Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان میں اقلیتوں کے مساوی حقوق کا مظہر، پاک فضائیہ کا پہلا ہندو فائٹر پائلٹ

افواجِ پاکستان میں ہندو اور سکھ جوان اور افسر پاکستان میں اقلیتوں کیلئے معاشی و معاشرتی مساوات کی علامت ہیں۔ ہندو اور دیگر اقلیتی جوانوں کا اہم قومی ذمہ داریوں میں بھرپور اور فعال کردار پوری دنیا کے سامنے ہے

پاکستان امن و ہم آہنگی کی سرزمین ہے جہاں رہنے والی تمام غیر مسلم اقلیتوں اور عوام کی اکثریت معاشرتی اور معاشی زندگی کے تعامل میں قومی یکجہتی اور انسانیت کے جذبوں میں پروئی ہوئی ہے۔ ہمارے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق کا نمائیدہ ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انہیں پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اجنبی اور پسماندگی کا احساس نہیں ہونا چاہئے۔

 پاکستان نے ہر دور حکومت میں اقلیتوں کیلئے معاشرے میں احساس محرومی کے خاتمے ، ان کیلئے معاشرتی اور معاشی مساوات اور نظام میں مناسب جگہ کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی ہیں۔

قیام پاکستان سے پاکستان میں غیر مسلم اقلیتوں کو مساوی حقوق دیئے جا رہے ہیں۔ ہمارے ہاں ملازمت ، معاشرتی اور معاشی حقوق سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں تمام اقلیتوں کیلئے مضبوط جذبہ اور حمایت حاصل ہے۔ باوجود اس کے کہ ہندوستان میں مسلمان سمیت تمام اقلیتوں کو کٹھن ھالات کا سامنا رہتا ہے ۔ ہمارے ہاں پاکستان کی ہندو اقلیت کیلئے معاشرتی اور معاشی مساوات کا ایک ہی جذبہ ہے۔
 
چند ماہ قبل کووڈ 19 کے شدید بحران کی صورتحال میں ہندو اقلیتی برادری اور اقلیتوں کیلئے یہ خوشخبری پاک فضائیہ کے ایک آفیشل ٹویٹ کے ساتھ سامنے آئی کہ راہول دیو نامی ایک ہندو نوجوان پاکستان فضائیہ میں پہلا ہندو جی ڈی پائلٹ ( لڑاکا ہواباز ) بن گیا ہے۔ یہ پاکستانی ہندو نوجوان صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے ایک دور دراز گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ مادر وطن کے لئے اس مقدس فرض کے لئے فخر کے ساتھ منتخب ہونے پر پوری قوم ہی نہیں دنیا بھر سے صوبہ سندھ کے اس نوجوان لڑکے کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ حتیٰ کہ ہندوستان پریس اینڈ میڈیا بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ پاکستان میں ہندو اقلیتیں زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حقوق کے ساتھ سندگی گزار رہی ہیں
۔
تاہم اس انتخاب میں بھی میں دو پہلوئوں کو ضرور اجاگر کیا گیا۔ ایک یہ کہ ہماری افواج کا انتخاب شفاف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ایک اہل نوجوان اگر دور دراز کے دیہاتی علاقے سے بھی تعلق رکھتا ہے تو بھی وہ میرٹ پر منتخب کیا جا سکتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمارے اہم قومی فرض کے کاموں میں اقلیتوں کو شامل کرنا اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ وہ اس طرح کے اہم اور حساس عہدوں پر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیلئے مسلمان شہریوں جیسے ہی برابر کے اہل ہیں۔
 

اس حوالے سے پاکستان آرمی اور پاک بحریہ میں بھی ہندو اور سکھ فوجیوں اور آفیسروں کی موجودگی اور ان اقلیتی نوجوان سولجرز کا قومی اور معاشرتی زندگی میں بھرپور فعال اور مطمئن کردار پوری دنیا کے سامنے ہے۔

 
پاکستان حکومت اور مسلح افواج نے ہمیشہ اپنی پالیسیوں سے یہ عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان اپنے عوام اور تمام اقلیتوں کا مساوی حقوق کی بنیاد پر برابر کا خیال رکھتا ہے۔ اور 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں عیسائی ، ہندو اور سکھ جوانوں کو ملنے والے فوجی اعزازات و تمغات اس امر کی گواہی ہیں کہ اقلیتیں بھی اپنے مادر وطن سے محبت و وفا رکھتی ہیں اور ان کے دل میں بھی ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ موجزن ہے۔
 
اللہ سبحان و تعالی پاکستان کو دشمنوں کی فتنہ گر سازشوں اور مذہبی منافرت کے مذموم منصوبوں سے سدا محفوظ رکھے۔ پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان پائیندہ باد
۔
تحریر : فاروق درویش
Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply