ترکی کے اپنے ملک میں تیار کردہ پہلے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر طیارے ٹی ایف – ایکس کان نے انقرہ کے قریب اکینچی ایئر بیس پر اپنی پہلی پرواز کر کے ترکی کی فائٹر جیٹ بنانے کی تاریخ میں ایک نیے باب کا اضافہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ترکی نے امریکہ کی طرف سے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ ایف-35 کی فراہمی میں مسائل کے پیش نظر خود اپنا ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ عالمی دفاعی مبصرین کے مطابق ترکی کے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام میں پاکستان کے اشتراک کی قوی توقعات ہیں۔
ٹی ایف – ایکس کان لڑاکا طیارے کے مینوفیکچرر ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیمل کوٹل نے اپنے آفیشل ٹویٹ میسج میں بتایا کہ اس طیارے نے 230 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے 8 ہزار فٹ کی بلندی تک 13منٹ کی کامیاب پرواز کی ہے۔
ترکی نے یہ لڑاکا طیارے بنانے کے پروگرام کا دسمبر 2010 میں آغاز کیا تھا، جس کے تحت ترک حکومت اور ٹرکش ایرو سپیس انڈسٹریز کمپنی کے درمیان اگست 2011 میں ایک تصوراتی ڈیزائن کیلئے کام شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ جبکہ اگست 2016 میں اس طیارے کی باقاعدہ تیاری کا معاہدہ طے ہوا تھا۔
پروگرام کا ارتقا اور مقاصد
اس دفائی پروڈکشن پروگرام کا مقصد 2030 کی دہائی کے بعد ترک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے ملک میں ایسا ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرنا ہے ، جو ترک فضائیہ کے موجودہ امریکی ایف 16 طیاروں کی جگہ لے گا۔ اس پراگرام کا واضع مقصد، چین، امریکہ، اور یورپی ممالک کی طرح لڑاکا طیارے بنانے می خود کفالت کا حصول ہے۔ جس کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، جدید خطوط پر تربیت یافتہ انسانی وسائل اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مذید نکھارنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
امریکی ایف ۔ 35 کے مقابلے میں ترکی کا ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس
تقریباً 46 فٹ کے پروں اور 69 فٹ کی لمبائی رکھنے والا یہ ڈبل انجن طیارہ ایف 110 – جی ای – 129 ماڈل کے دو پاورفل ٹربو فین انجنوں سے لیس ہے۔ یہ ٹربو فین انجن جنرل الیکٹرک کمپنی کے تیار کردہ ہیں۔ جبکہ مستقبل میں اس طیارے کی پروڈکشن کیلئے ٹی آر موٹرز کے تیار کردہ بہتر صلاحیت اور زادہ طاقت ور ٹربو انجنوں کی تیاری کا کام جاری ہے۔
بہتری اور جدیدیت کی طرف گامزن پروگرام
ترکی کے اس ففتھ جنریش فائٹر جیٹ پروگرام میں بتدریج بہتر خصوصیات شامل ہونے کی توقع ہے۔ جس میں بہتر مشاہدہ، اندرونی ہتھیاروں کی خلیج، فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائیلوں کی بہتر تنصیب ، سینسر فیوژن، جدید ڈیٹا لنکس ، طاقتور ریڈار سسٹم اور حریف طیاروں سے بہتر مقابلے کیلئے مواصلاتی نظام شامل ہے۔ ترکی خبر رساں ایجنس کے مطابق یہ لڑاکا طیارے 2070 کی دہائی تک ترکی کی فضائی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوں گے۔
طیاروں کی تیاری کا یہ معاہدہ پروگرام چار سالوں پر محیط ہے، جو ابتدائی ڈیزائن کے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ ختم ہو گا۔ جس کیلئے مزید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی پختگی کا کام شیڈول کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔ اس کے بعد اس طیارے کی وسیع پیمانے پر تیاری کا پروگرام شروع ہو گا۔ ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز کے سربراہ کے مطابق اس طیارے کی پہلی ڈلیوری 2028 میں طے کی گئی ہے۔ جبکہ ماہانہ دو طیاروں کی تیاری کے ساتھ سالانہ 24 فائٹر جیٹ ترک فضائیہ کے حوالے لیے جائیں گے۔
ٹرکش ارو سپیس انڈسٹریز کے مطابق بدھ کو جس جیٹ نے پہلی اڑان بھری وہ ایک زمینی ٹیسٹ یونٹ تھا۔ جس کے بعد اب مینوفیکچرنگ ادارہ مزید پانچ پروٹو ٹائپ یونٹس تیار کرے گا۔
گزشتہ ہفتے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترکی میں یوکرین کے سفیر واسیل بودنار نے طیارے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ جو اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل میں اور بھی کئی ممالک اس طیارے کی خریداری میں دلچسبی رکھنے والے ہوں گے۔
پاک فضائیہ کے اگلے ففتھ جنریشن طیارے کے بارے میرا یہ آرٹیکل بھی پڑھیں
پاک فضائیہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ایف سی 31 کے ساتھ تمام حریفوں سے ایک جنریشن آگے ہو گی