دوبئی ائر شو میں بھارت ساختہ جنگی طیارہ تیجاس ، اسلحہ سازی کی ساکھ سمیت تباہ اور پائیلٹ ہلاک

دوبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا اپنا ملکی ساختہ فائٹر جیٹ تیجاس گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی ایئر فورس نے اپنے طیارے کے کریش اور پائلٹ ونگ کمانڈر نمنیش سیال کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ کل اسی دوبئی ائر شو میں ایک بھارتی تیجاس طیارے میں لیکج کی ویڈٰیو پوری دنیا میں وائرل ہو کر بھارتی اسلحہ سازی کی ساکھ کی شرمناک حقیقیت بیان کر رہی تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں ایروبیٹک مظاہرے کے دوران گرا ہے۔ جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے اور طیارے کی تباہی سے پہلے جمپ کرنے میں ناکام رہنے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نمنیش سیال کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا نیوز کے مطابق بھارت کا جنگی طیارہ تیجاس دوبئی کے وقت کے مطابق 2 بجکر 10 منٹ پر ایروبیٹک مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے

دوبئی ایئر شو انتظامیہ کے مطابق بھارتی طیارہ گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ائیر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں اور متاثرہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

بھارتی فضائیہ نے بھی اپنا جنگی طیارہ گرنے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجاس طیارہ حادثے کا شکار ہوا ، جس کے نتیجہ میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائع بیان میں بھارتی فضائیہ نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کردی گئی ہے۔

  دو سال سے بھی کم عرصے میں یہ تیجاس کو پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔ جبکہ مارچ 2024 میں ایک تیجاس طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 2001 میں تیجاس طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ بھارتی دفاعی اداروں کی طرف سے تیجاس کو فرانس ساختہ رافیل کے ہم پلہ 4.5 جنریشن کا طیارہ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن 25 سال گزر جانے کے باوجود یہ طیارہ اپنی ساکھ قائم کرنے میں مسلسل ناکام ٹھہرا ہے۔ جس کے باعث بھارت کے اس ملکی ساختہ طیارے کی صلاحیتوں اور کارکردگی کے حوالے سے پریس میڈیا ، عوامی حلقوں اور دفاعی مبصرین کی طرف سے سخت سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Chief Editor of Pakistan Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace
OUR FIELD MARSHAL NEWSspot_imgspot_img

DEFENCE ARTICLES

پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ اپنے تیار کردہ جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت کا...
ساؤتھ ایشیا اور بحیرہ ء عرب سے بحر ہند کی فضاؤں تک سپرمیسی کا ضامن ۔۔ چین...
عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دنیا کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل سمیت...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Our Voice of Pakistan Pagespot_imgspot_img

DEFENCE BLOG

Leave a Reply