Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

شانگلہ میں چینی ماہرین کی مسافر وین پر خود کش حملے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک

بھارتی فنڈنگ کی بدولت از سر نو سرگرم ہونے والے دہشت گردوں کا اولین ٹارگٹ پاکستان اور چین کے مشترکہ دفاعی مفادات اور پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن سی پیک منصوبہ ہے

افغانستان کی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہوں اور بھارتی سہولت کاری سے پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور دہشت گردوں کی کاروائیاں  مسلسل زور پکڑ رہی ہیں۔ آج خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینیئرز کی مسافر وین کو خود کش دھماکے میں اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جو اس امر کا ثبوت ہے کہ بھارتی فنڈنگ کی بدولت از سر نو سرگرم ہونے والے دہشت گردوں کا اولین ٹارگٹ پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات اور پاکستان کی ترقی کا ضامن سی پیک منصوبہ ہے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈاپور کے مطابق مذکورہ مسافر وین کو بشام کے مقامتع پر خود کش حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں مرنے والوں میں پانچ چینی شہری اور ان کا ڈرائیور شامل ہے۔

سینیئرپولیس اتھارٹیز کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔ جبکہ مرنے والے تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان نے پنجاب پولیس پر حملوں کیلیے نیا ٹیررسٹ گروپ لانچ کر دیا

صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیاسی راہنماؤں نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف آج چینی سفارت خانے جا کر بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کریں گے۔

پاکستان پپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خودکش حملے میں چینی پاشندوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بشام دہشت گردی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کر کے سخت سزا دی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بشام واقعے کے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے۔

 

پاکستان میں دہشت گردی کے بارے یہ خبر بھی پڑھیں

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان سے اجرتی ٹارگٹ کلرز حاصل کیے ہیں

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply