پاک فوج اور عوام ایک تھے اور ایک رہیں گے – جنرل عاصم منیر

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم اندرونی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم اندرونی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے دستوں نے مادر وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قوم کو 76 واں جشن آزادی مبارک ہو، پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا اور آج کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اندرونی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے، ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان بے شمار وسائل اور ان گنت نعمتوں سے مالامال سرزمین ہے، قوم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی اور ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں شدت پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی” کے امین ہیں، میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،  پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پُر عزم ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی،  ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا،  یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں، کوئی ملک اور قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور آخر میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان ائرفورس کا ایٹمی میزائیلوں سے لیس اگلا طیارہ ففتھ جنریشن ملٹی رول سٹیلتھ فائٹر جے- 31

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Chief Editor of Pakistan Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace
FIELD MARSHAL DEFENCE NEWSspot_imgspot_img

DEFENCE ARTICLES

ساؤتھ ایشیا اور بحیرہ ء عرب سے بحر ہند کی فضاؤں تک سپرمیسی کا ضامن چین کی...
عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...

Leave a Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here

DEFENCE NEWS

OUR VOICE OF PAKISTAN PAGEspot_imgspot_img

DEFENCE BLOG

Leave a Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here