Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان کی علاقائی سلامتی کیخلاف ہر حملے کادندان شکن جواب دیا جائے گا

پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے اور کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے پامال کرنے کی کوشش کا ریاست کی پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کی ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی ہے۔ ایرانی سیستان کے ڈپٹی سیکورٹی گورنر نے بتایا کہ سراوان میں ہونے والے دھماکوں میں 3 خواتین اور 4 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے سات افراد کے مارے جانے کی خبر کے ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ مارے گئے افراد ایران کے شہری نہیں تھے۔ ایران کا یہ اعتراف یہ اس امر کا واضع ثبوت ہے کہ ایران میں بلوچ باغیوں اور انٹی پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایران کیخلاف جوابی کارروائی کے ’آپریشن مرگ برسرمچار‘ کے بارے  کہا کہ ایرانی صوبہ سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے متعدد فوجی حملے کیے گئے ہیں۔ اس کارروائی کے دوران ایرانی علاقے میں موجود متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان نے سروان کے علاقے میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے اور بلوچ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں بی ایل ایف اور بی ایل اے کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا اطلاعات میں مرنے والوں کی تعداد 10 بتائی گئی۔

اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیراعظم  کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نگراں وزرائے دفاع، خارجہ امور، خزانہ اور اطلاعات، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران شرکا کو پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال اور خطے میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اس کے اثرات کے حوالے سے سیاسی اور سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی خود مختاری کی بلا اشتعال اور غیر قانونی خلاف ورزی کے خلاف افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ، متعین اور متناسب ردعمل کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے اور کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے پامال کرنے کی کوشش کا ریاست کی پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

جے ایف-17 میں چین کے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جے-20 کے میزائیل اور جدید ریڈار نصب کر دیے گیے

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply