Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان ائرفورس کا ملٹی رول فائٹر جیٹ جے ۔ 10 سی ویگورس ڈریگن

ان لڑاکا طیاروں میں دنیا کے جدید ترین اے ای ایس اے ریڈار کے ساتھ شارٹ رینج اور لانگ رینج ، ائر ٹو ائر میزائل پی ایل ۔ 10 اور پی ایل ۔ 15 جبکہ کے ڈی ۔ 88 اور وائی جے ۔ 91 ائر ٹو سردفیس میزائیل نصب ہیں

پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور  دفاعی اتحادی چین کا تیار کردہ 4.5 جنریشن سیمی سٹیلتھ جے ۔ 10 سی ہے۔ عالمی دفاعی مبصرین اسے امریکہ کے جدید ایف ۔ 16 ایس کے ہم پلہ قرار دیتے ہیں

جے ۔ 10 سی میں دنیا کے جدید ترین اے ای ایس اے ریڈار کے ساتھ شارٹ رینج اور لانگ رینج ، ائر ٹو ائر میزائل پی ایل ۔ 10 اور پی ایل ۔ 15 جبکہ کے ڈی ۔ 88 اور وائی جے ۔ 91 ائر ٹو سردفیس میزائیل نصب ہیں۔ یاد رہے کہ یہی میزائیل اور ریڈار پاک فضائیہ کے جے ایف ۔ 17 کے بلاک 3 میں بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان لڑاکا طیاروں کے پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے سے بھارت کے رافیل طیاروں کی برتری ختم ہو جائے گی۔

فضائی دفاع کے ماہرین کے مطابق جے 10 سی ماڈل میں 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیارے کی وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو امریکی ایف ۔ 16 ایس یا فرانس ساختہ ہندوستانی رافیل میں موجود ہیں۔

سنگل انجن ملٹی رول جے ۔ 10 سی میں اس کے پہلے ورژن جیسے روسی انجن کی بجائے چین کی تائی ہینگ ائرو سپیس کا تیار کردہ پاور فل ڈبلیو ایس ۔ 10 انجن نصب ہے۔ جو پرفارمنس کے اعتبار سے روسی انجن سے زیادہ طاقت ور اور قابل اعتماد مانا جاتا ہے۔

جے ۔ 10 سی میں کوبرا  مینیوور یعنی پینترا بدل کر تعاقب کرنے والے دشمن طیارے کے اچانک پیچھے آنے کی صلاحیت بھی ہے

اے ای ایس اے فائر کنٹرول ریڈار کی اعلی صلاحیت اور کم وزن والی طاقت ور سٹرکچر کی دھاتوں نے اسے ایک انتہائی مضبوط اور ائر کمبیٹ کیلئے انتہائی پھرتیلا لڑاکا طیارہ بنا دیا ہے۔ جبکہ عالمی مبصرین کے مطابق چین نے اپنے جدید فائٹر جیٹس میں نصب شدہ اے ای ایس اے ریڈار ٹینکنالوجی میں روس پر برتری حاصل کر لی ہے۔

J-10 C General Specifications

Length: 16.03 m (52 ft 7 in)
Wingspan: 9.25 m (30 ft 4 in)
Height: 5.43 m (17 ft 10 in)
Wing area: 33 m2 (360 sq ft)
Empty weight: 8,850 kg (19,511 lb) [58]
Gross weight: 10,500 kg (23,149 lb)
Max takeoff weight: 20,500 kg (45,195 lb) [32][58]
Power plant: 1 × Saturn-Lyulka AL-31FN afterburning turbofan engines, 79.43 kN (17,860 lbf) thrust (or WS-10A) dry, 125 kN (28,000 lbf) with afterburner

Performance

Maximum speed: 2,305 km/h, Mach 2.1
Stall speed: 200 km/h (120 mph, 110 kn)
Range: 2,250 km
Combat range: 900 km
Ferry range: 3,200 km
Service ceiling: 17,000 m (56,000 ft)
G limits: +9 –3
Rate of climb: 300 m/s (59,000 ft/min)
Wing loading: 381 kg/m2 (78 lb/sq ft)
Thrust/weight:  1.10 (with WS-10A)
Roll Rate: 300+ degrees per second [citation needed]

Armament

Guns: 1× Gryazev-Shipunov GSh-23
 
Hardpoints: 11 in total (6× under-wing, 2× under-intake and 3× under-fuselage) with a capacity of 6,800 kg (15,400 lb) external fuel and ordnance,
 
Rockets: 90 mm unguided rocket pods

Air-to-air missiles: 

PL-10, PL-15

Air-to-surface missiles:

KD-88, YJ-91

Bombs:

Laser-guided bombs: (LT-2), Glide bombs: (LS-6, GB3, GB2A, GB3A), Satellite-guided bombs: (FT-1), Unguided bombs: 250 kg, 500 kg

Avionics

Externally mounted avionics pods:
 
CM-802AKG targeting pod for KD-88 and YJ-91, KG600 electronic countermeasure pod, Blue Sky navigation/attack pod

BY : FAROOQ RASHID BUTT


پاکستان ڈیفنس ے بارے میرے یہ مضامین بھی پڑھیں

پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

LATEST NEWS

افواج پاکستان کی کامیاب حکمت عملی نے سٹیلتھ فائٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی ڈیفنس انفارمیشن کے مطابق چین اپنی فضائیہ میں 500 اور پاکستان 100 سے زائد ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹس شامل کرنے کے وسیع...

پاکستان کا آذربائیجان کو 1.6 ارب ڈالرز مالیت کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کا تاریخ ساز معاہدہ

پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ اپنے تیار کردہ جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ طے کیا ہے۔...

ترکی کے تیار کردہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف – ایکس کان کی پہلی کامیاب پرواز

ترکی کے اپنے ملک میں تیار کردہ پہلے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر طیارے ٹی ایف – ایکس کان نے انقرہ کے قریب اکینچی ایئر...

Leave a Reply