Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان ائر فورس نے جدید ترین ہائپرسونک میزائیل حاصل کر لیے

پاکستان ائر فورس ترجمان نے ہائپر سانک میزائیل سسٹم کے ساتھ ساتھ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائیٹرطیاروں کے حصول کو اپنے اسٹریٹجک تبدیلی کے پروگرام کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت جدید ٹیکنالوجی حاصل کر کے اپنی جنگی اور دفاعی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے۔

عالمی دفاعی مبصرین اور میزائل بنانے والی کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے مطابق یہ ہائپر سانک میزائیل آواز کی رفتار سے پانچ گنا سے 25 گنا زیادہ یعنی تقریباً 1 سے 5 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے اٹیکنگ سفر کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ایشیا پیسیفک خطے کے دوسرے ممالک چین اور بھارت ہائپرسونک اور ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیاروں کی عالمی دوڑ میں سرگرم ہیں۔ ان علاقائی طاقتوں نے بھی یہ ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے اور اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی کو مذید آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جس کے پیش نظر پاکستان اپنی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بیرونی جارحیت کے خطرات کے پیش نظر ملکی دفاع مضبوط تر بنانے کیلئے اپنی ائر فورس کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کر رہا ہے

پاکستان ائر فورس کے مطابق پاکستان  نے موجودہ جغرافیائی سرحدوں پر بیرونی جارحیت کے منظر نامے میں ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلیے جدید میزائیل سسٹم کے حصول کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک جدید کار تبدیلی کی طرف قدم اٹھایا ہے

چین سے حاصل کردہ تباہ کن جے 10 سی لڑاکا طیاروں، بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرون سسٹم، جدید الیکٹرانک وارفیئر پلیٹ فارمز، فورس ملٹی پلائرز، جدید ترین ڈائینامک ائر ڈیفنس سسٹم، فضائی نقل وحرکت کے پلیٹ فارم، الانگ رینج اور میڈیم رینج کے جدید ترین میزائل سسٹم کے حصول کے ساتھ ساتھ اب تیز ترین ہائپر سونک میزائیل سسٹم سے پاکستان ائر فورس کی جنگی صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے۔

پاکستان ائرفورس کے مطابق، اس نے خطے کے ممالک کی طرف سے طاقت کے حصول کی دوڑ کے بعد اپنی جنگی صلاحیتوں کو دوبارہ متوازن کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ جس کے تحت اعلی ترین ٹیکنالوجیز، جدید ترین آلات، اور تربیت یافتہ عملے کے ساتھ اگلی نسل کی جدید ائرفورس کی طرف سفر جاری رہے گا۔ جدید فضائی جنگی چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے ایوی ایشن، اسپیس، سائبرٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فل اسپیکٹرم کراس ڈومین ملٹی ایرینا جنگی تیاری اورعصری فن تعمیر کے ساتھ جدید معیار کو برقرار رکھنا ہمارے اس پروگرام کا حصہ ہے۔

پاکستان ائر فورس ترجمان نے ہائپر سانک میزائیل سسٹم کے ساتھ ساتھ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائیٹرطیاروں کے حصول کو اپنے اسٹریٹجک تبدیلی کے پروگرام کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز تھنک ٹینک کے عسکری تجزیہ کار ٹموتھی رائٹ کے مطابق  پاکستان کا ہائپر سونک میزائل سی ایم  400 اے کے جی ممکنہ طور جے ایف تھنڈر کے تھرڈ ورژن لڑاکا طیاروں کیلئے حاصل کیا گیا ہے

READ THIS LATEST NEWS ALSO 

پاکستان کی علاقائی سلامتی کیخلاف ہر حملے کادندان شکن جواب دیا جائے گا

 

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...
عالمی پریس اور پاک فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان خطے میں فوجی...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply