Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاک فضائیہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ایف سی 31 کے ساتھ تمام حریفوں سے ایک جنریشن آگے ہو گی

عالمی دفاعی مبصرین کے مطابق یہ طیارے پاکستان ایئر فورس کو تیز ترین ائر سٹرائیکس اور دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ جنگی حریفوں پر ون جنریشن پلس کی واضع برتری فراہم کریں گے

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن سٹیلتھ ایف سی 31 یعنی جے 31 طیارے حاصل کرنے کا منصوبہ اسے اپنے ہمسایہ ممالک اور حریفوں کے مقابلے میں ایک جنریشن آگے رکھے گا۔ اور یقینی طور پراسے خطے کی جدید اور مضبوط فضائی افواج میں سے ایک بنائے گا۔

یا رہے کہ ایف سی – 31 یا جے -31  ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ 2014 سے فلائینگ شروع کرچکا ہے۔  اور اب چینی یا کسی دوسری ائر فورس کے استعمال کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ جبکہ دوسری طرف ہندوستان کا ففتھ جنریشن ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ ابھی صرف ڈیزائن کے مراحل میں ہے۔

 یہ بات پاکستان میڈیا نہیں بلکہ چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے ایک حالیہ مضمون میں کہی گئی ہے ۔ یہ رپورٹ ایران کی طرف سے پاکستان پر میزائیل حملے اور اس کے جواب میں پاکستان کی طرف سے ایرانی علاقے میں  بلوچ علیحدگی پسند گروپوں کیخلاف ائر سٹرائیکس کے دوران سامنے آئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں مبینہ کیمپوں پر ایرانی حملے کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کو یہ واضع پیغام دینے کی کوشش تھی کہ تہران ان پراکسی گروپوں پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا جن کو انٹی ایران طاقتوں کی شہہ حاصل ہے۔

ہندوستان کا پاکستان کیخلاف ایرانی میزائیل حملے اور پھر پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کی طرف سے ایران کیخلاف آواز اٹھانے پر ایران کے ساتھ سفارتی یکجہتی کا اظہار کرنا ان شکوک کو جنم دیتا ہے ایران کے میزائیل حملے کو بھارت کی آشیرباد حاصل تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے ایرانی علاقے میں فعال بلوچستان لبریشن آرمی کے کیمپوں پر جدید ترین راکٹوں اور جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی فائٹر طیاروں کی کامیاب ائر سٹرائیکس سے جوابی کارروائی کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل بابر سدھو نے اس ماہ کے شروع میں چینی ساختہ ففتھ جنریشن ایف سی – 31 سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے حصول کے منصوبے کی تصدیق کی ہے ۔ انڈکشن اور آپریشنلائزیشن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خبطاب کے دوران ائر چیف مارشل بابر سدھو نے کہا کہ ان ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر طیاروں کے حصول کیلئے پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ اور مستقبل قریب میں یہ جدید ترین ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارے پاکستان ائر فورس کا حصہ ہوں گے۔

چین کی سرکاری ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن ، اے آئی سی اور شینیاگ ائرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کیا گیا، یہ جڑواں انجن اور سنگل سیٹ والا طیارہ ایف سی 31 یا جے 31 ، ایک درمیانے درجے کا ففتھ جنریشن سٹیلتھ لڑاکا جیٹ ہے۔ اس طیارے کے بارے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ امریکی ایف 35 سے بہتر فائٹر جیٹ نہ ہو لیکن اس طیارے کی شاندار صلاحیتوں کا امریکی ایف 35 کے ساتھ موازنہ ضرور کیا جا سکتا ہے۔

FC31-J31 Stealth Fighter in action

چین کے دفاعی مبصر وی ڈونگ سو کے مطابق اس جیٹ کی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اسے پہلے اور اچانک حملہ کرنے کی زبردست صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس میں جے 20 فائٹر جیٹ جیسی سینسر فیوژن اور ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیتیں اسے مذید بہتر پرفارمر بناتی ہیں۔ جن کی بدولت یہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر مار کرن والے میزائیلوں کا بہترین استعمال کرسکتا ہے۔

پاکستان ائر فورس چینی طیاروں اور دیگر چینی اسلحہ کے استعمال سے بخوبی واقف ہے۔ پاکستان ائر فورس کے زیر استعمال جے ایف 17 تھنڈر، جے 10 سی ڈریگن طیارے، ایچ کیو 16 ایف ای میڈیم رینج سام میزائیل سسٹم ، ایچ کیو 9 بی ای لانگ رینج سرفس ٹو ائر میزائیل سسٹم ہیں۔ جو اس بات کا واضع اشارہ ہے کہ پاکستانی فورسز چینی طیارے اور اسلحہ کے استعمال میں خاصی مہارت رکھتی ہیں۔ لہذا اسے چینی ساختہ ایف سی 31 – جے 31 طیاروں کو اپنے جنگی نظام میں ضم کرنے میں کوئی خاص دشواری نہیں ہوگی۔ اور یہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے پاکستان ائرفورس کی جنگی صلاحیتوں میں ایک جنریشن آگے نمایاں اضافہ کریں گے۔

عالمی دفاعی مبصرین کے مطابق یہ طیارے پاکستان ایئر فورس کو تیز ترین ائر سٹرائیکس اور دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ اپنے جنگی حریفوں پر واضع برتری فراہم کریں گے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے اہم حریف بھارت کو ابھی کسی بھی ملک سے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے

پاکستان ائر فورس کو امریکی ایف 16 فالکن ، چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر اور چینی جے 10 سی ڈریگن طیاروں کی بدولت ایران پر واضح عددی اور تکنیکی برتری حاصل ہے

جبکہ اس کے برعکس ایرانی فضائیہ کے پاس صرف سرد جنگ دور کے اولڈ ماڈل فینٹم ایف 4 اور ٹام کیٹ ایف 14 طیارے ہیں۔ جبکہ وہ روس سے مگ 29 اور ایس یو 35 ایس لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔

یقینی طور پر ایران اپنے پاکستان جیسے ہمسایہ ملک کی زبردست فوجی صلاحتیوں کیلئے کسی قسم کا فضائی خطرہ بننے سے بہت دور ہے۔ ایران کو اس حققت کا ادراک ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہونے کی صورت میں پی اے ایف بلاشبہ اس پر بھرپورغلبہ حاصل کرے گی۔ حالیہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مظبت سفارتکاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور پاکستان تعلقات میں مذید بگاڑ یا جنگ نہیں چاہتے۔ دونوں ممالک کو اس امر کا اداک ہے کہ انہیں دیگر اہم علاقائی خطرات درپیش ہیں۔۔

ایران طویل عرصے سے عراق ، شام اور لبنان میں امریکہ  کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔ غزہ کے جنگی حالات اور بحیرہ احمر میں کشیدگی ایران کی علاقائی بالادستی کیلئے ایک مستقل چیلنج بن رہی ہے، جس کے باعث وہ پاکستان جیسی مضبوط فوجی طاقت کیخلاف محاذ کھولنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔  جبکہ دوسری طرف پاکستان بھی اپنے مغربی محاذ پر ایک نیا دشمن بنانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا، مشقری میں بھارت اس کا واحد روائتی حریف ہے۔ اس صورت حال میں ہم خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے دعا گو ہیں

پاکستان ائر فورس میں جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کا دوسرا سکواڈرن قائم کر دیا گیا

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

LATEST NEWS

افواج پاکستان کی کامیاب حکمت عملی نے سٹیلتھ فائٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی ڈیفنس انفارمیشن کے مطابق چین اپنی فضائیہ میں 500 اور پاکستان 100 سے زائد ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹس شامل کرنے کے وسیع...

پاکستان کا آذربائیجان کو 1.6 ارب ڈالرز مالیت کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کا تاریخ ساز معاہدہ

پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ اپنے تیار کردہ جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ طے کیا ہے۔...

ترکی کے تیار کردہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف – ایکس کان کی پہلی کامیاب پرواز

ترکی کے اپنے ملک میں تیار کردہ پہلے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر طیارے ٹی ایف – ایکس کان نے انقرہ کے قریب اکینچی ایئر...

Leave a Reply