Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان ائرفورس کا تربیتی فائٹر جیٹ اور شیر دل کا ایروبیٹکس طیارہ قراقرم ۔ 8

پاکستان ائر فورس کے بہترین ٹریننگ سسٹم اور با کمال تربیت کے بے مثال پیشہ ورانہ معیار کی بدولت پاکستان کے فائٹر پائلٹس کا شمار دنیا کے بہترین لڑاکا ہوابازوں میں ہوتا ہے

پاکستان ائر فورس میں فائٹرپائلٹس کی ٹریننگ کیلئے استعمال کیا جانے والا پاکستانی قراقرم ۔ 8 یا کے ۔ 8 پی ایک انٹرمیڈیٹ ٹرینر جیٹ اور لائیٹ کمبیٹ طیارہ ہے۔ یہ دراصل چین کے ہانگڈو جے ایل – 8 کا پاکستانی ورژن ہے ۔ جسے لائسنس کے تحت پاک فضائیہ کی مخصوص ضروریات کے مطابق کچھ تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں ائیرکرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری میں تیار کیا جاتا ہے۔
 
مصدقہ ذرائع کے مطابق اس وقت 60 سے زائد قراقرم ۔ 8 پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان میں ایڈوانس جیٹ ٹریننگ ونگ میں تعینات ہیں۔ جہاں یہ طیارے پی اے ایف کے کیڈٹ پائلٹوں کو مشاق طیارے پر ابتدائی فلائٹ ٹریننگ اور سیسنا ٹی ۔37 ٹویٹی پر جدید ہوازبازی کی تربیت مکمل کرنے کے بعد ایڈوانس فلائیٹ ٹریننگ کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس طیارے پر اپنی ایڈوانس جیٹ ٹریننگ (اے جے ٹی) مکمل کرنے کے بعد پی اے ایف کے جی ڈی پی ( جنرل ڈیوٹی پائلٹ ) اگلے مرحلے کیلئے فائٹر کنورژن یونٹ (ایف سی یو) میں بھیجے جاتے ہیں۔

بلاشبہ یہ پاکستان ائر فورس کے عالی ترین ٹریننگ سسٹم اور با کمال تربیت کا بے مثال پیشہ ورانہ معیار ہی ہے کہ پاکستان کے فائٹر پائلٹس کا شمار دنیا کے بہترین لڑاکا ہوابازوں میں ہوتا ہے۔ اور ہم ایم ایم عالم اور حسن صدیقی جیسے دبنگ اور قابلِ صد فخر فائٹر پائلٹس پیدا کرتے ہیں۔

[the_ad id=”2155″]
کے ۔ 8 تربیتی طیارہ میں گیرٹ ٹی ایف ای ۔ 731 ۔ 2 اے ۔ 2 اے کا ٹربوفین انجن نصب ہے۔ جو زیادہ سے زیادہ 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار فراہم کرتا ہے۔ یہ طیارہ 100 فٹ فی سیکنڈ کے کلائیمبنگ ریٹ ( فضا میں بلند ہونے کی شرح ) کے ساتھ 45،000 فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ جبکہ اس میں 2100 کلومیٹر پلس کی رینج اور ساڑھے چار گھنٹے پرواز کی برداشتی حد ہوتی ہے۔
 
اس میں پلاسٹو گلاس کا بنا ہوا ببل شیپ کنوپی کاک پٹ ہے۔ جس میں آگے اور پیچھے ملٹی ڈسپلے کی بڑی سکرینز نصب ہوتی ہیں۔ طیارے میں ہیڈس اپ ڈسپلے (ایچ یو ڈی) بھی موجود ہے۔ جو پائلٹ کو طیارے میں دستیاب ہتھیاروں اور فلائٹ ڈیٹیل فراہم کرتا ہے۔ اس میں سیکھنے والے ٹرینی اور ٹرینر یعنی انسٹریکٹر کیلئے دو ایڈجسٹ ایبل نشستیں ہیں۔ اور یہ نشستیں مارٹن بیکر ایم کے 10 ایل 00 کی ایجیکشن سیٹس ہوتی ہیں۔

اس ٹرینی طیارے میں میں راک ویل کولنز ۔ ای ایف آئی ایس ۔ 86 کا الیکٹرانک فلائٹ انسٹرومنٹ سسٹم ، کے ٹی یو ۔ 709 ٹیکٹیکل نیویگیشن ایویونکس اور تائپ 265 ریڈیو الٹی میٹر پاورفل وی ایچ ایف ، یو ایچ ایف پاورفل ریڈیو سسٹم شامل ہیں۔

[the_ad id=”2155″]
 
کے 8 طیارے میں ہتھیار لوڈ کرنے کیلئے 5 ہارڈ پوائنٹس ہیں جو 1000 کلوگرام کے وزن تک ہتھیاروں کا پے لوڈ اٹھا سکتے ہیں۔ نیچے سینٹرلائن کے ہارڈپوائنٹ پر 23 ایم ایم کی طاقت ور مشین گن نصب ہے۔ جبکہ ہر ونگ کے 2 ہارڈ پوائینٹ مختلف قسم کے ہتھیار اٹھا سکتے ہیں ۔ جن میں پی ایل ۔ 5 ، پی ال ۔ 7 ائر ٹو ائر میزائل ، راکٹ ، 200 سے 250 کلو گرام تک کے بی ایل ۔ 755 کلسٹر بم ، پوڈز اور نان گائیڈڈ بم شامل ہیں۔
.
k-8-weapons payload
.
یہ طیارہ انفرا ریڈ ایئر ٹو ائر میزائلوں کو بھی لے جا سکتا ہے۔ اس طیارے کو ائر ٹو ائر اور ائر ٹو سرفیس کے اٹیکنگ رول کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یعنی بحالت جنگ ضرورت کے وقت اسے اٹیک اور مزاحمت جیسے بھرپور جنگی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قراقرم ۔ 8 طیارے استعمال کرنے والوں اور بین الاقوامی خریداروں میں مصر ، گھانا ، میانمار ، نمیبیا ، چین ، سری لنکا ، سوڈان ، تنزانیہ ، زمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

[the_ad id=”2155″]
کے ۔ 8 طیاروں کا ایک اور قابل ذکر یونٹ پی اے ایف کا نمبر 1 رہبر فائٹر کنورژن اسکواڈرن اور پی اے ایف کی شیردل ایروبیٹکس ٹیم ہے۔ کے 8 طیارے جنگی تربیتی مشقوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ انہیں پی اے ایف کی ہائی مارک مشقوں کے دوران سویلین شاہراہوں سے بھی پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔ ہائی مارک مشق میں اس نے ونگز پر دو جدید ایم ۔ 9 میزائلوں کے ساتھ بھی پرواز کی تھی ۔
۔
گو کہ یہ طیارہ پاکستان ائر فورس کے ایف ۔ 16 فالکن اور جے ایف ۔ 17 تھنڈر کی طرح جدید جنگی طیاروں کا مقابلہ تو نہیں کر سکتا ۔ لیکن دشمن کے جنگی ہیلی کاپٹروں اور بغیر پائلٹ کے یو اے وی ڈرون طیاروں کیلئے یہ انتہائی خطرناک اور تباہ کن صلاحیتں رکھنے والا قابلِ فخر ” میڈ ان پاکستان طیارہ” ہے

تحریر : فاروق رشید بٹ

سورس آف انفارمیشن : پاکستان ڈیفنس     ائرفورس ٹیکنالوجی

 

پاکستان کا نیا ٹینک ۔ الخالد – 2 ، ترکی ساختہ الیکٹرانکس اور آپٹیکل سینسرز سسٹم کے ساتھ

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply