لداخ میں چین کے ہاتھوں شکست کے بعد احساس کمتری کا شکار بھارت اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کیلئے جدید جنگی طیاروں ، ائر ڈیفسنس سسٹم اور دیگر اسلحہ کی دیوانہ وار خریداری میں مصروف ہے۔ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
چین سے حالیہ شکست کے بعد کڑے سوالات اور رافیل طیاروں سمیت دیگر اسلحہ کی خریداری میں مالی کرپشن اور کمیشن کے حوالے سے بھارتی پریس اور اپوزیشن کی طرف سے نریندر مودی سرکار کو سنگین الزامات کا سامنا ہے
جبکہ دوسری طرف چین اپنے اور پاکستان کے مشترکہ حریف بھارت کیخلاف پاکستان کی فوجی قوت بڑھانے کیلئے ہر مخلص مدد اور تعاون کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں چین اور پاکستان نے ایک اور سنگ میل معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت ٹائپ – 054 کلاس کے چار جدید ترین میزائیل بردار فریگیٹ وار شپ پاکستان بحریہ میں شامل ہو جائیں گے۔
[the_ad id=”2155″]
تکنیکی طور پر جدید ترین
پاک بحریہ کے مطابق یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹس جدید لیول ، سب سرفیس اینٹی ائیر کرافٹ ہتھیاروں اور وارننگ انفارمیشن سینسروں سے لیس ہیں۔ دفاعی مبصرین کے مطابق یہ ٹائپ – 054 فریگیٹس پاک بحریہ کے بیڑے کے ٹیکنیکلی ایڈوانس ترین لیول کے جدید ترین وار شپ ہوں گے۔ اور پاکستان سمندروں کی حدود کی حفاظت اور ملکی سلامتی کیلئے نمایاں کردار ادا کریں گے
بحری جنگی طاقت دو گنا
بحری جنگی ماہرین کے مطابق ان تباہ کن وار شپس کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے کی ڈیفنس اور اٹیکنگ پاورز دوگنا ہو جائے گی۔ یہ جنگی جہاز خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے اور بھارتی جارحیت کے چیلنجوں کا جواب دینے کیلئے پاکستان کی نیول وار صلاحیت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے
[the_ad id=”2155″]
ملٹی رول میزائل بردار فریگیٹ
پاکستان کو ملنے والے ٹائپ – 054 فریگیٹ وار شپ چینی بحریہ کے زیر استعمال جدید ترین گائیڈڈ میزائل فریگیٹ کا ایڈوانس اپ گریڈ ورژن ہیں۔ جن میں پاکستان بحریہ کی ضروریات کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چار ہزار میٹرک ٹن وزنی وار شپ ، جدید راڈار سسٹم ، گراؤنڈ ٹو ائر اور سب سرفس ٹو گراؤنڈ میزائلوں سے لیس ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس وقت چینی بحریہ میں ایسے تیس فری گیٹ بحری جہاز شامل ہیں۔
[the_ad id=”2155″]
پاک چین دفاعی تعلقات
چین اور پاکستان نے اقتصادی راہداری کے تحت اقتصادی تعاون ( سی پیک منصوبہ ) کام کو تیز تر کرنے کے علاوہ جے ایف 17 ملٹی رول جنگی طیاروں کی مشترکہ تیاری کے ساتھ ، پاک بحریہ کی تعمیر نو اور اپ گریڈنگ ، میزائل ٹیکنالوجی کی بہتری، الخالد اور ضرار ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں، ٹینک شکن نظام ، اسالٹ رائفل اور مشین گن جیسے ہلکے ہتھیاروں کی تیاری سمیت فوجی اور
دفاعی تعاون میں مستقل اضافہ کیا ہے
حوالہ خبر : پاکستان ڈیفنس
حوالہ خبر 2 : گلف نیوز
India and Saudi Arabia are strengthening defence ties and strategic relation