Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

امریکی ایف ۔ 35 کے مقابلے میں ترکی کا ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس

ترکی امریکی ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ایف ۔ 35 پروگرام سے نکالے جانے کا جواب اس سے بہتر ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس بنا کر دے رہا ہے

ترکی امریکی ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ایف ۔ 35 پروگرام سے نکالے جانے کا جواب اس سے بہتر ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس بنا کر دے رہا ہے

برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد عالمی سیاست میں اپنا الگ کردار اور الگ حکمت عملی اپنا رہا ہے۔ وہ یورپی یونین کے ممالک کے برخلاف ترکی کی طرف سے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر ٹی ایف ۔ ایکس فائٹر ( ترک فائٹر ۔ ایکس ) بنانے کی حمایت کر رہا ہے ۔ جب کہ ترکی کے بحیرہ روم کے ہمسایہ ملک یونان کو ترکی کی جنگی طاقت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

مشرقی بحیرہ روم کے سمندری علاقے میں توانائی کی تلاش کے حقوق اور سمندری حدود کے تعین کے تنازعات میں ملوث ترکی اور یونان کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان نیٹو اتحاد کا حصہ رہنے کے باوجود جنگی مشقوں کے ایشوز پر مسلسل جھگڑے رہے ہیں۔

یونان نے ترکی کیخلاف اپنی فوجی طاقت بڑھانے کیلئے فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے حصول کے ساتھ ساتھ امریکہ سے اضافی سی ہاک ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے بھی کئے ہیں۔

ترک ڈرون طیاروں کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

ترکی کے تباہ کن ڈرون ‘ ٹی بی ۔ 2 اور پاک ترک دوستی بے مثال ہیں

اس کے علاوہ  یونان کی امریکہ سے ففتھ جنریشن کے ایف 35 اسٹیلتھ طیاروں کی خریداری کیلئے بھی بات جاری ہے۔ اگر یونان امریکی ایف ۔ 35 حاصل کر لیتا ہے تو یہ ترکی کے زخموں پر نمک جیسا ہوگا۔ کیونکہ امریکہ کی طرف سے ترکی کو ایف ۔ 35 کے جوائنٹ سٹرائیکر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا ۔ جبکہ ترکی ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارے ایف ۔ 35 پروگرام سے نکالے جانے کا جواب اس سے بہتر ففتھ جنریشن سٹیلتھ طیارہ ٹی ایف ۔ ایکس بنا کر دینا چاہتا ہے

برطانیہ کے سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ ٹیمپیسٹ کیلئے انجن فراہم کرنے والی مشہور فرم رولس راائس ہی ترکی کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کیلئے بھی انجن فراہم کر رہی ہے۔ اسے ترک ایروسپیس انڈسٹریز میں ترک فضائیہ کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ جبکہ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔

ترکی کے تیار کردہ ڈرون طیاروں کی لیبیا، شام اور آزربائیجان میں حالیہ کارکردگی نے ثابت کیا ہے کہ ترکی کی دفاعی ہتھیار بنانے کی صلاحیت و اہلیت امریکی اور یورپی ممالک کے ہم پلہ ہے۔ اور وہ امریکی اور مغربی لڑاکا طیاروں جیسے کامیاب لڑاکا جنگی طیارے اور تباہ کن میزائیل بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اس اسٹیلتھ ٹوئن انجن آل ویدر ایئر سپرمیسی فائٹر طیارے کو بی اے ای سسٹمز کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔ اس کا ریڈی ٹو میڈ ماڈل جون 2019 کے پیرس ایئر شو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ڈبل انجن لڑاکا طیارے کا ہر انجن 20000 پاؤنڈز پاور کا تھرسٹ رکھتا ہے۔ اس لڑاکا طیارے کی لمبائی 19 میٹرز یعنی 65 فٹ کے قریب ہے۔ جبکہ اس کے ونگ کا پھیلاؤ تقریبا 12 میٹر ہے۔اس کی رفتار 2 میچ یعنی 2500 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اور یہ 55 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق ٹی ایف ۔ ایکس لڑاکا طیارہ رولز رائس کے تیار کردہ جی ای ۔ ایف ۔ 110 انجن کے ساتھ 2023 تک پہلی پرواز کرنے والا ہے

یہ ففتھ جنریشن طیارہ ترکی کے زیراستعمال فورتھ جنریشن امریکی ایف 16 فالکن  طیاروں کے بحریہ سکواڈرن کی جگہ لے گا اور اس کے ساتھ ترکی کی فضائیہ کیلئے بھی دستیاب ہو گا۔ ترکی ائروناٹیکل انجینئرز کا مطابق یہ طیارے 2070 تک فضائی جنگ کیلئے ملکی ضروریات کو پورا کرے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ لڑاکا جیٹ طیارے حملہ کرنے کی اعلی صلاحیت کے ساتھ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی یعنی ریڈار کی نظر سے اوجھل رہنے کی زبردست صلاحیتوں کا حامل ہوگا۔ جبکہ ایف ۔ 16 فالکن کے  350 این ایم آئی کے مقابلے میں اس کا کمبیٹ ریڈیس 660 این ایم آئی ہے

 اس طیارے میں دنیا کے جدید ترین سینسر فیوژن ، اردگرد کے حالات اور دشمن طیاروں کی پوزیشن سے آگاہی کا نظام ، اے ای ایس اے کے خطرناک ترین فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر حملہ کرنے والے تباہ کن میزائیلوں اور اندرونی ہتھیاروں کی زیادہ گنجائش ، اور فضائی جنگ کی اعلی تدابیر جیسی خصوصیات بھی ہوں گیں۔ ففتھ جنریشن ایویونکس سسٹم کے ڈسپلے، گرافک انٹرفیس ، ماحولیاتی ڈیٹا سسٹم ، ڈیجیٹل نقشے،  ہائی اینڈ ڈیوائسس اور اسیلسن کے جدید ترین ریڈار سسٹم سے لیس ہو گا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق ترکی کے اس ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر کے ممکنہ شراکت داروں اور خریداروں میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش ، انڈونیشیا اور قازقستان شامل ہیں۔

تحریر : فاروق رشید بٹ

پاکستان کے تیار کردہ جدید ہتھیاروں کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیں

پی کے ۔ 15، جے ایف ۔ 17 اور الخالد سے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر پراجیکٹ عزم تک

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply