگئے تھے۔

فلسطینی گروپوں نے امارات اور دیگر عرب ممالک کے مابین  معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اس کے اتحادی فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز اور فلسطینی مقاصد کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ کئی ممالک کا موقف ہے کہ جب تک اسرائیل  فلسطینیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک نہیں روکے گا ۔ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے۔

امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں تقریر میں صدر تبو بون نے کہا تھا کہ فلسطینی عوام کو یروشلم کے ساتھ اپنی آزاد ریاست رکھنے کا پورا حق ہے۔  اسرائیل فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کیلئے مثبت بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔

۔

پاکستان کیخلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کیخلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے مذموم عزائم اور حقائق

۔

صدر تبو بون نے کہا کہ فلسطین کاز دراصل الجزائر اور فلسطینی عوام کے رشتوں کی ایک مقدس وجہ ہے۔ الجزائر نے لیبیا تنازعہ میں ترکی اور حکومت کے قومی معاہدے (جی این اے) کی حمایت میں کہا تھا کہ طرابلس ایک سرخ لکیر ہے جسے کسی کو عبور  نہیں کرنا چاہئے۔ صدر رجب طیب اردوغان اور صدر تیبون نے جنوری میں لیبیا میں برلن کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور تنازعہ کے سیاسی حل کی حمایت  کی تھی۔ ترکی اور الجیریا نے تعلقات بڑھانے کیلئے ایک اعلی سطحی تعاون کونسل کے قیام کیلئے مشترکہ بیان پر دستخط کیے تھے۔

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات  تنازعات کا شکارہیں ۔ صدر اردوغان کے مطابق ترکی اب متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے معاہدے کے بعد امارات کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرسکتا ہے۔ ترکی کے مطابق متحدہ عرب امارات ترکی کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ترکی کے دشمنوں کیلئے ایک سیاسی اور فوجی آلہ کار بن چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے لیبیا میں جنرل خلیفہ ہفتار کی حمایت اور اقوام متحدہ سے منظور شدہ جی این اے کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ شام میں جمہوریت اور شہری حقوق کے خلاف کارروائیوں میں بشار اسد کی حمایت کرتا ہے۔ ترکی نے امارات پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ پی کے کے دہشت گردوں کو ترکی پر حملوں کیلئے مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کرتا ہے۔

اگست میں ترکی کی قومی انٹلیجنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے انکشاف کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات ، اسرائیل کے ساتھ مل کر ترکی ، ایران اور قطر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ متحدہ امارات کا جاسوس محمد دہلان ترکی میں قائم نیٹ ورک سے مسلسل رابطے میں ہے۔  یہ شخص دہشت گرد تنظیموں کو ترکی کیخلاف سرگرمیوں کیلئے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ پچھلے سال ترکی نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا جاسوس نیٹ ورک پورے ملک میں چل رہا ہے۔

۔

ترکی کیخلاف عالمی جارحیت کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں

آذربائیجان سے بحیرہ روم تک کشمیر اور فلسطین کا حامی ترکی عالمی ٹارگٹ ہے

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply