Armed Forces Jobs & Defence News

Pakistan Armed Forces Jobs & Defence News

پاک فضائیہ میں 14 جدید ترین ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت

دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق ان نیے ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائیل پی ایل 15 نصب کرنے کی آپشن بھی دستیاب ہوں گی۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 14 ڈبل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیے ہیں۔ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ان ڈبل سیٹ لڑاکا طیاروں کو فائٹر پائلٹوں کی تربیت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق نئے طیاروں میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائیل پی ایل 15 نصب کرنے کی آپشن بھی دستیاب ہوں گی۔
 
یاد رہے کہ اس سے پہلے 149 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ائر فورس کی سروس میں شامل ہیں ۔ جبکہ ان نئے 14 ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت کے بعد پی اے ایف کی سروس میں دستیاب جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی کل تعداد 163 ہو جائے گی ۔ جس سے پاک فضائیہ کی فضائی برتری اور قومی دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
 

پاکستان اور چین کے مشترکہ ڈیزائن کردہ دوہری نشست والے یہ لڑاکا طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کیے گیے ہیں۔ پاکستان ائر فورس کے ذرائع کے مطابق یہ طیارے آج ایک تقریب کے دوران پی اے ایف کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے بارے میرا یہ مضمون بھی پڑھیں

JF-17 THUNDER BLOCK 3
 
پاک بھارت سرحدوں پر حالیہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستان اور چین جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی تیاری پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ دفاعی صنعت کی اطلاعات کے مطابق ، گذشتہ پانچ سالوں میں 2020 کے پہلے نصف حصے میں ان طیارے کی تیاری اور فراہمی کی رفتار سب سے زیادہ رہی ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر کی پروڈکشن لائن پچھلے سال کے مقابلے میں اوسطا فی طیارہ کی تیاری کی مدت 15 دن کم ہوئی ہے۔ جبکہ اس میں مذید تیزی کیلئے کام جاری ہے۔
 

پاکستانی فضائیہ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی مرکزی آپریٹر ہے۔ جبکہ میانمار اور نائجیریا بھی ان چینی پاکستانی ساختہ لڑاکا طیاروں کو استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

 
ایرو اسپیس نالج میگزین کے مطابق ، جے ایف 17 کا تازہ ترین ، طاقتور ورژن جے ایف 17 بلاک 3 جلد پاک فضائیہ میں شامل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کے نیے بلاک 3 نے گذشتہ دسمبر 2019 میں اپنی پہلی پرواز کی تھی۔

DEFENCE ARTICLES

جے ایف - 17 کے جدید ورژن بلاک 3  میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے...
In this March , Pakistan conducted a successful flight test of the Shaheen 1-A, a medium range...

Leave a Reply

DEFENCE NEWS

Writers International

Our website of news articles & current affairs

DEFENCE BLOG

Leave a Reply