Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

دنیا ترکی کے تیار کردہ ڈرون اور ٹینک شکن میزائیلوں سے خوف زدہ کیوں؟

ترکی کے تیار کردہ ڈرون طیاروں اور ان سے چلائے جانے والے انٹی آرمڈ منی میزائیلوں کی جہاں ساری دنیا پر دھاک بیٹھی ہے، وہاں یہ ڈرون اور بکتر شکن میزائیل ٹیکنالوجی بھارتی دفاعی قیادت کیلئے انتہائی خوف کا باعث ہے۔

ترکی کے تیار کردہ ڈرون طیاروں اور ان سے چلائے جانے والے انٹی آرمڈ منی میزائیلوں کی جہاں ساری دنیا پر دھاک بیٹھی ہے، وہاں یہ ڈرون اور بکتر شکن میزائیل ٹیکنالوجی بھارتی دفاعی قیادت کیلئے انتہائی خوف کا باعث ہے۔

ماڈرن ڈیفنس ٹیکنالوجی کے حوالے سے ترک جنگی صنعت کا شمار امریکہ، چین اور روس کی اسلحہ ساز انڈسٹریز جیسی با صلاحیت دفاعی صنعتوں میں ہوتا ہے۔ ترکی کی ڈیفنس ویب سائٹ کے مطابق ترک ڈرون اور ان سے چلائے جانے والے اے این کے اے،  بائریکٹر ٹی بی ۔ 2 اور روکتسان برانڈ ایم اے ایم ایل ہتھیاروں کا نشانہ بننے والے جدید ٹینکوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز، ٹیوساس ایرو اسپیس اور بائیکٹر ٹی بی 2 ڈرون طیاروں اور اے این کے اے ہتھیاروں نے  مشرق وسطی کی میں  شام ، عراق اور لیبیا میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جبکہ ترکی کے ان ڈرون طیاروں اور ان کے ترک برانڈ تباہ کن میزائیلوں نے نگورنو کاراباخ کی حالیہ جنگ میں واضع طور پر جنگ کا پانسہ آذربائیجان کے حق میں پلٹ دیا ہے۔ کاراباخ میں ترک ڈرون ہتھیاروں کی کامیابیوں کے بعد آج ترک دفاعی انڈسٹری کا ڈنکہ پوری دنیا میں بج رہا ہے۔

ترک انڈسٹری روکتسان کے تیار کردہ اسمارٹ مائیکرو منشن ایم اے ایم ایل کے ساتھ ترک ڈرون کی ہم آہنگی نے ان جنگوں میں متعدد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، ائر ڈیفنس سسٹم، توپ خانہ یونٹس، اسلحہ خانے، لاجسٹک دفاعی تنصیبات اور فیلڈ ہیڈ کوارٹرز کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔

[the_ad id=”2155″]

ترک ویب سائٹس کی معلومات کے مطابق، شام اور لیبیا میں ان ڈرون ہتھیاروں کے حملوں میں 30 سے زائد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں ۔ جبکہ نگورنو کاراباخ  کی جاری جنگ میں ترک ڈرون اور ان کے تباہ کن میزائیلوں سے ابھی تک تباہ ہونے والے اہم جنگی ٹینکوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔  ایم اے ایل کے ذریعے تباہ ہونے والے 100 ویں  ٹی- 72 ٹینک کا تعلق  آرمینیائی فوج سے تھا ۔ آفیشل رپورٹس کے مطابق ترکی کے طیار کردہ ایم اے ایل ایل ہتھیاروں سے تباہ ہونے والے  100 ٹینکس میں سے 70 کا تعلق آرمینیائی فوج اور باقی کا تعلق نگورنو کاراباخ پر قابض آرمینی نسل پرست فورسز سے تھا۔

روکتسان کا تیارکردہ ایل ۔ یو ایم ٹی اے ایس لیزر گائیڈڈ اینٹی ٹینک ایم اے ایم ایل میزائل بنیادی طور پر ایک خالص آرمڈ شکن میزائل ہے ۔ اس لئے یہ ہتھیار ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں، ائر ڈیفنس سسٹموں اور توپ خانوں کی تباہی میں بڑا کامیاب ہتھیار ثابت ہوا ہے ۔ ترک ویب سائٹس کے مطابق روکتسان اب ایم اے ایم ایل کے اگلے ورژن کی تیاری کیلئے کام کر رہا ہے ۔ موجودہ ورژن کی رینج زیادہ سے زیادہ 8 کلومیٹرز ہے جبکہ اگلے ورژن کی  زیادہ سے زیادہ رینج  14 کلومیٹر ہو گی۔

خصوصیات اور قابلیت

ترکی کے تیار کردہ ڈرون ہتھیار ایم اے ایم ایل کی تکنیکی خصوصیات کے مطابق 160 ملی میٹرز قطر اور صرف ایک میٹر لمبائی والا یہ میزائیل 22 کلوگرام وزنی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 8 کلومیٹرز ہے جسے اندرونی نیویگیشن سسٹم اور ورلڈ پوزیشننگ سسٹم آپشن کے ساتھ 14 کلومیٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کا نشانہ تلاش کرنے کا نظام سیمی ایکسر لیزر سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔  جبکہ اس کا بارود بکتربند سطح کو پھاڑنے والے تھرمو بیرک ہائی پاور دھماکہ خیزمواد پر مشتمل ہے۔ اس انٹی آرمڈ وار ہیڈ کو اے این کے اے ، بیریکٹر ٹی بی 2 ، کارائل یا اکسنگر کے پلیٹ فارموں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ترکی کے تیار کردہ جدید ڈرون طیاروں اور ان سے چلائے جانے والے ترک برانڈ انٹی آرمڈ منی میزائیلوں کی جہاں ساری دنیا پر دھاک بیٹھی ہے، وہاں یہ ڈرون طیارے اور بکتر شکن میزائیل چینی کے مقابل بھارتی دفاعی قیادت کیلئے انتہائی پریشانی کا باعث ہیں۔

بھارت کے اس خوف کی وجہ یہ ہے کہ  گذشتہ دنوں چین کی طرف سے لداخ سیکٹر کی سرحد پر تعینات کئے جانے والے چینی ڈرون اور انٹی آرمڈ میزائیل دراصل ترک ڈرون اور ایم اے ایم ایل میزائیلوں جیسی ٹیکنالوجی اور خصوصیات یا ان سے زیادہ طاقت ور ہیں۔ اور ان ڈرون ہتھیاروں کی بھارت کے زیر استعمال روسی ساختہ ٹی 72 یا ٹی 80 جیسے ٹینکوں کیخلاف کارکردگی انتہائی تباہ کن رہی ہے۔  اور یہ حقائق  بھارت کیلئے کسی ڈراونے خواب سے کم نہیں

پاک ترک دوستی زندہ باد

تحریر ۔ فاروق درویش


پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بھارتی فضائیہ کیخلاف بے مثال تاریخ قوم کا فخر ہے

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply