Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان ائرفورس بلوچستان میں نیا ائر بیس تعمیر کر رہی ہے

نصیر آباد میں پاک فضائیہ کا نیا نوٹل ائربیس بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد سرگرمیاں روکنے اور سی پیک کے پاک چین منصوبے کی سیکورٹی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

عالمی پریس اور پاک فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان خطے میں فوجی موجودگی کو مذید طاقت ور بنانے کیلئے بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں جلد جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کا حامل ایک نیا ائیربیس تعمیر کر رہا ہے ہے۔ جس کا مقصد سی پیک منصوبہ کو سیکورٹی کی فراہمی اور علاقے میں بھارتی آشیر باد یافتہ دہشت گردوں کی انٹی پاکستان سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

ڈیفنس ٹائمز کے مطابق بلوچستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اس ایئر بیس کا بنیادی مقصد بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے شورش زدہ علاقوں میں فوجی موجودگی کو مضبوط تر بنانا ہے

یاد رہے کہ بلوچسان میں کوئٹہ کے نزدیک سمنگلی کے مقام پر پاک فضائیہ کا ایک ائر بیس موجود ہے ۔ جبکہ نئے اس ائر بیس کیلئے سمنگلی ائر بیس سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور نوٹل کے مقام پر 26 ہزار ایکڑز زمین حاصل کر لی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ائر بیس کی تعمیر سے اس پسماندہ علاقے میں روزگار اور ترقی میں مدد ملے گی۔

بلوچستان میں نصیر آباد کے نوٹل ائر بیس سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بلوچ باغیوں کیخلاف کاروائیاں آسان ہوں گی ۔ اور یہ فضائی اڈہ پاکستان اور چین کے مشترکہ  سی پیک منصوبے کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی اہم  رول ادا کرے گا۔ جبکہ اس کے سندھ سے قریب تر ہونے کی وجہ سے سندھ میں بھارتی آلہ کاروں کی مانیٹرنگ بھی آسان ہو گی۔  جبکہ جیکب آباد ائر بیس ، سندھ سے توجہ تبدیل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس حوالے سے کچھ دفاعی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ ائر بیس دراصل افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مدد کیلئے تعمیر کیا جارہا ہے۔ لیکن حکومت نے  اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں امریکی فوج یا امریکی ایئربیس نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کسی تجویز زیر غور ہے۔ لہذا ایسے بے بنیاد مفروضوں اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پرہیز کرنا ہو گا ۔


پاکستان ڈیدنس انڈسٹری کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں

پی کے ۔ 15، جے ایف ۔ 17 اور الخالد سے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر پراجیکٹ عزم تک


پاکستانی خبر رساں ڈان کے مطابق ، اس قیاس آرائی کو پینٹاگون کے اس بیان سے تقویت ملتی ہے کہ پاکستان نے امریکی فوج کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی فراہم کی ہے ۔ تاکہ امریکہ اس وقت افغانستان میں موجود اپنے فوجی دستوں کی مدد کر سکے۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پاک فضائیہ کا ایک اہم ایربیس ہے ۔ جسے وار اگینسٹ ٹیرر کے دوران امریکی فضائیہ نے افغانستان میں اپنی فوجی مداخلت اور القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا تھا ۔

اس خطے کی مٹی کم زرخیز ہے اور کاشتکاری کیلئے موزوں نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں کی بیروزگاری سے فائدہ اٹھانے والے دہشت گرد عناصر ان لوگوں کو اپنے گروہوں میں شامل ہونے پر مجبور کرتے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ ایئر فورس بیس بننے کے بعد فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں ان سرگرمیوں کی روک تھام ہو گی ۔

چند روز قبل قبل ڈیفنس ٹائمز لکھ چکا ہے کہ امریکہ اور نیٹو فوجیوں کے افغانستان سے انخلاء کے بعد وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی میں اپنے لئے اڈوں کی تلاش میں ہے۔  امریکہ اس خطے میں ایسے اڈے چاہتا ہے جہاں وہ اپنے فوجی ، ڈرون ، بمباروں اور توپ خانوں کو رکھ سکیں اور ضرورت کے وقت طالبان ار دوسرے جہادی گروپوں کیخلاف اپنی کٹھ پتلی افغان حکومت کی مدد کر سکے ۔

اس حوالے سے پینٹاگون ایسے فوجی اڈے چاہتا ہے جو افغانستان کے قریب تر ہوں ۔ تاکہ امریکہ کیلئے افغانستان میں طالبان کیخلاف جنگی کاروائیوں میں آسانی رہے ۔ اس مقصد کیلئے امریکہ کیلئے پاکستان میں اڈوں کی فراہمی سب سے بہتر آپشن ہے۔ لیکن فی الوقت پاکستانی حکومت نے اس کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

بلوچستان میں سندھ کی سرحد کے قریب  نصیر آباد میں پاک  فضائیہ کا نیا ائربیس بلوچستان میں بھارتی آشیرباد یافتہ بلوچ باغیوں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے اہم ہو گا۔ اس کے علاوہ  یہ سی پیک منصوبے کو سیکورٹی بھی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایران یا افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے مددگار ہو گا۔

رپورٹ : فاروق درویش


پاک فضائیہ کے تربیتی طیاروں کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں

پاکستان ائرفورس کا تربیتی فائٹر جیٹ اور شیر دل کا ایروبیٹکس طیارہ قراقرم ۔ 8

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

FAROOQ RASHID BUTT
FAROOQ RASHID BUTThttp://thefoji.com
Chief Editor of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

LATEST NEWS

ترکی کے تیار کردہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف – ایکس کان کی پہلی کامیاب پرواز

ترکی کے اپنے ملک میں تیار کردہ پہلے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر طیارے ٹی ایف – ایکس کان نے انقرہ کے قریب اکینچی ایئر...

پاکستان ائرفورس کا ایٹمی میزائیلوں سے لیس اگلا طیارہ ففتھ جنریشن ملٹی رول سٹیلتھ فائٹر جے- 31

ساؤتھ ایشیا اور بحیرہ ء عرب سے بحر ہند کی فضاؤں تک سپرمیسی کا ضامن چین کی سرکاری طیارہ ساز فرم شینیانگ ائرکرافٹ کارپوریشن...

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان سے اجرتی ٹارگٹ کلرز حاصل کیے ہیں

انٹرنیشنل پریس میڈیا اور پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انڈین خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں تخریب کاری اور قتل و غارت...

Leave a Reply