Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کیخلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے مذموم عزائم اور حقائق

پاکستان کے جوابی پلان کے مطابق ایف 16 کا ایک سکواڈرن حملہ آور طیاروں کو روکنے کیلئے اور ایٹمی میزائلوں سے لیس ایف 16 طیاروں کا دوسرا سکواڈرن بھارتی ایٹمی تنصیبات پر تباہ کن حملے کیلئے تیار کھڑا تھا

پاکستان کیخلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کوئی نئی بات نہیں گذشتہ ستر برس سے جاری ہے۔ اسرئیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے 23 فروری 1987ء کو یہ انکشاف شائع کیا کہ اسرائیل نے پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر بھارت کے ساتھ مشترکہ حملے کیلئے تین مرتبہ بھارتی حکومت کو منانے کی کوششیں کیں۔ لیکن بھارت نے پاکستان کے تباہ کن ردعمل کے خوف سے اس مہم جوئی کا خطرہ مول لینے سے انکار کر دیا تھا۔
اسرائیلی اخبار کی یہ خبر دراصل پاکستان کی بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ سے توجہ ہٹانے کی ایک عیارانہ کوشش تھی۔ جبکہ حقائق یہ ہیں کہ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا مشن پاکستان کی طرف سے تباہ کن جوابی حملے کی تیاری دیکھ کر عین وقت پر ملتوی کر دیا تھا۔
 
یروشلم پوسٹ کے ڈیوڈ ہارووٹز نے عالمی مبصرین کی رپورٹس کا حوالہ دیکر بتایا کہ اسرائیلی تھنک ٹینکس کی نظر میں پاکستان کا ایٹمی پروگرام 1987ء میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے قابل تھا۔ جبکہ پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام کو غیر فوجی ڈیویلپمنٹ قرار دیتا تھا۔ اس ٹاسک کیلئے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے ایک امریکی انٹلیجنس آفیسر جوناتھن جے پولارڈ نے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کی امریکی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سے چوری کردہ سیٹلائٹ فوٹو اور دیگر خفیہ معلومات فراہم کی تھی۔
 
یروشلم پوسٹ کی گذشتہ رپورٹس کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کے ہاتھوں مرنے والے یہودیوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بننے والے ملک پولینڈ نے اسرائیل کو حساس نوعیت کی جو خفیہ امریکی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ ان میں پاکستانی ری ایٹمی ریکٹر کی تصاویر ، بحیرہ روم میں روسی نیوی کی نقل و حرکت ، مشرق وسطیٰ میں عرب ممالک کو اسلحہ کی سپلائی، عراقی و شامی اسلحہ خانوں اور کیمیائی ہتھیاروں کی سیٹلائٹ تصاویر اور دفاعی تنصیبات کے نقشے شامل تھے۔
۔
[the_ad id=”2155″]
۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فضائیہ 1981 میں عراقی ایٹمی پلانٹ کو تباہ کر چکی تھی ۔ جبکہ ایک دوسرے اسلامی ملک مصر کے اہم ایٹمی سائینس داانوں کو ایک سازشی منصوبہ کے تحت قتل کروا کر مصر کا بھی ایٹمی پروگرام ختم کروا دیا تھا۔

عراق اور مصر کے ایٹمی پروگراموں کو ختم کرنے بعد اس بات کا گمان تھا کہ اسرائیل کسی بھی صورت میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔ اور اس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی اس مذموم پلان کو ممکن بنانے کیلئے عیار بھارت نے اسرائیل کو اپنے فاروڈ ائر بیس استعمال کرنے کی پیشکش کر چکا تھا۔
 
پاکستانی انٹیلی جنس کو یہ خفیہ معلومات ملیں کہ بھارتی گجرات کے ایک ائر بیس پر انڈین ائر فورس کی کلر سکیم میں دراصل اسرائیلی طیارے پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ اس منصوبے کا علم ہوتے ہی جنرل ضیاء الحق نے یہ دبنگ فیصلہ کیا کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کے بعد اس حملے کو روکا نہیں جائے گا بلکہ ناکام بنایا جائے گا۔ تاکہ اس کے بعد پھر پاکستان کو بھارت کی ایٹمی تنصیبات پر فیصلہ کن جوابی حملے کا جواز مل جائے ۔

فوری طور پر پاک فضائیہ کا جوابی پلان تیار ہوا۔ جس کے مطابق ایف 16 کا ایک سکواڈرن حملہ آور طیاروں کو روکنے کیلئے اور ایٹمی میزائلوں سے لیس ایف 16 طیاروں کا دوسرا سکواڈرن بھارتی ایٹمی تنصیبات پر تباہ کن حملے کیلئے تیار کھڑا ہو گیا ۔

[the_ad id=”2155″]
امریکی سیٹیلائٹ سسٹم پر پاکستانی ایف 16 طیاروں کی غیر معمولی تیاریاں اور نقل و حرکت دیکھی گئیں تو امریکہ نے فوری طور پر بھارت کو بھابھا اور ٹرامبے ایٹمی ری اکٹر پر پاکستان کے جوابی حملوں کے ممکنہ عزائم سے آگاہ کر دیا۔ یوں اسرائیل اور بھارت کو اس منصوبہ پر عمل درامد کرنے کی جرات نہ ہو سکی۔ اسرائیل کو بھی خبردار کیا گیا کہ پاکستان عراق نہیں ہے اور نہ ہی پاکستانی فوج عراقی فوج ہے۔ پاکستانی ایٹمی تنصیبات کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اسرائیل کا وجود ہی دنیا سے مٹا دیا جائے گا۔
 
براس ٹیک کرائسس کے بعد 1984ء میں پاکستان کے ائر چیف مارشل انور شمیم خان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو یہ سخت گیر پیغام دیا تھا کہ پاکستان کے ایف 16 طیارے بھارت کی ایک نہیں بیک وقت دونوں ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کے بعد بحفاظت واپس پاکستان لوٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور یاد رہے کہ پاکستان کے پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے ہواباز اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے والے دنیا کے واحد فائٹر پائلٹس ہیں۔
 

 ہم دعا گو ہیں کہ عالم اسلام کے بدترین دشمن اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے اتحادی بننے کے خواہاں برادر مسلم ممالک پر اسرائیل کی اسلام دشمنی کے مذموم عزائم بہت جلد آشکار ہوں گے۔ اور پاکستان کی قیادت میں اسلامی دنیا کا وسیع تر اتحاد عراق و شام میں پائیدار قیام امن اور آزادیء فلسطین کی میٹھی نوید لائے گا۔

تحریر : فاروق رشید بٹ


فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر میرا یہ کالم بھی پڑھیں

وار اگینسٹ انٹی کرائسٹ میں مسیح اور مہدی کے فلسطینی سپاہی

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply