چین کے دفاعی ذرائع اور امریکی میڈیا کے مطابق ، چین کے ایف سی 31 پراجیکٹ کے تحت اس کا ففتھ جنریشن کا جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ جے ۔ 35 تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔ یہ لڑاکا طیارہ اگلے سال 2021ء میں باقاعدہ پرواز شروع کر چکا ہے ۔ جبکہ اس کی پیداوار 2024ء میں شروع ہو جائے گی
چین کا یہ ففتھ جنریشن جے – 35 دراصل امریکی اسٹیلتھ فائٹر ایف -35 کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ عالمی ڈیفنس ایکسپرٹس کے مطابق ، پاک فضائیہ کا بھارت کے رافیل کے جواب میں جے ۔ 31 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا پروگرام ہے
ماہرین کے مطابق ، جے ۔ 35 دراصل جے۔ 31 کا پروڈکشن ریڈی ورژن ہے ۔ اور یہ امریکی ایف ۔ 35 سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ چین کا جے ۔ 31 طیارے کی 2012 ء میں پہلی بار نقاب کشائی ہوئی تو اسے 2019ء میں چینی فضائیہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم ٹربوفن انجنوں کی تیاری میں تکنیکی مسائل کے باعث چین نے جے ۔ 31 طیارے کی تیاری کسی حد تک روک دیا تھا۔
اب جے – 31 کا دراصل التوا میں رکھے گئے ایف سی ۔ 31 کا ریڈی فار پروڈکشن ورژن ہوگا۔ چین کی طرف سے 2021ء میں اس کی پرواز شروع کرنے کا اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب چین اس طیارے کیلئے درکار اعلی کارکردگی والے جیٹ انجن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ جے ۔ 31 میں وہی کلیموف آر ڈی 33 انجن نصب کیا گیا تھا ۔ جو روسی مگ 29 طیاروں میں استعمال ہوتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ جے ۔ 31 اعلی ٹیکنیکی خوبیوں اور سٹیلتھ ڈیزائن کی وجہ سے چین کے فورتھ جنریشن فائٹر جیٹ جے ۔ 10 کی جگہ لے گا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میگزین پاپولر میکینکس کا دعوی ہے کہ کہ جے ۔ 35 کی شمولیت کے بعد چینی فضائیہ اس خطے میں طاقت ور ترین فضائی طاقت بن کر ابھرے گی۔
بین الاقوامی ڈیفنس ایکسپرٹس کے مطابق چین اگر جے -35 بڑی تعداد میں تیار کرتا ہے تو اس سے چینی فضائیہ کی جنگی صلاحیت اور فضائی حملوں کی حدود بہت بڑھ جائیں گی۔ جبکہ اس طیارے کو طیار بردار بحری جہاز سے آپریٹ کرنے کی اضافی صلاحیت سے چینی بحریہ کی طاقت میں بھی تباہ کن اضافہ ہو جائے گا۔
ڈیفنس ذرائع کے مطابق اس لڑاکا طیارے پر 70 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ایف ۔ 35 طیارے کی قیمت 79 ملین ڈالر ہے اور فرانسیسی رافیل کی قیمت 77 ملین ڈالرز ہے۔
.
پاکستان ڈیفنس ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت اور جنوبی ایشیاء کے خطے میں بدلتی ہوئی عسکری صورت حال کے پیش نظر ، طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان ریڈار سے اوجھل اور دیگر اعلی خصوصیات کے حامل جدید ترین ففتھ جنریشن جے ۔ 35 ملٹی رول لڑاکا طیارے خریدے گا۔
تحریر : فاروق رشید بٹ
پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے بارے میرا یہ آرٹیکل بھی پڑھیے
ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری