Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان کا آذربائیجان کو 1.6 ارب ڈالرز مالیت کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کا تاریخ ساز معاہدہ

پاکستان اپنی دفاعی طاقت اور جنگی ساز و سامان کی پیداواری صلاحیتیں بڑھانے کیلے چین اور ترکی کی اسلحہ ساز انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے

پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ اپنے تیار کردہ جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ طے کیا ہے۔ آذربائیجان میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائجان نے پاکستان سے 6۔1 ارب ڈالرز کی مالیت کے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن بلاک 3 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پاکستان کی طرف سے اپنے تیار کردہ جنگی ساز و سامان کوعالمی مارکیٹ میں پیش کرنے کی کامیاب کاروباری مہم کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں نے دوبئی اور قطر ائر شو میں اپنی شاندار پرفارمنس سے پوری دنیا سے نیے خریداوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ طیارہ بنانے والے ادارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے آذربائیجان کی فضائیہ کے ساتھ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا برآمدی معاہدہ کیا ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین جے ایف 17 تھڈر بلاک 3 لڑاکا طیاروں کی فروخت کا تاریخی معاہدہ 1.6 بلین ڈالر میں طے ہوا ہے۔ جس میں طیارے ، ہوابازوں کی تربیت، طیاروں میں استعمال ہونے والے میزائیل اور دیگر گولہ بارود شامل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اپنی دفاعی طاقت اور جنگی سازوسامان کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کیلے چین اور ترکی کی اسلحہ ساز انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ان جنگی طیاروں کے سودے کے حوالے سے حکومت پاکستان اور پاکستان ایئر فورس نے زیادہ تر تفصیلات خفیہ رکھی ہیں۔ لہذا اس دیفنس ڈیل کی تفصیلات کو پریس میڈیا اورعوام کے ساتھ شیئر کرنے سے اجتناب کیا گیا ہے۔

آذربائیجان پاکستان ائر فورس کے ساتھ اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلیے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر  کے جدید ترین ورژن 3 کے ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے بات چیت کر رہا تھا۔ جبکہ نائجیریا اور میانمار پہلے ہی ان لڑاکا طیاروں کے بلاک 2 ورژن کو اپنے بیڑے میں شامل کر چکے ہیں۔ جن کو جدید تر بنانے کیلیے ان ممالک کی پاکستان ائر فورس سے بات چیت جاری ہے

واضح رہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی طور پر دوستانہ تعلقات ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک فوجی وفود کے تبادلوں، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے دفائی صلاحتیں بڑھانے کے پروگرام کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں  ۔

پاکستان اور آذربائیجان کے دفاعی تعلقات

آذربائیجان اور پاکستان کے دفاعی تعاون کا ایک اہم  پہلو آذربائیجان فورسز کے عملے کی پاکستان میں  فوجی تربیت کا پروگرام بھی  ہے۔ پاکستان آرمی اور ائر فورس نے آذربائیجان کے فوجی آفیسرز اور جنگی ہوابازوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد ہوا ہے۔ اور ماضی قریب میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کیخلاف  کارروائیوں میں بہتری کیلیے خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں ہیں۔

گلوبل ڈیفنس مارکیٹ میں پاکستانی جے ایف ۔ 17 نے انڈین تیجاس کو شکست دے دی

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...
عالمی پریس اور پاک فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان خطے میں فوجی...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply