Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاکستان کا ایٹمی وار ہیڈ ڈلیوری کی صلاحیت کے حامل غزنوی میزائیل کا ایک اور کامیاب تجربہ

ایٹمی ہتھیار لیجانے کی قابلیت رکھنے والا غزنوی بیلسٹک میزائیل 320 کلومیٹز کی دوری تک زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

ایٹمی ہتھیار لیجانے کی قابلیت رکھنے والا غزنوی بیلسٹک میزائیل 320 کلومیٹز کی دوری تک زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

افواج پاکستان کے شعبہ آئی ایس پی آر سے جاری آفیشل بیان کے مطابق پاکستان نے اپنے جدید بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس کامیاب تجبے کے دوران میزائیل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ایٹمی ہتھیار لیجانے کی قابلیت رکھنے والا یہ میزائیل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔ جبکہ پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی اس تجربہ کا ایک مقصد تھا۔

 آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔ تجربہ کے دوران میزائل کے تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔

پاکستان نے غزنوی میزائل 1987ء میں بنانا شروع کیے تھے ۔ جبکہ یہ میزائل تقریبا بیس سال بعد 2007 میں پاکستانی فوج میں شامل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ریسرچ اور تجربات جاری ہیں۔ غزنوی میزائل کی لمبائی تقریبا ساڑھے آٹھ میٹرز ہے۔

سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر ( شارٹ رینج ) تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا جبکہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدان اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار، فیلڈ دستوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے تمام افسران سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے رواں سال 26 مارچ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون- اے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا بیان میں کہنا تھا کہ شاہین ون ۔ اے میزائل کی رینج 900 کلومیٹر ہے۔ بیان کے مطابق اس میزائل تجربے کا مقصد جدید نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 11 فروری 2021 کو بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔  جو 450 کلو میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 3 فروری 2021 کو پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے پہلے بیلسٹک میزائل غزنوی کا جو کامیاب تجربہ کیا وہ  290 کلومیٹر تک جوہری اور روایتی جنگی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔


پاکستان کے جے ایف 17 کے نئے ہتھیاروں کے بارے یہ آرٹیکل پڑھیے

جے ایف-17 میں چین کے ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جے-20 کے میزائیل اور جدید ریڈار نصب کر دیے گیے

FAROOQ RASHID BUTT
FAROOQ RASHID BUTThttp://thefoji.com
Chief Editor of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply