Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

بالاکوٹ اور لداخ سے پاکستانی تھنڈر طیاروں کی گھن گرج تک

یہ محض قیاس آرائی یا جذباتیت نہیں مصدقہ زمینی حقائق ہیں کہ بالاکوٹ میں پاکستان کے ہاتھوں چائے کی پیالی والی شکست اور پھر لداخ میں چین سے بری طرح پٹنے والی بھارتی فوج کا مورال زمین بوس ہے

گرم پانیوں تک پہنچنے کے جنون میں روس افغانستان میں داخل ہُوا تو امریکہ نے اس کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے جنگجوؤں کو عظیم مجاہدین قرار دیکر ان کارناموں پر ہالی ووڈ کی مہان فلمیں بنائیں ۔ پاکستان کو اس وقت کے تباہ کن طیارے ایف 16 اور دیگر جدید ترین ہتھیار رعائتی قیمت پر فراہم کیے گیے۔ اور افواج پاکستان نے روسی استعمار کی طاقت و ہیبت کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے۔

روس کی تاریخ ساز فوجی اور نظریاتی شکست کے بعد روسی وحدت کا شیرازہ بکھر کر ٹکرے ٹکرے ہوئے تو اس کی کوکھ سے آزاد مسلم ریاستوں نے جنم لیا۔ اورعالمی منظر پر پاکستان کا قومی ادارہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس فورس بن کر ابھرا

نائن الیون کا ڈرامائی گیم چینجر رونما ہوا اور امریکہ نے افغان جنگجوؤں کو دہشت گرد قرار دے کر وار اگینسٹ ٹیرر یا ” ایف پیک ڈاکٹرائن” کے تحت پاک فوج کو بیس سال تک جنگ میں ملوث رکھا۔ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فوج کیخلاف گوریلا وار اور عوام کو دہشت زدہ کرنے کیلئے مساجد سے بازاروں تک دہشت گردی، اسی امریکی پالیسی کا حصہ تھی جسے اسرائیل بھارت اور ان کے کٹھ پتلیوں کا مکمل تعاون حاصل رہا
 

امریکہ پاکستان کی مغربی سرحد پر بھارتی را ایجنٹوں کے بل بوتے مہم جوئیوں میں ناکام رہا۔ لہذا اس نے چین سے شکست خوردہ بھارت کے سر پر ہاتھ رکھ کر چین اور پاکستان کیخلاف نیا پلان تیار کیا ہے۔ جبکہ اصل حدف پاکستان کے ایٹمی اثاثے ہیں ۔ نیو گیم پلان میں 60 ہزار فوجی جوانوں اور شہری قربانیاں دینے والا پاکستان اب امریکہ اسرائیل اور بھارتی گٹھ جوڑ کے جنگی ڈاکٹرائین کی زد میں ہے۔

یہ صرف ہٹلر ہی نہیں زمانہ کہتا ہے کہ دنیا میں ہر فتنہ فساد کے پیچھے کوئی نہ کوئی یہودی سازش ضرور ہوتی ہے۔ بیروت میں سینکڑوں انسانوں کے قاتل خونخوار دھماکوں سے قبل ایران کی ایٹمی تنصیبات ، فوجی اڈوں، صنعتی مراکز، ہسپتال اور بندرگاہ پر جہازوں پر دھماکوں اور آتش زدگی کے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی امن کے چوروں اطراف میں آگ لگانے کیلئے یہودی لابی کا نیا ہولناک کھیل شروع ہے۔

امریکہ بھارت اتحاد کے بارے یہ بھی پڑھیں

 
ادھرایران کا چین کی طرف جھکاؤ بتا رہا ہے کہ اسے اندازہ ہو رہا ہے کہ بھارتی اتحادی بننے کی پالیسی بیک فائر کر رہی ہے۔ ہمسایہ ممالک میں جنگی مہم جوئیاں ایران کو ڈبو رہی ہیں۔ بلوچستان میں باغی دہشت گردوں کیلئے ایرانی مدد کی نشانیاں اور بھارتی جاسوسوں سے ایرانی سفری دستاویزات کی برامدگیاں اس امر کا ثبوت ہیں کہ بھارتی ایجنٹوں کو ایرانی سہولت کاری حاصل رہی۔

 لیکن بدلتے حالات بتا رہے ہیں کہ ایران اپنے حلیف بھارت اور افغانستان کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ سمیت دیگر معاہدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ حال ہی میں ایران نے چاہ بہار بندرگاہ سے زاہدان تک نئی ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے سے بھارت کو الگ کر دیا ہے۔

برصغیر ، بحیرہ چین اور خلیج فارس سے بیروت تک کی نازک صورتحال میں ادھر بھارت نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیک اور چین سے شکست کا بدلہ لینے کیلئے فرانس سے رافیل لڑاکا طیارے خرید کر پاکستان کو دھمکی دی کہ ” ہماری علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے ممالک اب ہماری نئی نئی صلاحیتوں کو مدنظر رکھیں “۔
 
چین کی فوجی قوت اور پاکستانی میزائیل پاور سے خوف زدہ بھارت کا یہ احساس کمتری دیکھیں کہ بھارت نے اپنی فضائیہ میں پہلے سے مگ 29 ، ایس یو 30 سیخوئی ، میراج 2000 اور جیگوار جیسے دنیا کے جدید ترین 800 جنگی طیارے موجود ہونے کے باوجود دنیا کے مہنگے ترین رافیل طیارے خریدے ہیں۔

بھارت کے احساس کمتری کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پاس پاکستانی ایم ایم عالم اور حسن صدیقی جیسے ہواباز نہیں ہیں۔ اور اسرائیل بھی جانتا ہے کہ اس کے تمام طیارے تباہ کرنے والے صرف پاکستانی فائٹر پائیلٹس ہی تھے۔

بالاکوٹ کی ناکام سرجیکل سٹرائیک کے بعد مودی کو یہ افسوس تھا کہ “کاش میرے پاس رافیل طیارے ہوتے تو پاکستان کو سزا دیتا۔” اب ان کے پاس رافیل تو ہیں لیکن بد قسمتی سے جنگی کمزوریوں کے شکار بھارتی افواج ابھی مودی کے عزائم پورا کرنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔
 
بھارت افواج کو جدید بنانے کے آدھے راستے میں آپریشنل کمزوری کے دور سے گزر رہا ہے۔ جبکہ پاکستان اسی کی دہائی میں جنگی پلانز اور وار گیمز کی آزمائشیں کر چکا ہے۔ ہم اپنے الخالد ٹینک ، جے ایف 17 تھنڈر طیارے، جدید ابدوزیں اور ایٹمی وار ہیڈ میزائل خود تیار کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج کا تیسرا حصہ کئی شورش زدہ ریاستوں اور کشمیر میں پھنسا ہے اور بھارت کی اپنی فوج کی سیکورٹی فراہم کرنے اور وار پلان کو عملی جامہ پہنانے کی قابلیت محدود ہے۔
 
بالاکوٹ میں چائے کی پیالی والی شکست اور پھر لداخ میں چین سے بری طرح پٹنے والی بھارتی افواج کا مورال زمین بوس ہے۔ چین سے علاقہ گنوا کر 20 فوجی مروانے اور رافیل کی خریداری میں کرپشن کے الزامات کے تابڑ توڑ حملوں سے بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ تمام پڑوسیوں سے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارت سیاسی تنہائی کا شکار ہے۔ اور بھارتی سرکار اور عوام بھی جانتے ہیں کہ امریکہ کی دوستی ناقابل اعتبار ہوتی ہے۔ امریکہ اس لئے بھی بھارت کی فیصلہ کن مدد کرنے کی پوزیشن میں نہیں کہ وہ کورونا کی تباہ کاری سے معاشی بحرانوں اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔
کچھ دفاعی مبصرین کے مطابق بھارت کا ” کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین ” ریڈی ہے۔ سڑکوں ، پلوں اور ریلوے کے ساتھ اسلحہ ڈپو اور بنکرز بنائے جا چکے ہیں۔ بھارت کا اصل حدف سندھ کا وہ بارڈر ہے جہاں ماضی میں پاک فوج کو سخت نقصان اٹھانا پڑا۔ سندھ کو بقیہ پاکستان سے کاٹتے ہوئے گوادر تک پہنچنے کیلئے سندھ میں انہیں اپنے حمایت یافتہ جسقم اور بلوچستان میں بی ایل اے کے باغیوں کی مدد حاصل ہوگی۔
 
لیکن میں بھارتی ” کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن” کی کامیابی کے امکان مکمل رد کرتا ہوں۔ ماضی کی جنگوں میں راجستھان میں بھارتی فوج کی برتری کی وجہ پاکستان کے پاس صحرائی اور دلدلی علاقوں میں موثر ٹینکوں کی کمی تھی۔ جبکہ اب چین اور یوکرائن کی مدد سے تیار ہونے والے الخالد اور ضرار جیسے وہ جدید تباہ کن ٹینک موجود ہیں ۔ جن میں صحرائی ، دلدلی اور دریائی علاقوں میں موثر دفاع اور زبردست اٹیک کی صلاحیت ہے۔ پاکستان کے بکتر شکن دستوں کے زیر استعمال لانگ رینج لیزرگائیڈڈ برق میزائل ٹینکوں اور توپوں کو بھارتی علاقے ہی میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
راجھستان کے نزدیک ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر  اٹیکنگ ائر بیس پر موجود ہیں ۔ را کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کے بعد افغان بارڈر پر مصروف پاک فوج اب مشرقی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ حتٰی کہ اب بھارتی طیارہ بردار جہاز کا بھی ہمارے بحری میزائلوں کی پہنچ سے دور رہنا ناممکن ہے ۔ اور خدانخواستہ اگر پھر بھی بھارتی فوج سارا پاکستان عبور کر کے گوادر پہنچ جائے گی تو کیا ہم نے ایک سو بیس ایٹمی ہتھیار صرف شو کیسوں میں سجانے کیلئے رکھے ہیں؟
البتہ سب سے خطرناک وہ ” فورتھ جنریشن وار” ہے۔ جس کے ذریعے امریکہ اسرائیل اور بھارت کے کٹھ پتلی این جی اوز اور میڈیا  مذہب و تہذیب ، پاک فوج اورآئی ایس آئی جیسے قومی اداروں کی ساکھ پر حملہ آور ہیں۔ افواج اور عوام میں فاصلے بڑھا کر اداروں کیلئے نفرت و بے یقینی کی فضا پیدا کی جاتی ہے۔ یاد رکھیے کہ آپ کا قومی رہنماؤں سے سیاسی یا نظریاتی اختلاف ممکن ہے لیکن پاک فوج ملکی سلامتی کا ضامن ایک قومی ادارہ ہے۔ اپنی فوج اور فوجیوں سے محبت ہمارا ایمانی اور قومی فریضہ ہے ۔
 

میری یہ تحریر محض قیاس آرائی یا جذباتیت نہیں بلکہ مصدقہ زمینی حقائق پر مبنی ہے۔ بلا شبہ ہماری سخت تربیت یافتہ فورسز ، دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہیں اور اپنے تھنڈر والے سولجرز رافیل والے دشمن کی بنیادیں ہلا کر پرخچے اڑا دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

تحریر : فاروق رشید بٹ

واٹس ایپ کنٹیکٹ : 00923324061000

جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے بارے یہ مضمون بھی پڑھیے

ایٹمی میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر فائٹر کے جدید ورژن بلاک 3 کی فضائی برتری

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...
پاکستان ائر فورس میں شامل ہونے والا نیا ملٹی رول فائٹر جیٹ ، پاکستان کے دوست اور ...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply