Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان کا الخالد ٹینک تباہ کن اٹیک اور جدید ترین ڈیفنس سسٹم کا زبردست امتزاج

الخالد ٹینک میں جدید ترین این بی سی پروٹیکشن سسٹم یعنی ایٹمی اسلحہ کی تابکاری ، بائیالوجیکل اور کیمیائی ہتھیاروں کے اثرات کیخلاف جدید ترین اور موثر حفاظتی نظام بھی نصب کیا گیا ہے

الخالد ٹینک پاکستان آرمی کے زیر سروس ایسا جدید مین بیٹل ٹینک ہے، جسے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔ الخالد ٹینک چین کے نورینکو ٹائپ 2-90 بیٹل ٹینک کا ایڈوانس پاکستان ورژن ہے۔ اسے پاکستانی سرحدوں کے میدانی، ریگستانی اور دلدلی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن (نورینکو) کے تعاون و اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
 
 ڈیفنس سائٹس انفارمیشن کے مطابق اس وقت 600 کے قریب الخالد ٹینک پاکستانی فوج کی سروس میں ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان اس کا جدید ورژن الخالد – 2 بھی تیار کر چکا ہے جو بہت جلد پاکستان آرمی کی سروس کیلئے دستیاب ہو گا۔

اسلحہ خانہ

الخالد ٹینک ایک 125 ملی میٹر پلین بور، خود کار فریٹیجڈ اور کروم پلیٹڈ بندوق بیرل گن سے لیس ہے۔ جو اے پی ایف ایس ڈی ایس ، ہیٹ – ایف ایس اور ایچ ای – ایف ایس قسم کے روایتی گولہ بارود اور چین میں تیار کردہ روسی ساختہ 9 ایم 119 ریفلیکس اے ٹی جی ایم (اے ٹی 11 سپنر) جیسا تباہ کن بارودی گولہ بھی فائر کرسکتا ہے۔ یہ ٹینک پاکستانی نائزہ 125 ملی میٹر کے ون شاٹ کل ٹینک شکن یورینیم (ڈی یو) راؤنڈ فائر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
 
اس ٹینک کی مین گن ایک منٹ میں چھ سے آٹھ راؤنڈ فائر کر سکتی ہے۔ گنوں میں آٹو لوڈنگ سسٹم موجود ہے جس کی بدولت ایک ٹینک کیلئے صرف تین افراد کا عملہ کافی ہے۔ 7.62 ملی میٹر کواکسیئل مشین گن اور ایک 12.7 ملی میٹر ایئر ڈیفنس مشین گن سے بھی لیس ہے ۔ ان گنوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان گنوں کو ٹینک کے اندر سے اور دھواں پھیلانے والے لانچر بموں کی اوٹ سے بھی فائر کیا جاسکتا ہے۔
 
[the_ad id=”2155″]

ڈیزائن اور حفاظتی نظام

الخالد ٹینک کا ڈیزائن مضبوط لیکن روایتی ہے۔ فرنٹ پر ڈرائیور کیبنٹ ، مرکزی حصہ میں برج ٹاور اور عقبی حصے میں پاور پیک سسٹم ہے۔ اس کا ڈیزائن چین کے ایم بی ٹی 90-2 نورینکو ٹائپ ٹینک سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
 
جدید ٹینکوں کی طرح اس کی باڈی میں برج اور مین ہُل سمیت مضبوط ویلڈیڈ اسٹیل کا ڈھانچہ ہے۔ اس کو مذید محفوظ بنانے کیلئے فرنل آرک کے اوپر ایک اضافی پرت چڑھائی گئی ہے۔ فرنٹ برج ، چھت ، اطراف اور اوپر کے گنبدی حصہ پر آرمڈ وہیکل کیلئے طاقت ور حفاظتی ٹیکنالوجی والی ایرا برکس کی پروٹیشن موجود ہے۔ انٹی فائر سسٹم ، دھماکہ خیز بارود کے طاقت ور بلاسٹ کیخلاف ایک طاقت ور پروٹییکشن رکھنے والا حفاظتی بکتربند پروٹیشن سسٹم بھی لگایا جا سکتا ہے۔ دھماکہ خیز شاکس کیخلاف مضبوط حفاظتی بکتر سسٹم موجود ہے۔

انجن اور میکانزم

الخالد میں ٹی ڈی 6 – 2 ٹائپ کا لیکوئڈ کولڈ ڈیزل انجن یوکرین کے خارکیو موروزوف ڈیزائن بیورو (کے ایم ڈی بی) نے ڈیزائن کیا ہے۔ انجن کے تمام اطراف میں سسپنشن سسٹم اسے اندرونی اور بیرونی شاکس سے محفوظ رکھتا ہے۔
 
ہر طرح کی سڑک کیلئے چھ پہیوں والے وہیکل کے عقب میں ڈرائیو اسپرکٹ، سامنے اور پیچھے ٹریک رولر لگائے گئے ہیں۔ جبکہ پہیوں اور رننگ پٹریوں کو ربڑ کی مضبوط اسکرٹ سے محفوظ بنیا گیا ہے۔
[the_ad id=”2155″]

ساز و سامان

الخالد ٹینک میں سرچ اور نشانہ کیلئے ایک لیزر رینج فائنڈر اور کمپیوٹرائزڈ فائر کنٹرول سسٹم بھی موجود ہے ۔ اس کی اطراف میں گھومنے والی مین گن یا توپ کو ڈبل محور کے ذریعے مستحکم بنایا گیا ہے۔ اس نظام کی بدولت ٹھیک نشانہ لینے کی صلاحیت اور زبردست فائر پاور کی کارکردگی ہے۔
 
دن کے کسی بھی وقت جام اور متحرک اہداف پر درست فائر کیلئے گنر اور کمانڈر کے پاس تھرمل امیجنگ کیلئے ڈے اینڈ نائٹ کیلئے ڈبل وژن سسٹم ۔ کمانڈر سسٹم میں پینورامک ہنٹر پر نظر رکھنے کی سہولت بھی ہے۔ جس سے وہ اپنے گنر کو دشمن کے اہداف کیلئے کامیاب راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
 
الخالد میں حملہ آور باڈیز سے آگاہ کرنے والا لیزر نظام بھی موجود ہے۔ جو آنے والے ٹینک شکن گولوں کا بروقت پتہ دیتا ہے ۔ تھرمل اثرات کم کرنے کیلئے انفراریڈ پینٹ کی مظبوط تہہ ہے۔ لانچروں کے ذریعے تھرمل دھواں پیدا کرنے والے سموک بموں کا نظام ، اور دشمن کے اہداف کو بلاسٹ کرنے والے بموں کی بوچھاڑ کا سسٹم بھی موجود ہے۔
 
اس کا سنورکل سسٹم ٹینک کو 5 میٹر گہرائی تک پانی کی رکاوٹیں عبور کرنے کے قابل بناتا ہے۔ نیویگیشن میں نیویگیشن سسٹم جی پی ایس اور آئی این ایس سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی سہولت موجود ہے۔
 
الخالد میں این بی سی پروٹیکشن سسٹم یعنی ایٹمی تابکاری ، بائیالوجیکل اور کیمیائی ہتھیاروں کیخلاف موثر حفاظتی نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔ عملے کی حفاظت کیلئے  آگ اور دھماکے سے بچاؤ کا نظام شامل کیا ہے۔ الخالد ٹینک کے جدید ترین ماڈل میں ایک ایکٹو پروٹیکشن سسٹم (اے پی ایس) انسٹال ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ جس کی مدد سے آنے والے اینٹی ٹینک میزائلوں اور راکٹ لانچر سے چلائے جانے والے بموں (آر پی جی) کو ٹینک سے ٹکرانے سے پہلے ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔
۔
Al Khalid Tank Pak Army
الخالد ٹینک میں دشمن کی تلاش اور نشانہ لینے کیلئے ایک لیزر رینج فائنڈر اور بارودی آگ پر خود کار قابو پانے والا کمپیوٹرائزڈ فائر کنٹرول سسٹم بھی موجود ہے
[the_ad id=”2155″]

گن پاور اور گولہ بارود

الخالد ٹینک میں ایک 125 ایم ایم کا گولہ پھینکنے والی مین گن ، 7.62 ایم ایم کی جدید سماکشیی مشین گن 7.62 اور 12.7 ایم ایم کی اینٹی ائر کرافٹ مشین گن 12.7 شامل ہے۔
۔
آرمڈ وہیکل ٹائپ : مضبوط ترین آل ویلڈیڈ اسٹیل کوچ ، شاک پروف ری ایکشن سسٹم والی بکتربند کوچ
وزن : 47،000 کلوگرام
سپیڈ : زیادہ سے زیادہ 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
رینج : 450 کلومیٹر
لمبائی اور چوڑائی : لمبائی ، 6.9 میٹر؛ چوڑائی ، 3.4 میٹر؛ اونچائی ، 2.3 میٹر
لوازمات : فائر کنٹرول سسٹم ، لیزر وارننگ سسٹم ، رینج فائنڈر ، این بی پروٹیکشن ، نائٹ ویژن سسٹم
عملہ : 3 اہلکار
۔
الخالد کا جدید ورژن الخالد 1 ائرکنڈیشنر سسٹم سے لیس ہے۔ اس جدید ماڈل میں اسمارٹ بارود اور دیگر جدید قسم کے حملوں کیخلاف ایڈوانس حفاظتی نظام ہیں۔ نئے ورژن میں مزل ریفرنس کا سسٹم بہتر ہوا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل سالڈ اسٹیٹ آٹو لوڈر (ایس ایس اے ایل) نصب کیا گیا ہے۔ گہری اور لمبی دوری کی کارروائیوں کے لئے آزاد اور موثر کامڈ اینڈ کنٹرول نظام جدید تر بنایا گیا ہے۔ ایٹمی ماحول میں جنگی آپریشن کے دوران لائف سیفٹی کا ایڈوانس سسٹم انسٹال ہے۔ ان جدید تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ الخالد ٹینک 1 عمارات اور پختہ سڑکوں کے ایریا یعنی شہری جنگ میں بھی بھرپور کاروائیوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تحریر : فاروق رشید بٹ

واٹس ایپ کنٹیکٹ : 00923324061000

ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply