چین اور پاکستان کی مشترکہ ٹیکنالوجی کا شاہکار جے ایف 17 تھنڈر پاکستان ائر فورس میں شامل ایک کم وزن ہلکا پھلکا سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا بمبار طیارہ ہے۔ جسے چین کے ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔ جبکہ اب اس کا پاکستان ورجن ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں اسمبل کیا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نے یہ طیارہ امریکی ایف 16 سے آدھی قیمت میں تیار کیا ہے اور یہ فرانس کے رافیل سے دس گنا کم قیمت ہونے کے باوجود خصوصیات اور کارکردگی میں ان جدید طیاروں کے ہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر کو کئی رول یا جنگی کردار نبھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جس میں انٹر سیپٹر رول یعنی دشمن کے حملہ آور طیاروں کو روکنا، دشمن کے ائر بیس اور زمینی تنصیبات تباہ کرنا، انٹی شپ میزائیل فائر یعنی بحری جہازوں کو تباہ کرنا، اور فضائی نگرانی شامل ہیں۔
پاکستان کی طرف سے اس طیارے کا نام جے ایف 17 دراصل “جوائنٹ فائٹر -17″ کا مخفف ہے ۔ جبکہ چین کی طرف سے اس کے نام ایف سی – 1 ژاؤلونگ کا مطلب ” فائٹرآف چائنہ -1 فیئرس ڈریگن” ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر طیارے جلد ہی چینی ایف 7 اور میراج طیاروں کی جگہ لے کر پاک فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی بن جائیں گے۔ پاکستان ائر فورس نے فروری 2010 میں اپنا پہلا جے ایف 17 تھنڈر اسکواڈرن شامل کیا تھا۔ اس کے بعد دسمبر 2016 تک ، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے پاکستان ائر فورس کے استعمال کیلئے بلاک 1 ماڈل کے 70 فائٹر جیٹ اور بلاک 2 ماڈل کے 33 جیٹ طیارے تیار کیے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان ائر فورس نے اپنی اپریشنل اہلیت بڑھانے اور فائٹر پائیلٹس کی تربیت کیلئے جے ایف -17 بی کے نام سے ایک ڈبل سیٹ ماڈل بھی شامل کیا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر کے تکنیکی لحاظ سے جدید ترین ماڈل بلاک 3 کی تیاری کے انتظامات مکمل اور اسمبلنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 میں نیے خواص کیا ہیں؟
توقع کی جا رہی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 جلد ہی پاک فضائیہ میں سروس شروع کرے گا۔ پاکستان ائر فورس ابھی اپنے جے ایف 17 تھنڈر کے سابقہ ماڈلز کو استعمال کرتی ہے۔ چینی ماہرین کی زیر نگرانی اس نئے بلاک 3 اپ گریڈ نے لڑاکا طیارے کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی چوتھی جنریشن نے دسمبر 2019 میں پہلی بار اپنی پہلی پرواز کی ۔ جس میں پاکستان میں تیار کردہ اس لڑاکا طیارے نے ہر بار پھر اپنی طاقت، اہلیت اور فضائی برتری کا ثبوت دیا ہے۔ چینگدو ائیرکرافٹ انڈسٹری گروپ کی سہولیات میں، پہلی بار چلنے والا پروٹو ٹائپ ٹیسٹ فلائٹ میں اڑایا گیا۔ جس میں چین کے جے 20 فائٹر جیٹ لائن کے اوپری حصے سے کچھ اہم اپ گریڈ اور ٹیکنالوجیز شامل کی گئی تھیں۔
جنگی ہوابازی کے عالمی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ اس نئی بلاک 3 اپ گریڈنگ کے بعد پچھلے جے ایف 17 تھنڈر کے الیکٹرانک گیجٹ میں اہم اپ ڈیٹس دیکھی گئی ہیں۔ جس نے اس کی فضائی سپر میسی اور جنگی صلاحیت کو بڑی حد تک بڑھا دیا ہے ۔ چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر سیریل نمبر “3000” جے ایل 17 کو ہیلنگ کیا تھا ۔ اور اس جدید ٹیکنالوجی کی تکمیل میں پاکستانی ایروناٹیکل انجینئرز کا شاندار کردار زیادہ رہا ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 میجر اپ گریڈ کیا ہیں؟
چین اور پاکستان مشترکہ طور پر جے ایف 17 کی صلاحیتیں بڑھانے اور جدید سے جدید اپ گریڈنگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈیفنس ماہرین اسے امریکہ اور فرانس میں تیار شدہ دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں کے مساوی اہلیت کا طیارہ قرار دے رہے ہیں۔
جے ایف 17 کو حاصل کردہ کچھ اہم اپ گریڈ یہ ہیں
بلاک 3 میں نیا اور بڑا ہولوگرافک وائڈ اینگل ہیڈ اپ ڈسپلے اور جے 20 کی طرح انٹیگریٹڈ کاک پٹ ڈسپلے شامل ہے۔
چین کے ایلیٹ لڑاکا طیاروں کے زیر استعمال جدید اورکت والا میزائل ایڈوانس انفارمیشن سسٹم انتباہی نظام نصب کیا گیا ہے
کے ایل جے 7 اے اعلی درجے کی فعال الیکٹرانک طور پر سکین کردہ سرنی راڈار سسٹم
اس نئے بلاک 3 ماڈل کے نئے فلائنگ انداز اس امر کی طرف واضع اشارہ کرتے ہیں کہ اس میں نیا انجن انسٹال کیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر روسی مگ 35 میں استعمال ہونے والا آر ڈی 33 ایم کے کا تقویت یافتہ ماڈل یا اس کے علاوہ روسی ڈبلیو ایس 10 اے بھی ایک آپشن ہو سکتی ہے
جے ایف 17 تھنڈر بلاک۔ 3 کے متوقع ہتھیار
پی ایل – 15 بی وی آر 300 کلومیٹرز تک مار کر سکتا ہے
پی ایل – 9 سی ڈبلیو وی آر 22 کلومیٹرز تک مار کر سکتا ہے
پی ایل – 8 ڈبلیو وی آر
آے ڈی – آر اے اے ڈی – ایم کے 2 ائر ٹو گراؤنڈ ایٹمی میزائیل
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی جدید باڈی
جے ایف 17 تھنڈر کی باڈی اعلی درجے کے لڑاکا طیاروں کی جدید ایرواڈینیٹک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ جس نے خود کو فلائٹ کارکردگی اور کامیاب ترین ایئر فریم ڈیزائن ثابت کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ جدید الیکٹرانک گیجٹ سے بھی لیس ہے، یعنی اسے آسانی سے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ فائٹر جیٹ ایکسپرٹ اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 بلاک 3 اپنے پائلٹ کو چاروں اطراف میں حالات کی زیادہ آگاہی کی سہولت دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ہوائی جہاز کو کنٹرول پر توجہ دینے کے بجائے دشمن فائٹر جیٹ سے ڈاگ فائٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکتا ہے۔
.

Read my following article by clicking this link. . . .
جے ایف – 17 تھنڈر کی ترقی میں چین کا کردار
چین نے اپنے جے 10 اور جے 20 لڑاکا طیاروں کو جدید سے جدید تر بنانے اور اپ گریڈیشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ۔ جس کے نتیجے میں ایک اعلی درجے کی تکنیکی پیشرفت ہوئی ہے ۔ ان کامیاب تجربات کا اطلاق جے ایف 17 تھنڈر منصوبے پر کر کے بڑا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اس بارے ایرو اسپیس نالج میگزین کے چیف ایڈیٹر وانگ یاآن کا کہنا ہے کہ جدیدیت کے عمل کے بعد اس بلاک 3 ورژن کو دوسرے فائٹر جیٹ طیاروں کے مقابلے میں فضائی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سب سے اہم یہ بات ہے کہ پائلٹ کیلئے فلائیٹ کے دوران طیار کو کنٹرول زیادہ آسان ہو گیا ہے ۔
جے ایف – 17 تھنڈر کی وجہ شہرت کیا ہے
جے ایف 17 تھنڈر اپنے حریف طیاروں کے مقابلے میں کم قیمت میں شاندار کارکردگی اور بے مثال صلاحیتوں کی وجہ سے طور پر دنیا دنیا میں بیحد مقبول رہا ہے۔ بین الاقوامی وار ائر شوز میں اس فائٹر طیارے کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد بہت سے ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا تیسرا بلاک خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
دنیا بھر منعقد ہونے والے جنگی ہوابازی کے ائر شوز میں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ کی کارکردگی اور پاکستانی ہوابازوں کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت نے اس طیارے کی با کمال خصوصیات کو بین الاقوامی منظر پر شاندار انداز میں اجاگر کیا ہے۔
جے ایف 17 بلاک 3 اس طیارے کے سابقہ بلاکوں کے مقابلے میں قدرے مہنگا ہوگا۔ لیکن نئے بلاک 3 ماڈل کی بہتر خصوصیات اور اعلی اپ گریڈڈ صلاحیتیں انٹر نیشنل مارکیٹ میں اس کی مانگ میں زبردست اضافہ کر رہی ہیں۔ قوم کو امید ہے کہ پاکستان کے فخر جے ایف 17 تھنڈر کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن سے اس پراجیکٹ کی پروڈکشن میں اضافہ اور تکنیکی ترقی ممکن ہو گی ۔ بلا شبہ جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ کی تیاری ، جدید اسلحہ سازی میں پاکستان کی خوف کفالت کی منزل کی طرف شاندار سفر کا عکاس ہے۔۔ پاکستان زندہ باد ۔ افواج پاکستان پائیندہ باد۔
۔
تحقیق و تحریر : فاروق رشید بٹ
واٹس ایپ کنٹیکٹ : 00923324061000