پاکستان اسالٹ رائفل ، کروز میزائیل ، ٹیکٹیکل ہتھیاروں، ایٹمی ہتھیاروں سے جے ایف 17 تھنڈر جیسے جنگی طیاروں کی تیاری تک تیزی سے خود کفالت کی منزل کی طرف گامزن ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں تیارکردہ الخالد ٹینک 2001ء میں پاکستان آرمی میں شامل کر لیا تھا ۔ پاکستان آرمی کی مصدقہ انونٹری کے مطابق اس وقت 450 سے زائد الخالد ٹینک پاک آرمی میں شامل ہیں ۔
الخالد ٹینک پراجیکٹ میں پاکستان کا اصل ٹارگٹ اس ٹینک کے جدید ورژن الخالد 1 اور الخالد 2 کی تیاری ہے ۔ اس حوالے سے الخالد ٹینک کی تیاری کے دوران پاکستانی ماہرین نے الخالد 1 اور الخالد 2 کی تیاری سے متعلق تحقیقی اور تکنیکی کام جاری رکھا ۔ کیونکہ پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف الخالد 2 مین بیٹل ٹینک کو پاکستان آرمی کا سب اہم ، فعال اور طاقتور ٹینک بنانا ہے۔
اوائل 2014ء میں الخالد 1 اور 2016ء میں الخالد 2 کی باقاعدہ پروڈکشن کییلئے تیاریاں زوروں پر تھیں۔ اور پھر پاکستان فوجی قیادت کا دوسرا ٹارگٹ اس وقت انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ جب گولہ بارود کی زیادہ گنجائش ، فائر پاور میں اضافے ، انگیجمنٹ رینج کی بڑھوتی اور جدید تر الیکٹرانک اینڈ آپٹیکل سسٹم کے ساتھ الخالد 1 کی تیاری کامیابی سے مکمل ہوئی۔ اور جولائی 2020ء سے تا حال پاک آرمی میں پہلے سے شامل 450 الخالد ٹینکوں کے ساتھ اب ایک سو سے زائد الخالد 1 ٹینک بھی پاکستان آرمی میں شامل ہو چکے ہیں ۔
جبکہ اس پراجیکٹ کے اگلے طاقتور ماڈل الخالد 2 کی پروڈکشن کیلئے تحقیقی ، تکنیکی اور مکینیکل ورک تیزی سے جاری ہے۔ الخالد 2 ورژن میں گولہ بارود کی زیادہ گنجائش ، انگیجمنٹ رینج میں مذید اضافہ اور مشین گن سے لیکر مارٹرز گن اور مین توپ تک فائر پاور میں تباہ کن اضافہ کیا گیا ہے۔ قوی امید ہے کہ سال 2022-23 ء تک الخالد 2 مین بیٹل ٹینک پاک آرمی کی انونٹری میں باقاعدہ شامل ہو گا۔
یاد رہے کہ الخالد اور الخالد 1 ماڈل کے ٹینکوں میں یوکرائن کی عالمی شہرت یافتہ فرم خارکیو موروزوف مشین بلڈنگ کا 1200 ہارس پاور کا 6 ٹی ڈی – 2 ڈیزل انجن نصب ہے۔ جبکہ اس نیو ورژن الخالد 2 میں 1500 ہارس پاور کا 6 ٹی ڈی – 3 ماڈل کا زیادہ پاورفل ڈیزل انجن نصب کیا گیا ہے ۔
الخالد 2 ٹینک میں سب سے اہم تبدیلی اس میں دفاعی الیکٹرانکس کی عالمی شہرت یافتہ ترک فرم اسیلسن کے تیار کردہ اگلی جنریشن کے جدید الیکٹرانک آلات کی تنصیب ہے۔ جس میں فائر اینڈ ایمونیشن بلاسٹ کنٹرول سسٹم ، الیکٹرو آپٹیکل سینسرز، مواصلات کا جدید نظام اور لیزر گائیڈڈ ٹارگٹ فائینڈر سسٹم شامل ہیں۔ جس سے اس کی سیلف ڈیفنس کی صلاحیت اور دشمن کیخلاف تباہ کن اٹیکنگ پاور میں اضافہ ہوا ہے
پاکستان آرمی کے الخالد ٹینک کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں
پاکستان کا الخالد ٹینک تباہ کن اٹیک اور جدید ترین ڈیفنس سسٹم کا زبردست امتزاج
دفاعی ماہرین کے مطابق الخالد 2 میں یوکرائن کی آزمودہ اور ترکی کی کامیاب ٹیکنالوجی کے حامل پارٹس کی بدولت یہ نیا ورژن ایک تباہ کن پاور پیک ٹینک بن گیا ہے۔ زیادہ پاور فل انجن اور طاقت ور پاورپلانٹ کی بدولت اس میں دلدلی زمینوں، ریگستان کے ریتلے میدانوں اور غیر ہموار راستوں پر تیزی سے نقل و حرکت کی صلاحیت میں بھی بیحد اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ ٹینک کوچ اور برج کا نیا ڈیزائن پہلے ماڈلوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور سیلف ڈیفنس سسٹم انتہائی طاقت ور ہے۔
الخالد 2 مین بیٹل ٹینک میں ترکی کے تیار کردہ نیکسٹ جنریشن الیکٹرانکس اور آپٹیکل سینسرز کی تنصیب کے حوالے سے عالمی دفاعی ماہرین کی تبصرے بھارتی فوجی قیادت کیلئے بڑے خوف زدہ کر دینے والے ہیں۔
دفاعی مبصرین کے مطابق الخالد 2 ٹینک میں ترکی ساختہ الیکٹرانکس اور آپٹیکل سنسرز کی تنصیب کی بدولت پاکستان ان میں اپنے یا چینی ساختہ انٹی ٹینک سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ترکی ساختہ انٹی ٹینک ہتھیار بھی استعمال کر سکے گا۔ اور اس حوالے سے لیبیا یا آذربائیجان میں ڈرون اور میزائیل لانچروں سے داغے جانے والے ترکی ساختہ انٹی ٹینک میزائیلوں کی تباہ کن کارکردگی سے بھارت سمیت مغربی دنیا بھی خوف زدہ ہے
بھارت اور دشمنوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ دوست چین اور برادر اسلامی ملک ترکی کے اشتراک سے تیار ہونے والے پاکستان کے نیکسٹ جنریشن 3000 کلاس مین بیٹل ٹینک الحیدر کی تیاری کیلئے کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔
تحریر : فاروق رشید بٹ
پاکستانی ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے بارے میرا یہ کالم بھی پڑھیں
پاکستان کے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار حتف اور نصر بھارتی جارحیت کیلئے سڈن ڈیتھ