Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

چین بھارت جنگی جھڑپوں میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کے شدید زخمی فوجی اہلکاروں میں سے مزید سترہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد آج ہلاکتوں کی کل تعداد بیس تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کے شدید زخمی فوجی اہلکاروں میں سے مزید سترہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد آج ہلاکتوں کی کل تعداد بیس تک جا پہنچی ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان اور انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لداخ سیکٹر میں چین اور بھارتی فوج کے مابین جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل سنتوش بابو سمیت بیس فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پہلے خبروں کے مطابق تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطاعات تھیں۔ لیکن  بھارت کے شدید زخمیوں میں سے سترہ مزید فوجیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
 
چین بھارت سرحد پر لداخ سیکٹر ایریا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک مسلسل اپنی اضافی فوجی کچھ نفری تعینات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے چین نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ بھارتی فوجی دستوں نے چینی سرحد عبور کر کے چینی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد جوابی کاروائی میں ایک افسر سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔
 
کل بھارت نے بھی دعوی کیا تھا کہ اس جھڑپ میں چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ لیکن چینی حکومت اور بین الاقوامی پریس میڈیا کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ انٹرنیشل نیوز ایجنسیاں بھارتی دعوے کی تردید کر رہی ہیں
 
یاد رہے کہ چین اور بھارت کے متنازع سرحدی علاقوں میں کسی جھڑپ میں ہلاکتوں کا یہ واقعہ 1962ء کی چین بھارت جنگ کے بعد پنتالیس سالوں کے بعد پیش آیا ہے۔ بھارتی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ سرحدی جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے اس کشیدگی والے علاقے میں ہوئی جہاں چینی اور باھرتی فوجی دستوں کے پیچھے ہٹنے کا عمل جاری تھا۔
[the_ad id=”2155″] 
بی بی سی نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق خون ریزی کے اس واقعے کے بعد بھارت اور چین کے سینیئر فوجی حکام کے مابین وادی گلوان میں اس سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
 
فرانسیسی پریس اور دوسری خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا کہ بھارتی فوج نے پیر کو دو بار چینی سرحد پار کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو اشتعال دلایا، ان پر فائرنگ کی جس کے فوری جواب میں یہ جھڑپ اور تین بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں ۔ جبکہ آج امریکی ، برطانوی اور دگر خبر رساں ایجنسیوں نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج کے ہاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔
[the_ad id=”2155″]
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وادی گلوان کی اس تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور تینوں افواج کے سربراہوں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس بلایا ، مصدقہ خبروں کے مطابق اس میٹنگ میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی ۔
 
Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

1 Comment

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

1 Comment

Leave a Reply