Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان ائر فورس میں فائٹر پائیلٹ بننے کے امیدواروں کیلئے لازمی اہلیت اور قابلیت

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں تین سال کی بی ایس سی کی ڈگری اور فائٹر پائیلٹ بننے کیلئے ہوابازی کی ابتدائی تربیت دی جاتی ہے

پاکستان ائر فورس میں فائٹر پائلٹ کا پروفیشن ایک منفرد چیلنج  ، ایک  دبنگ کیریئر اور باہمت نوجوانوں  میں زندگی کے بہترین خواب کی حسیں تعبیر جیسا ہے۔ جن نوجوانوں میں یہ امنگ ہوتی ہے ان میں  فائٹر پائلٹ بننے کیلئے اعلی سطح کی ذہانت ، بروقت درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت ، حالات حاضرہ سے آگہی و بیداری ، عادتاً چوکس  ، مضبوط اعصاب ، خود اعتمادی اور انتھک عزم و ہمت کا ہونا لازم ہے ۔
 
اگر آپ میں یہ صلاحیتیں اور شخصی خصوصیات ہیں تو آپ  پاک فضائیہ میں ضرور شمولیت اختیار کریں۔ پاکستان ائر فورس آپ کو زندگی کا یہ سنہری ہدف حاصل کرنے کیلئے مکمل راہنمائی اور شاندار پیشہ ورانہ تربیت کا  اہتمام کرے گی۔ یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا ہواباز ( فائٹر پائلٹ ) کو دنیا کے بہترین جنگی پائلٹ میں شمار کیا جاتا ہے اور آپ بھی ان بہترین فائٹر پائلٹس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
 
پاک فضائیہ آپ کو دنیا کی بہترین ٹریننگ ٹیکنالوجی کی سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے  جدید ترین ساز و سامان کی مدد سے بلند پایہ تربیت دے کر آپ کے ذہنی افق اور مہارت کو ہر ممکنہ وسعت دیتی ہے۔ اور بالآخر  آپ منفرد فلائینگ سائنسز کے سبجیکٹس کی بی ایس سی کی ڈگری کے ساتھ ایک اعلی تعلیم یافتہ انسان اور  لڑاکا  ہواباز بن جاتے ہیں۔

انتخاب کا معیار اور قابلیت

(ایف ایس سی پری انجینئرنگ / پری میڈیکل ( سرکاری اشتہار میں بیان کردہ 60 فیصد کے ساتھ۔
اے لیول سینئر کیمبرج  سٹوڈنٹس کیلئے طبیعیات ، کیمسٹری اور  ریاضی یا بائیالوجی کے مضامین کے ساتھ ۔
طبیعیات اور ریاضی ، شماریات یا حیاتیات کے کسی بھی دو کے ساتھ انٹرمیڈیٹ. ایف ایس سی پاس کرنے والے امیدوار کو غیر ملکی تعلیمی اداروں سے یا اپنے اداروں سے مساوی ڈگری کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ 
عمر کی حد
عام شہریوں کے لئے 16 سے 22 سال اور کورس شروع ہونے کی تاریخ میں ایئر مین کی سروس والوں کیلئے 18 سے 23 سال۔ 
ازدواجی حیثیت
پاکستان کی شہریت رکھنے والے  غیر شادی شدہ مرد اور خواتین 
نا اہلیت
انٹر سروسز سلیکشن بورڈ (آئی ایس ایس بی) کی طرف سے  دو بار مسترد / اسکرین آؤٹ ہوا۔
پاکستان ائر فورس کے سنٹرل میڈیکل بورڈ (سی ایم بی) یا کسی بھی پاکستان آرمڈ  فورسز  کے اپیل میڈیکل بورڈ کی طرف سے  مسترد شدہ خواتین و حضرات ۔ سی ایم بی / سی ایم ایچ کے ذریعہ نااہل قرار دیئے گئے امیدوار اس وقت تک نا اہل رہیں گے جب تک کہ وہ اپیل میڈیکل بورڈ کے ذریعہ فٹ ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کر لیں ۔
کسی بھی سرکاری  سروس سے برخاست یا سروس کے کسی تربیتی ادارے سے دستبرداری۔
کسی قانونی جرم اور اخلاقی پسماندگی میں ملوث یا کسی بھی جرم کے لئے عدالت عظمی کے ذریعہ سزا یافتہ۔

انتخاب کا طریقہ کار

سلیکشن سینٹر میں انٹلیجنس ٹیسٹ  میں کامیاب  امیدواروں کا  انٹرویو اور پھر ابتدائی میڈیکل امتحان جس کے بعد فزکس اور انگریزی میں تعلیمی ٹیسٹ ہوں  گے۔
آئی ایس ایس بی  ( انٹر سروسز سلیکشن بورڈ ) کے ذریعہ ٹیسٹ / انٹرویو اور پھر سنٹرل میڈیکل بورڈ (سی ایم بی) کے ذریعہ میڈیکل ٹیسٹ۔
فائنل سلیکشن  ایئر ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ میرٹ کی بنا پر ہو گا ۔ 

تربیت

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی  رسالپور میں تین سال کی بی ایس سی کی ڈگری اور بنیادی پرواز کی تربت دی جاتی ہے

کمیشن

تربیت کی کامیاب تکمیل پر ہوا بازی کے کیڈٹوں کو پاک فضائیہ کی جی ڈی پی (جنرل ڈیوٹی پائلٹ) برانچ میں پائلٹ آفیسر کے عہدے پر  کمیشن دیا  جاتا ہے۔

جنرل ڈیوٹی پائیلٹ برانچ ( جی ڈی پی برانچ)۔

قومیت : پاکستان کی شہریت رکھنے والے مرد اور خواتین
ازدواجی حیثیت : غیر شادی شدہ
عمر کی حد : سولہ سے بائیس سال
جسمانی قد : مرد اور خواتین دونوں کے لئے قد 163 سینٹی میٹر 5 فٹ 4 انچ

ٹریننگ

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 3 سال کی تربیت ، ائیر یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس ایوی ایشن سائنسز اینڈ مینجمنٹ کی ڈگری کے ساتھ

کمیشن کی قسمیں

مستقل کمیشن (پی سی) کی قسم – مرد
شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) – خواتین
 
تعلیمی قابلیت : ایف ایس سی میں میڈیکل ، پری انجینئرنگ یا کمپئوٹر سائینس کے مضامین میں کم از کم 60٪ نمبرز کے ساتھ
اے لیول – فزکس ، میتھمیٹکس اور بائیالوجی

آپ  انٹرمیڈیٹ (ایف اے ، ایف ایس سی) ، بیچلرز (بی اے ، بی ایس سی ، بی ای ، بی ایس ، بی سی ایس) اور ماسٹرز (ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم کام ، ایم سی ایس)  ہیں تو پرماننٹ کمیشن کے تحت جی ڈی کی حیثیت سے پاکستان ائر فورس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پاکستان ائر فورس کا قومی ادارہ  ، فائٹر پائیلٹ ، ایرو ناٹیکل انجینئرنگ اور میڈیکل کیڈٹس پروگرام ، ایس ایس سی (شارٹ سروس کمیشن) اور ایس پی ایس سی سیل (خصوصی مقصد شارٹ سروس کمیشن) کے تحت بھی باوقار ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

 You can join PAF either after completing Intermediate (FA, F.Sc), Bachelors (BA, B.Sc, B.E, BS, BCS) and Masters (MA, M.Sc, MBA, M.Com, MCS) or as GD Pilot, Engineering and Medical Cadets program, SSC (Short Service Commission) and SPSCC (Special Purpose Short Service Commission).

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

1 Comment

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

1 Comment

Leave a Reply