Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

وزیرستان میں پہاڑی غار کے اندر صدیوں پرانی مسجد کا قدیم ورثہ

اس غار نما سرنگ میں ایک ہی داخلی راستہ نما دروازہ ہے۔ اور مسجد کے مرکزی نماز ہال میں بنائی گئیں محرابیں یہاں کے پختون قبائل کے قدیم و روایتی فن تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں

اس غار نما سرنگ میں ایک ہی داخلی راستہ نما دروازہ ہے۔ اور مسجد کے مرکزی نماز ہال میں بنائی گئیں محرابیں یہاں کے پختون قبائل کے قدیم و روایتی فن تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے شمال مغربی علاقہ وزیرستان میں واقع سراروغہ کے سر سبز پہاڑی علاقے کی غار کے اندر واقع تین سو سال  قدیم مسجد ِ غار ِ ثور میں آج بھی پانچ وقت کی باجماعت نماز ہوتی ہے۔ اسلام سے محبت رکھنے والے غیرت مند مقامی پختون لوگوں کے مطابق اس مسجد کی تین سو سالہ قدیم تاریخ میں صرف ایک بار ایسا ہوا کہ علاقے میں دہشت گردی کیخلاف فوجی کارروائیوں کے دوران یہاں کی مقامی آبادی کے جانی تحفظ کیلئے کچھ عرصہ کیلئے عبادت روک دی گئی تھی۔

پاکستان کے جنوبی وزیر ستان کے قبائلی ضلع سراروغہ میں واقع یہ غار ثور مسجد دراصل ایک پہاڑی سرنگ ہے۔ اس غار نما سرنگ میں ایک ہی داخلی دروازہ ہے۔ جس کے مرکزی نماز ہال میں بنائی گئیں محرابیں یہاں کے پختون قبائل کے روایتی فن تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں۔ مسجد کے امام کے مطابق اس مسجد میں ڈھائی سو کے قریب لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔

[the_ad id=”2155″]
مقامی قبائلی راہنما سید عبداللہ نور نور نے عرب نیوز کے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بزرگوں نے اسے مرکزی غار ثور مسجد کا نام دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر تقریبا. 65 سال ہے۔ اور مجھے میرے نانا دادا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے باپ دادا سے یہ سنا تھا کہ یہ مسجد انہوں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر تعمیر کی تھی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسجد کم از کم تین سو سال پرانی ہے۔
 
Masjid e Sor South Waziristan , KPK

مسجد کے امام سید خیر اللہ نے بتایا کہ مسجد میں بچوں اور بچیوں کیلئے قرآن حکیم کی تعلیم کا اہتمام موجود ہے۔ ایک قبائیلی راہنما علاقے کے بچوں کو قرآن مجید کی باقاعدہ تعلیم دیتے ہیں ۔ اور قریب و جوار میں واقع گاؤں کے بچے روزانہ یہاں قرآنی اور دینی سبق پڑھنے آتے ہیں۔

 
امام مسجد نے بتایا کہ فی الحال نہ تو مسجد کی کوئی چار دیواری ہے اور  نہ ہی پانی اور بجلی کی مناسب سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس قدیم اسلامی ورثے کے تحفظ میں مدد کرنی چاہئے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق اس مسجد میں نماز اس وقت روک دی گئی تھی ، جب 2009 میں افواج پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کیلئے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ پھر جب علاقے میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس فوجی اپریشن کی کارواائیاں کم ہوئی اور تین سال بعد مقامی لوگ اس علاقے میں واپس آئے تو غیر آباد رہنے کی وجہ سے مسجد کی حالت کافی خستہ ہو چکی تھی۔
 
[the_ad id=”2155″]

صوبائی محکمہ آثار قدیمہ کے اسسٹنٹ کیوریٹر فواد خان نے عرب نیوز کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع بشمول مسجد غاز ثور سمیت دیگر علاقوں میں قدیم اسلامی ورثہ کی بحالی اور دیکھ بھال کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

 
Masjid e Sor , Sararogha , Waziristan
حکومتی ترجمان کے مطابق قبائلی اضلاع میں قومی ورثہ کے مقامات کی فہرست اور معلومات اکٹھی کرنے کیلئے ایک تفصیلی سروے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ امید ہے کہ یہ سروے اگلے سال 2021 میں مکمل ہوجائے گا ۔ جس کے بعد ان قدیم ورثوں کی مرمت، دیکھ بھال اور حفاظت ممکن ہو گی۔

مضمون حوالہ جات : پاکستان ڈیفنس ، عرب نیوز

Farooq Rashid Butt
Farooq Rashid Butthttp://thefoji.com
Editor in Chief of Defence Times and Voice of Pakistan, a defence analyst, patriotic blogger, poet and web designer. The passionate flag holder of world peace

DEFENCE ARTICLES

عالمی مبصرین اور چینی ماہرین کے مطابق پاکستان کا چین سے ٹون انجن سنگل سیٹ ففتھ جنریشن...
پاکستان ائر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیاروں کے جدید ترین ورژن بلاک 3 کا...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply