Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان سے اجرتی ٹارگٹ کلرز حاصل کیے ہیں

بھارتی ایجنٹس بلوچستان سے بھی جرائم پیشہ اور تخریب کاروں کو قتل و غارت او تخریب کاری کے اس نیٹ ورک میں بھرتی کرتے ہیں

انٹرنیشنل پریس میڈیا اور پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انڈین خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں تخریب کاری اور قتل و غارت گردی کیلئے افغانستان سے اجرتی ٹارگٹ کلرز حاصل کیے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی سلامتی کیخلاف پراپیگنڈا مہم میں سرگرم لوگوں کی بھاری فنڈنگ اور افغانستان سے حاصل کردہ کرائے کے قاتلوں پر مشتمل تخریب کاروں کا ایک متوازی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنٹس نے اپنے آلہ کاروں کو مشرق وسطیٰ میں مقیم اپنے نیٹ ورک ایجنٹس کے ذریعے فنڈز کی فراہمی کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ جس کے ذریعے را کیلیے کام کرنے والے ٹارگٹ کلرز اور تخریب کارعناصر کو بھاری رقوم کی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھارتی ایجنٹس پاکستان میں اپنے آلہ کاروں کو بھاری فنڈز کی تقسیم کیلیے جاز کیش اور ایزی پیسہ جیسے مائیکرو فنانس بینکنگ چینلز کا استعمال کرتے ہے۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر بری طرح بے نقاب ہونے کے باوجود نریندرا مودی حکومت، ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں، اور آر ایس ایس اپنے شدت پسند ہندوتوا نظریات کے فروغ کیلیے سرگرم ہیں

پاکسانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنٹوں نے 23 اکتوبر کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شہری شاہد لطیف اور 23 ستمبر کو راولاکوٹ آزاد کشمیر کے رہائشی محمد ریاض کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور ان قاتلانہ کارروائیوں کو انجام دینے کیلیے مقامی وسائل کو بھی بروئے کار لایا گیا۔ بھارتی ایجنسی کے ایجنٹس یوگیش کماراور آنند کمارکے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد اور دیگرمعلومات کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بھارتی را ایجنٹس کی ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، کہ 11 اکتوبر 2023 کو مسٹر شاہد لطیف کو سیالکوٹ کی ایک مسجد کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی مکمل تحقیقات سے پتہ چلا کہ قتل کی یہ منصوبہ بندی یوگیش کمار نے تیار کی تھی، جو ایک تیسرے ملک میں تعینات ہندوستانی ایجنٹ تھا۔ یوگیش کمار نے شاہد لطیف کا سراغ لگانے کیلیے تیسرے ملک میں مقیم ایک پاکستانی محمد عمیر کی مدد حاصل کی۔ اور قتل کی چند ناکام کوششوں کے بعد محمد عمیر کو ذاتی طور پر قتل کیلیے پاکستان بھیجا گیا تھا۔ اور محمد عمیر پانچ ٹارگٹ کلرز کے ایک گروپ کی مدد سے شاہد لطیف کو قتل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

سجاد قاضی نے بتایا کہ 12 اکتوبر 2023 کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقبالی بیانات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر عمیر اور دیگر ٹارگٹ کلرز کو عین اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد قاضی کا کہنا ہے کہ ہندوستان ٹارگٹ کلرز اور تخریب کار عناصر کا ایک جدید ترین بین الاقوامی سیٹ اپ چلا رہا ہے جو پاکستان اور مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی پریس بریفنگ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہندوستانی ایجنٹس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قائم اس نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں قتل و غارت گری کرواتے اور پھر اپنے آلہ کار مجرموں کو بیرون ملک محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔

سکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسیز کے آلہ کار افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستانی کی سلامتی کیخلاف بھرپور پراپیگنڈا مہم چلائی گئی ۔ اور مابعد پاکستان میں ہونے والے ان قتل کیسوں کو ہندوستان کے مخالفین کیلیے کڑی سزاؤں کے طور پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ایجنٹ پاکستانی لوگوں کو اپنے تخریب کار نیٹ ورک میں بھرتی کرنے کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

سجاد قاضی نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ بلوچستان سے بھی جرائم پیشہ اور تخریب کارافراد کو قتل و غارت او تخریب کاری کے اس نیٹ ورک میں بھرتی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی ایجنسی را دہشت گردوں کو فنڈنگ کر رہی ہے اور بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بننے والے یہ تخریب کار محب وطن بلوچ شہریوں کو قتل کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے مبینہ ملوث ہونے کو اس بات کا واضع اشارہ قرار دیا کہ بھارتی تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک عالمی سطح پر چلایا جا  رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے گذشتہ برس ستمبر میں بھارتی دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ کے نیٹ ورک کے انٹرنیشنل سطح پر پھیلنے کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کی ریاستی سرپرستی کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھاتا رہے گا

 

پاکستان ائر فورس میں جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کا دوسرا سکواڈرن قائم کر دیا گیا

 

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

LATEST NEWS

افواج پاکستان کی کامیاب حکمت عملی نے سٹیلتھ فائٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی ڈیفنس انفارمیشن کے مطابق چین اپنی فضائیہ میں 500 اور پاکستان 100 سے زائد ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹس شامل کرنے کے وسیع...

پاکستان کا آذربائیجان کو 1.6 ارب ڈالرز مالیت کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کا تاریخ ساز معاہدہ

پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ اپنے تیار کردہ جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ طے کیا ہے۔...

ترکی کے تیار کردہ ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف – ایکس کان کی پہلی کامیاب پرواز

ترکی کے اپنے ملک میں تیار کردہ پہلے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر طیارے ٹی ایف – ایکس کان نے انقرہ کے قریب اکینچی ایئر...

Leave a Reply